Tag: شردھا کپور

  • ’سارا سینما ایک طرف امیتابھ بچن ایک طرف!‘ شردھا نے ایسا کیوں کہا؟

    ’سارا سینما ایک طرف امیتابھ بچن ایک طرف!‘ شردھا نے ایسا کیوں کہا؟

    شردھا کپور نے ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھنے کے بعد امیتابھ بچن کی شان میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے ان کی زبردست تعریف کرڈالی۔

    میگا اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں ’اشوتتھاما‘ کے طور پر ان کی اداکاری کو کافی سراہا جارہا ہے، اب اداکارہ شردھا کپور بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اور کچھ الگ ہی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    فلم دیکھنے کے بعد شردھا نے بگ بی کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’’کیا نارتھ، کیا ساؤتھ، کیا ایسٹ، کیا ویسٹ۔ ۔ ۔ سارہ سنیما ایک طرف، امیتابھ بچن ایک طرف۔‘‘

    اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ امیتابھ بچن اپنے آپ میں ہی ایک سنیما کی کائنات ہیں، جیسے ہی شردھا نے یہ پوسٹ شیئر کی اس پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں ایسی اداکاری کررہے ہیں، وہ واقعی کیا لیجنڈ ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’کالکی 2898 اے ڈی‘ نے فلم کو اوپننگ بھی زبردست ملی ہے۔

    فلم میکرز کے مطابق، ’کالکی 2898 اے ڈی‘ نے اپنے پہلے دن تمام زبانوں میں باکس آفس پر دنیا بھر میں 191.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

    خیال رہے کہ تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ جمعرات 27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ہے۔

    اس فلم میں تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پدوکون، دیشا پٹانی اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم اب تک دنیا بھر سے 298.5 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

  • ’دل رکھ لے‘ شردھا کپور نے راہول مودی کے ساتھ اپنی دوستی کی تصدیق کردی

    ’دل رکھ لے‘ شردھا کپور نے راہول مودی کے ساتھ اپنی دوستی کی تصدیق کردی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے دلچسپ انداز میں فلم اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی۔

    بالی وڈ انڈسٹری میں کافی عرصے سے یہ خبریں گرم تھیں کہ اداکارہ شردھا کپور فلم رائٹر راہول مودی کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں، انہیں فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے رائٹر کے ساتھ کچھ ماہ سے ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد اس عمل نے کئی خبروں کو ہوا دی۔

    تاہم اب شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک رومانوی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ راہول مودی کے ہمراہ موجود ہیں، اداکارہ نے راہول کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر کے اوپر کیپشن لکھا ‘دل رکھ لے، نیند تو واپس دے دے یار‘۔

    واضح رہے کہ فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں شردھا کپور اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا، اداکارہ اور رائٹر اس کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے کے تعلق میں فلم میں کام کرنے کے بعد مضبوطی آئی ، وہ اکثر اکٹھے نظر آتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے بھی نہیں کتراتے۔

  • ویڈیو: شردھا کپور کی اس صلاحیت نے مداحوں کو حیران کردیا

    ویڈیو: شردھا کپور کی اس صلاحیت نے مداحوں کو حیران کردیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شردھا کپور نے 4 مختلف لہجوں میں انگریزی بول کر مداحوں کو حیران کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شردھا کپور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ 4 مختلف زبانوں میں مہارت کے ساتھ انگریزی بولتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے یہ ویڈیو میک اپ برانڈ کی تشہیر کیلئے ریکارڈ کی ہے جس میں انہوں نے ایک لپ گلوز کی 4 مختلف لہجوں میں تعریف کی ہے، ساتھ ہی ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ’ کچھ نہیں ویرو بس میں اور یہ میری چار قسم کی شخصیت۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    اداکارہ نے امریکی، برطانوی، فرانسیسی اور روسی لہجوں کے درمیان آسانی کے ساتھ تبدیلی کرتے ہوئے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ساتھ ہی مداحوں نے اداکارہ کی اس مہارت کی تعریف بھی کی۔

    معتدد سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ شردھا کپور اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے صارفین خوب پسند کرتے ہیں۔

  • شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنی نادانی کے باعث ماضی میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ 15 یا 16 سال کی تھیں تو انھیں ایک فلم میں سپراسٹار سلمان خان کے مقابل مرکزی کردار کے لیے رول آفر کی گئی تھی۔ یہ فلم ’لکی نو ٹائم فار لوو‘ تھی جس میں پھر کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرلیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے اس وقت محسوس کیا کہ میں بہت چھوٹی ہوں اور پہلے مجھے اپنی اسکولنگ اور کالج کی پڑھائی کو مکمل کرنا چاہیے۔

    میرے لیے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کو ٹھکرانا کافی مشکل تھا کیوں کہ مجھے سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے کا سنہری موقع مل رہا تھا۔

    بعد ازاں بالی وڈ میں 2010 میں فلم ’تین پتی‘ سے انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تاہم اس سے قبل انھوں نے بیرون ملک سے اپنی انڈرگریجویٹ کی تعلیم مکمل کی تھی۔

