Tag: شردھا کپور

  • رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کی باکس آفس پر دھوم

    رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کی باکس آفس پر دھوم

    بالی وڈ کے اداکار رنبیرکپور اور شردھا کپور کی فلم ’ تو جھوٹی میں مکار‘ نے باکس آفس پر دو دن میں کارتک آریان کی فلم کو پیچھے چھوڑنے والی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کی 8 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ نے بھارت میں پہلے دن میں 15 کروڑ 73 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن 25 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنبیر اور شردھا کی فلم بھی باکس آفس پر توقع سے زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب نہی رہی تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ ہفتے کے آخری روز تک کارتک آریان کی فلم شہزادے کو یہ پیچھے چھوڑ دے گی۔

    کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم میں دونوں اداکاروں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا ہے، شردھا کپور 2020 کے بعد کسی فلم میں نظر آرہی ہیں جبکہ رنبیر کپور کی یہ سال کی پہلی فلم ہے۔

    فلم کی ریلیز سے قبل رنبیر کپور اور شردھا کپور نے فلم کی پروموشن کے حوالے سے بھی کافی محنت کی تھی۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ ہولی کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے جس میں رنبیر اور شردھا کی لَو اسٹوری کو فیملی کے جذبات اور کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

  • شکتی اور شردھا کپور کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    شکتی اور شردھا کپور کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور نے بیٹی و اداکارہ شردھا کپور کی فلم کے گانے ’شو می دی ٹھمکا‘ پر رقص کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شردھا کپور نے اپنی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے گانے ’شو می دی ٹھمکا‘ پر والد شکتی کپور کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    شردھا کپور نے لکھا کہ ’جو بھی اس گانے پر بہترین ٹھمکے لگائے گا اس کی ویڈیو وہ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کریں گی۔

    واضح رہے کہ ’فلم کا یہ تیسرا گانا ہے جسے گزشتہ روز ریلیز کیا گیا تھا تاہم شردھا نے آج والد کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو ’ٹھمکا چیلنج‘ میں حصہ لینے کا کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    شکتی اور شردھا کپور کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر اداکار ٹائیگر شیروف نے تبصرہ کرتے ہوئے ’لیجنڈ لکھا۔‘ جبکہ راکل پریت نے کہا کہ بہت پیاری ویڈیو ہے۔

    ’شو می دی ٹھمکا‘ میں سنیدھی چوہان اور شاشوت سنگھ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اسے پریتم نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول امیتابھ بھٹا چاریہ نے لکھے ہیں۔

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض لو رنجن نے انجام دیے ہیں جبکہ فلم میں شردھا کپور کے ساتھ رنبیر کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، تو جھوٹی میں مکار آئندہ ماہ 8 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

  • شردھا کپور کی نئی تصاویر، مداحوں نے انہیں جھوٹا قرار دے دیا

    شردھا کپور کی نئی تصاویر، مداحوں نے انہیں جھوٹا قرار دے دیا

    سوشل میڈیا صارفین بعض اوقات فراغت کی انتہا پر ہوتے ہیں اور مشہور شخصیات کی تصاویر پر عجیب و غریب کمنٹس کردیتے ہیں، ایسے ہی کچھ سوشل میڈیا یوزرز نے بھارتی اداکارہ شردھا کپور کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے، کیپشن میں انہوں نے لکھا آج سوموار کا دن ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    تاہم ان کے مداحوں نے ان کے اس کیپشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ مداحوں نے کمنٹس کرنا شروع کردیے کہ آج (جس دن تصاویر اپ لوڈ کی گئیں) سوموار نہیں اتوار کا روز ہے۔

    کئی مداحوں نے لکھا کہ سفید جھوٹ مت بولیں۔

    خیال رہے کہ شردھا کپور کی رنبیر کپور کے ساتھ نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ آنے والی ہے جو 8 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • میں اب کچھ فلموں میں ولن بننا چاہتی ہوں،شردھاکپور

    میں اب کچھ فلموں میں ولن بننا چاہتی ہوں،شردھاکپور

    ممبئی : عاشقی ٹو فلم میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ میں اب کچھ فلموں میں ولن کا کردار نبھانا چاہتی ہوں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نامور ادکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ آج کل منفی کرداروں سے متاثر ہورہی ہیں اور اپنی آنے والی فلم میں ولن کا کردار کرنا چاہتی ہیں.

