Tag: شردھا کپور

  • بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی اینڈریو گارفیلڈ کے ہمراہ تصاویر وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی اینڈریو گارفیلڈ کے ہمراہ تصاویر وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی ہالی ووڈ اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے پیر کی رات جدہ میں جاری ریڈ سی فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پوز دیتی نظر آئیں جس کی تصاویر بھارتی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

    وائرل ہونے والی تصاویر میں بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی اداکارہ کو ریڈ سی فیسٹیول میں ہالی ووڈ کے ’اسپائیڈرمین‘ اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے فلم فیسٹول پر اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں، لیکن اداکارہ کے مداح اس وقت حیران ہوگئے جب انہیں دی امیزنگ اسپائیڈر مین اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ کی ویڈیو میں شردھا اور اینڈریو گارفیلڈ کو ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شردھا ایک کثیر رنگ کے گاؤن میں چمک رہی تھی جبکہ اینڈریو ایک کلاسک براؤن سوٹ اور سفید شرٹ میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@andrewgarfieldoffe)

    واضح رہے کہ شردھا کپور کے علاوہ اس سال ریڈ ایس ای فیسٹیول میں رنبیر کپور، کرینہ کپور، عامر خان نے بھی شرکت کی، فیسٹیول 14 دسمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

    یاد رہے کہ اداکار اینڈریو گارفیلڈ نے ہالی ووڈ فلم امیزنگ اسپائڈر مین اور اس کے سیکوئل امیزنگ اسپائڈر مین 2 میں اسپائڈر مین کا کردار نبھایا تھا جس کے باعث دنیا اداکار کی دیوانی ہے۔

  • شردھا کپور نے چوڑی پیشانی والے افراد سے متعلق دلچسپ بات بتا دی

    شردھا کپور نے چوڑی پیشانی والے افراد سے متعلق دلچسپ بات بتا دی

    ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اُن لوگوں سے متعلق دلچسپ بات بتا دی جو چوڑی پیشانی رکھتے ہیں۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شردھا کپور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کو پسند کرتی ہیں اور اکثر ان کے ساتھ اپنی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کرتی ہیں۔

    گزشتہ روز شردھا کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی جو انہوں نے ایک لفٹ کے اندر لی تھی۔ سیلفی میں اداکارہ کو گلابی ٹاپ اور کالی پینٹ میں ملبوس دکھا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے سیلفی کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’چوڑی پیشانی والے افراد خوش قسمت اور عاجز ہوتے ہیں‘۔

    شردھا کپور چوڑی پیشانی

    اس سے قبل شردھا کپور نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مزاحیہ ریلیز شیئر کی تھی جس میں ایک شخص کہتا ہے کہ ایکسپریس وے پر اداکارہ کی تصاویر والے اشتہارات نوجوانوں کیلیے خطرہ ہیں۔

    ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص ایکسپریس وے پر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلیے رکا جس میں اس نے کہا کہ اگر ایکسپریس وے پر اس طرح کے اشتہارات ہوں گے تو نوجوانوں کو خطرہ ہے۔

    اس نے کیمرے کا رُخ شردھا کپور کی تصویر والے اشتہار کی طرف پھیڑ دیا جو کسی برانڈ کا اشتہار تھا۔ اداکارہ نے اس ریل کو اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایموجیز کے ساتھ پوسٹ کیا۔

    فلموں کی بات کریں تو شردھا کپور کو آخری بار فلم ’سٹری 2‘ میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ فرنچائز کی تیسری قسط پر کام جاری ہے۔

  • ’عاشقی 2 ری یونین‘ شردھا کپور اور ادتیا رائے کپور کی ویڈیو وائرل

    ’عاشقی 2 ری یونین‘ شردھا کپور اور ادتیا رائے کپور کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی فلم کی معروف جوڑی اداکارہ شردھا کپور اور اداکار ادتیا رائے کپور کی ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    فلم ’عاشقی‘ میں جلوہ گر ہونے والے شردھا کپور اور ادتیا رائے کپور کی آن اسکرین جوڑی سپر ہٹ قرار پائی تھی اس فلم کے بعد دونوں اپنے فلمی کردار ’راہول‘ اور ’آروہی‘ کے نام سے پہچانے جاتے تھے۔

    اس فلم کے دونوں نے 2016 میں ہی آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم  ’اوکے جانو‘ میں کام کیا، یہ فلم 2017 میں سنیما گھروں کی زینت بنی اس پروجیکٹ کے بعد دونوں ہی ایک ساتھ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں راہول اور آروہی کے رومانوی ریونین کے چرچے ہورہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 24 ستمبر کر ایک تقریب میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں ادتیا رائے کپور نے ممکنہ طور پر شردھا کو ’آروہی‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر شردھا نے موڑ کر انہیں دیکھا اور ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔

    یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پرستاروں کو فلم ’عاشقی 2‘ کی بارش میں فلمایا گیا دونوں ستاروں کا رومانوی سین یاد آگیا۔