    شردھا کپور آخری بار ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں رنبیر کپور کے مدمقابل نظر آئی تھیں۔ فلم نے شائقین کی کافی توجہ حاصل کی تھی جبکہ باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

    بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ بھارت میں کافی دین فالونگ رکھتی ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں شردھا نے چند فلمیں کی ہیں مگر اس کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر انھوں نے عالیہ اور کریتی سینون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • شردھا کپور کا شوخ و چنچل انداز سب کو بھا گیا

    شردھا کپور کا شوخ و چنچل انداز سب کو بھا گیا

    بھارتی اداکارہ شردھا کا اپنی سہیلی کی شادی کی تقریب میں شوخ و چنچل انداز اپناتے ہوئے رقص کرنے کی ویڈیو وائر ل ہوگئی۔

    شردھا کپور کی سہیلی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں انہیں سہیلیوں کے ساتھ موج مستی اور  رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں سے ایک میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ اسٹیج پر ناچتی گاتی نظر آرہی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو میں شردھا بطور  ‘برائیڈز میڈ’ اپنی دیگر سہیلیوں کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں اور دولہا کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

    زیرِ گردش اس ویڈیو میں شردھا کپور  بالی وڈ گیت ‘مجھ سے شادی کروگی’ پر سامنے بیٹھی دلہن کی جانب دیکھ کر اسٹیپس دیتے نظر آرہے ہیں جبکہ آخر میں دلہن بھی اس رقص میں شامل ہوتی نظر آرہی ہے۔

  • مشہور بالی وڈ ہیرو پہلی محبت تھے پر انھوں نے دل توڑ دیا! شردھا کپور

    مشہور بالی وڈ ہیرو پہلی محبت تھے پر انھوں نے دل توڑ دیا! شردھا کپور

    بالی وڈ کی شوخ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ آج کے دور کے مشہور بالی وڈ ہیرو ان کی پہلی محبت تھے پر انھوں نے میرا دل توڑ دیا۔

    بھارتی اداکارہ نے اپنے بچپن کے دوست اور نوجوان ہیرو ورون دھون کو زندگی کی پہلی محبت قرار دیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ورون نے ان کا دل توڑ دیا تھا۔ شردھا کے مطابق ورون بچپن میں انھیں بہت پسند تھے اور وہ ان کے سامنے اپنے جذبات رکھنا چاہتی تھیں۔

    فلم کی پروموشن کے لیے ورون اور شردھا نے ایک شو میں ساتھ شرکت کی، اداکارہ نے بتایا کہ آٹھ سال کی عمر میں ورون سے محبت ہوئی اور میں نے ان سے اظہار محبت کا سوچا۔

    انھوں نے بتایا کہ میں ورون دھون کو پہاڑ پر لے گئی اور انھیں کہا کہ ایک جملہ میں الٹا کہوں گی تم غور سے سننا۔

    عاشقی ٹو کی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ورون کو ان کے ’’یو لو آئی‘‘ کے الفاظ سمجھ ہی نہیں آئے۔ شاید یہ جملہ ایک چھوٹے بچے کے سمجھنے کیلئے بہت مشکل تھا۔

    شردھا کپور نے شو کے دوران ہنستے ہوئے بتایا کہ ورون دھون مجھے نہ صرف صاف انکار کردیا بلکہ وہ وہاں سے بھاگ گئے۔

    واضح رہے کہ فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی اداکارہ شردھا کپور بالی وڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں جبکہ ورون دھون ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہیں۔

    شردھا اور ورون اسکول میں ساتھ پڑھتے تھے، دونوں اپنے انٹرویو میں ایک دوسرے کو بچپن کے دوست قرار دیتے ہیں۔ دنوں نے فلم ’اے بی سی ڈی 2‘ اور ’اسٹریٹ ڈانسر تھری‘ میں ساتھ کام کیا تھا۔

  • شردھا کپور نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    شردھا کپور نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے مداحوں سے رائے مانگ لی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    شردھا کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں سے پوچھا کہ ’سی اے یا وکیل بن جاؤں کیا؟‘

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ’ڈاکٹر بن جائیں۔‘ دوسرے مداح نے کہا کہ ’سیاست دان بن جائیں۔‘ کئی صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی۔

    شردھا کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں بھی شردھا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بتاؤ کیا دیکھ رہی ہوں۔‘

    کام کے محاذ پر شردھا کپور نے آخری بار لو رنجن کی رومینٹک کامیڈی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    شردھا کپور کی آنے والی فلم راج کمار راؤ کے ساتھ ’استری ٹو‘ ہے۔

    استری ٹو 31 اگست 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، اس فلم کے ہدایت کار امر کوشک ہیں جبکہ اسے دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2018 میں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی فلم ’استری‘نے باکس آفس پر سو کروڑ کا بزنس کرکے سال کی نویں کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

  • شردھا کپور نے بغیر میک کے تصاویر شیئر کردیں! مداحوں نے کیا کہا؟

    شردھا کپور نے بغیر میک کے تصاویر شیئر کردیں! مداحوں نے کیا کہا؟

    بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ شردھا کپور نے بغیر میک اپ کے اپنی تصویر شیئر کردی، جسے دیکھنے کے بعد مداح دلچسپ ردعمل کا اظہا کررہے ہیں۔