  • ’استری 2‘ نے 600 کروڑ کا سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کردی

    ’استری 2‘ نے 600 کروڑ کا سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم‘استری 2‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر 600 کروڑ روپے کا ناقابلِ یقین سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔

    ڈائریکٹر امَر کوشک کی ہارر کامیڈی، جس میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار نبھائے ہیں، اب باکس آفس کی تاریخ میں پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے فلم تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا تھا کہ، ’یہ 600 کروڑ پار کر چکی ہے… فلم نے تاریخ رقم کر دی ہے، پہلی ہندی فلم کے طور پر جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ ’میٹروز سے لے کر نان میٹروز، ملٹی پلیکس سے سنگل اسکرینز، شہری مراکز سے بڑے عوامی بازاروں تک،‘استری 2′ ہر جگہ کامیابی حاصل کر رہی ہے۔‘

    رپورٹ کے مطابق فلم نے تجارتی ماہرین کو حیران کر دیا ہے، فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں 307.80 کروڑ روپے کمائے تھے، جس میں پری ویو شوز کی آمدنی بھی شامل ہے۔

    اس فلم کے سیکوئیل میں اداکارہ شردھا کپور، اداکار راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    مرد کے بجائے بھوتوں کا سامنا کرنا زیادہ محفوظ ہے: ٹوئنکل کھنہ

    ’اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے، فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • استری 2 بھارتی فلمی دنیا کی سب سے کامیاب فلم بن گئی

    استری 2 بھارتی فلمی دنیا کی سب سے کامیاب فلم بن گئی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہورر کامیڈی فلم استری 2 نے ڈومیسٹک باکس آفس پر ریکارڈ ساز بزنس کے بعد نمبر 1 ہندی فلم بن گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم استری 2 نے شاہ رخ خان کی جوان اور رنبیر کپور کی گزشتہ برس کی فلم اینیمل کو باکس آفس ریس میں پیچھے چھوڑتے ہوئے 600 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرلیا۔

    استری 2 کی پروڈکشن کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فلم بھارت میں ’نمبر ون ہندی فلم‘ بن گئی ہے، میڈاک فلمز کی جانب سے ایک پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    میڈاک فلمز پروڈکشن کمپنی نے لکھا کہ استری 2 نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم جوان (صرف ہندی زبان میں) کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فلم کمپنی نے لکھا کہ ’وہ استری ہے اور اس نے آخر کر دیکھایا، استری 2 بھارت کی نمبر 1 ہندی فلم بن گئی، اس تاریخ کو بنانے کے لیے آپ سب فینز کا شکریہ، تھیٹر آؤ کچھ اور نیا ریکارڈ بناتے ہیں‘۔

    دوسری جانب بھارتی فلم باکس آفس کے تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی استری 2 نے ڈومیسٹک باکس آفس کلیکشن پر لائف ٹائم آمدنی کو عبور کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار راج کمار راؤ، اداکارہ شردھا کپور، اپرشکتی کھرانہ، ابھیشک بینرجی اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈراؤنی اور مزاح پر مبنی یہ فلم ہدیتکار امر کوشیک کی 2018 کی استری کا سیکوئیل ہے جبکہ اسکے مصنف نیرین بھٹ ہیں۔

  • ’چھچھورے‘ فلم کی ریلیز کو 5 سال مکمل، شردھا نے سشانت سنگھ کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

    ’چھچھورے‘ فلم کی ریلیز کو 5 سال مکمل، شردھا نے سشانت سنگھ کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے فلم چھچھورے کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی یادگار ویڈیو شیئر کی ہے۔

    بالی ووڈ کی فلم چھچھورے کی ریلیز کو 5 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر اداکارہ شردھا کپور نے اپنے آنجہانی ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔

    2019 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی جو کالج کے دوستوں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے، اس فلم میں جوانی سے لے کر بڑھاپے تک کا سفر، دوستی اور محبت جیسے جذبوں کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    تاہم 2020 میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوگئی تھی، اداکارہ شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ’’چھچھورے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں مداحوں کو فلم کے سیٹ کے خوشگوار لمحات کی جھلک دکھائی گئی۔

     ویڈیو میں شردھا کو سشانت اور دیگر ادکاراؤں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہیں جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں شردھا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران بنی ناقابل فراموش یادوں کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا ’وہ دن بھی کیا دن تھے ‘۔

    اداکار ورون شرمانے نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ’’چھچھورے‘‘ کی کئی بی ٹی ایس تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سشانت سنگھ اور فلم کے دیگر ستاروں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varun Sharma (@fukravarun)

    ورون نے اپنے آن اسکرین دوست اور ساتھی اداکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اس فلم کا جشن منانا ضروری ہے کیوں کہ یہ ایک خاص فلم ہے جو ہم سب کے قریب ہے۔

  • شردھا کپور نے پریانکا چوپڑا کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا

    شردھا کپور نے پریانکا چوپڑا کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے وزیراعظم نریندر مودی کے بعد پریانکا چوپڑا کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور فلم ’استری 2‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی۔

    شردھا کپور نے فلم ’استری 2‘ کی کامیاب کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، شردھا کپور کا نام بھارت میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شردھا کپور کے فالوورز کی تعداد 92.1 ملین ہوگئی ہے جبکہ پریانکا چوپڑا کے فالوورز 91.8 ملین ہیں، انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا پہلے بھارت کی دوسری مقبول ترین بھارتی شخصیت تھیں، لیکن شردھا کپور نے فالوورز کے لحاظ سے اُن پر برتری حاصل کرلی ہے۔

    تاہم بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے انسٹاگرام پر 270 ملین یعنی 27 کروڑ فالوورز ہیں، اس طرح وہ مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ شردھا کپور کی فلم استری کو بھارتی باکس آفس پر شاندار کامیابی ملی ہے، جسے بلاک بسٹر قرار دیا جارہا ہے۔

  • ’اسٹری2‘ شردھا کپور کی فلم آتے ہی چھا گئی، ریکارڈ بزنس

    ’اسٹری2‘ شردھا کپور کی فلم آتے ہی چھا گئی، ریکارڈ بزنس

    ممبئی : بالی ووڈ فلموں کی نامور اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم "اسٹری ٹو” نے باکس آفس پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا، فلم کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 اگست کو ریلیز ہونے والی بھارتی فلم نے پہلے دن ہی 44کروڑ روپے کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں اور کاروباری تجزیہ کاروں کو حیرت زدہ کردیا۔

    مذکورہ فلم اسٹری ون کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اس فلم میں ڈراؤنے مناظر کے ساتھ ساتھ کامیڈی سین بھی شامل کیے گئے ہیں۔

    ،فلم اسٹری ون کے سیکوئل "اسٹری ٹو”میں شردھاکپور، راج کمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی بھی واپسی ہورہی ہے، اس فلم میں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی خصوصی طور پر جلوہ گر ہیں۔

    Stree 2

    فلم "اسٹری ٹو” کے ڈیڑھ لاکھ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوگئے تھے، خوف اور قہقہوں سے بھرپور اس فلم کو دنیش وجان اورجیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے ریکارڈ توڑ دیے

    راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے ریکارڈ توڑ دیے

    ممبئی: بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم استری 2 کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی، اس فلم نے باکس آفس پر اپنے ابتدائی دن ہی کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم استری 2 نے اپنے پہلے دن 46 کروڑ روپے کی اوپننگ کے ساتھ اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا، فلم 15 اگست کو عالمی سطح پر ریلیز کی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ یوم آزادی کے موقع پر یہ کسی بھی ہندی فلم کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے بزنس ہے جبکہ اس فلم نے اب تک 54.35 کروڑ روپے تک کا بزنس کیا ہے۔

    اس فلم کے سیکوئیل میں اداکارہ شردھا کپور، اداکار راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی نے اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

    ’ اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے، فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں؟

    شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں؟

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان راہیں جدا کرنے کی افواہیں شرگرم ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ شردھا کپور نے راہول مودی اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے جس کے بعد دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں۔

    شردھا کپور نے نہ صرف راہول بلکہ اپنی بہن، اپنی پروڈکشن اور کتے کے پیج کو بھی ان فالو کر دیا ہے، تاہم اس کے بعد بھی راہول مودی شردھا کو فالو کر رہے ہیں، ان خبروں پر ابھی تک جوڑے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔

    ان قیاس آرائیوں کے درمیان اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے ہلچل مچا دی ہے، ان تصاویر میں شردھا کپور سرخ رنگ کی ساڑھی پہنے شاندار نظر آ رہی ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے 3 ہارٹ ایموجیز شیئر کیے ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کی شادی سے متعلق گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا تھا۔

    صحافی کے سوال پر بھارتی اداکارہ نے تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے فلمی کردار کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں استری ہوں، مجھے جب دلہن بننا ہوگا میں بن جاؤ گی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    یاد رہے کہ شردھا نے حال ہی میں راہول مودی سے متعلق مداحوں کو اپنے تعلقات کی خبر دی تھی، انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر راہول مودی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

     تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شردھا نے لکھا تھا کہ دل رکھ لے یار، نیند تو واپس کردے یار۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کئی ایموجیز شامل کیے، جن میں ایک ہنسنے والا ایموجی اور ایک ہارٹ ایموجی شامل تھا۔

    اداکارہ کی جانب سے اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کو لگا کہ اداکارہ کو بالآخر محبت مل ہی گئی ہے لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اب بھی رشتہ میں ہیں یا انہوں نے اسے ختم کر دیا ہے۔