    شوخ و چنچل بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی بنا میک اپ کے تصاویر شیئر کی ہے جس میں وہ دھوپ سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    انھوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’دھوپ ایسی ہو تو ڈھائی سو تین سو سیلفی کھینچنے میں کیسی شرم۔‘ ساتھ ہی انھوں نے سورج کی ایموجی بھی بنائی۔

    شردھا بنا میک اپ کے بھی کافی اچھی دکھ رہی ہیں۔ ایک مداح نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھ کہ ’دھوپ کی چمک بھی آپ کی مسکان کے آگے پھیکی ہے۔‘

    ایک مداح نے ان سے مزید سیلفی کا تقاضہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے سچ میں ڈھائی سو تین سو سیلفی کیوں نہیں پوسٹ کی۔

    اس کے علاوہ بھی مداحوں نے ان کی تصاویر پر اداکارہ کے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اور ان کی خوبصورتی کو سراہا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ حسینہ کی آخر فلم رنبیر کپور کے ساتھ ’تو جھوٹی میں مکار‘ آئی تھی جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کرتے ہوئے150 سو کروڑ کے قریب کمائی کی تھی۔

  • کافی ود کرن: آدتیہ کپور نے اننیا اور سابق دوست شردھا میں سے کسے منتخب کیا؟

    کافی ود کرن: آدتیہ کپور نے اننیا اور سابق دوست شردھا میں سے کسے منتخب کیا؟

    حال ہی میں بالی وڈ اداکار آدتیہ رائے کپور اور ارجن کپور کافی ود کرن میں شریک ہوئے جس میں میزبان نے ان سے کئی سوالات پوچھے۔

    کافی ود کرن کے آٹھویں سیزن کی آٹھویں قسط میں اداکار آدتیہ رائے کپور اور ارجن کپور بطور مہمان نظر آئیں گے۔ نئی قسط کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں آدتیہ کپور یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ موجودہ دوست اننیا پانڈے اور سابق دوست شردھا کپور میں سے وہ کسے منتخب کریں گے۔

    آدتیہ نے اننیا پانڈے کے ساتھ سامنے آنے والی ڈیٹنگ کی افواہوں کا بھی جواب دیا جبکہ اپنی سابق دوست شردھا کپور کے حوالے سے بھی ایک سوال کا برملا جواب دیا۔

    آدتیہ سے جب اننیا اور شردھا کے بارے میں پوچھا گیا تو ساتھ بیٹھنے ارجن کپور نے تقریباً اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ آدتیہ رائے کپور ماضی میں شردھا کے ساتھ تعلقات میں تھے۔

    جب کرن جوہر نے آدتیہ سے کہا کہ وہ اپنی موجودہ دوست اننیا اور عاشقی 2 کی ساتھی اداکارہ شردھا میں سے کس کا ا انتخاب کریں گے۔

    انھوں نے پوچھا کہ اگر آپ اننیا پانڈے اور شردھا کپور کے ساتھ لفٹ میں پھنس جاتے تو آپ کیا کرتے؟ جس پر ان کی جگہ ارجن نے کہا کہ عاشقی تو ضرور کرتا، اب کس کے ساتھ وہ نہیں پتا آدتیہ نے ارجن کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’کیا؟!‘

    جس پر ارجن کپور بولے کہ وہ صرف مذاق کر رہے تھے۔ اس دوران آدتیہ نے کرن سے درخواست کی کہ موضوع کو تبدیل کریں اور آگے بڑھیں۔

  • ’شردھا کپور ایک بار پھر تنقید کی زد میں‘

    ’شردھا کپور ایک بار پھر تنقید کی زد میں‘

    شردھا کپور نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہوں نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    بعض مداحوں کی جانب سے ان کے لباس پر تنقید بھی کی جارہی ہے، جبکہ بہت سے مداح تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ اور معروف بھارتی اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے اپنی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ ”Big head = Big Brain“۔

    شردھا کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اسٹریٹ فوڈ کھانے سے لے کر صبح کی سیلفیز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو بھی آن لائن بیٹنگ ایپ کیس میں تفتیش کیلیے طلب کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ای ڈی مہادیو نامی بیٹنگ ایپ کے ذریعے ہونے والی منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہے۔ اسکینڈل میں متعدد بالی وڈ اسٹارز ای ڈی کے ریڈار پر ہیں۔

    تحقیقاتی ایجنسی نے تفتیش کیلیے رنبیر کپور، کپل شرما، ہما قریشی اور حنا خان کو طلب کر رکھا ہے جنہوں نے پیش ہونے کیلیے مزید دو ہفتوں کا وقت مانگا ہے۔

    اب شردھا کپور کو بھی پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کب پیش ہوں گی؟

    ان فنکاروں کو کیس میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا۔ ان سے صرف اس بارے میں تفتیش کی جائے گی کہ وہ ایپ اور اس کے طریقہ ادائیگی کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