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اب کچھ فلموں میں ولن بننا چاہتی ہوں اور اگر کوئی آفر آئی جس میں مجھے منفی کردار کی پیشکش کی گئی تو میں ضرور کرنا چاہوں گی‘.

    یاد رہے کہ شردہا کپور نے فلمی کیریئر کاآغاز بالی ووڈ فلم تین پتی سے کیا اور اس کے بعد اداکارہ نے ایک کے بعد ایک کامیاب فلموں میں اداکاری کی اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا.

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی آخری فلم باغی تھی جس میں اداکارہ نے ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا.

  • شردھا کپورکا’عاشقی تھری’ میں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے پر خوشی کا اظہار

    شردھا کپورکا’عاشقی تھری’ میں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے پر خوشی کا اظہار

    ممبئی: عاشقی ٹو فلم کی اداکارہ شردھا کپور نے عالیہ بھٹ کو عاشقی تھری میں کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ عالیہ بہترین اداکارہ ہیں.

    تفصیلات کے مطابق عاشقی ٹو فلم میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ شردھا کپور نے عاشقی تھری میں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے،اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کو اس بات کا دکھ نہیں کہ وہ فلم عاشقی تھری کاحصہ نہیں ہیں،بلکے خوشی ہے عالیہ جیسی نوجوان اداکارہ فلم کا حصہ ہیں.

    یاد رہے کہ عاشقی ٹو میں اداکار آدتیہ رائے کے ساتھ شردھا کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی تھی اور دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا،فلم میں اداکاری سے لیکر فلم کے میوزک تک سب سُپر ہٹ تھا،فلم نے باکس آفس پر تہلکا مچا دیا تھا.

    اداکارہ شردھا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کی فلموں پر کام کر رہی ہیں اور اداکارہ کی جانب سے عالیہ بھٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.

    واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘اوکے جانو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ آدتیہ رائے کا ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی.

  • شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

    شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں باسکٹ بال کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کے لیے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم ’’ہاف گرل فریںڈ‘‘ کے لیے ان کی اور ساتھی اداکار ارجن کپور کی اسپورٹس ڈائریکٹر رابرٹ ملر کی زیر نگرانی میں سخت ٹریننگ جاری ہے۔

    شردھا کپور نے ٹریننگ کے حوالے سے بتایا کہ ’’ایک کلاس حاصل کرنے کے بعد میں کئی بار بال کو باسکٹ میں پھینکنے میں کامیابی حاصل کی ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل سخت محنت کررہی ہوں جس کی وجہ سے میرے پٹھوں میں شدید درد ہے، کھانے پینے میں خاص طور پر احتیاط کے ساتھ توانائی پیدا کرنے والی غذاؤں کا استعمال کر رہی ہوں۔

    قبل ازیں اداکارہ نےفلم اے بی سی ڈی 2 کے لیے ڈانسنگ ، عاشقی ٹو کے لیے گائیگی اور فلم باغی کے لیے کراٹوں کی ٹرینگ حاصل کی ہے۔

    فلم ہاف گرل فرینڈ چیتن بھگت کے ناول سے ہی بنائی گئی ہے، جس میں اداکار ارجن کپور اور اداکارہ شردہ کپور اپنی اداکاری کے جرہر دکھائیں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ  یہ فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔

  • شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں

    شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا سامنا کرنے میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں اور وہ ایک ایسی لڑکی کے طور پر سامنے آئی ہیں جو بااعتماد انداز میں میڈیا کا سامنا کرتی ہیں۔

     رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے ادیتیہ رائے کے ساتھ رومانوی تعلق کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نہایت پراعتماد انداز میں جواب دیا کہ فی الحال وہ صرف کیمرے سے محبت کرتی ہیں اور اس کے علاوہ ان کی زندگی میں کوئی نہیں ہے ۔

     واضح رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔

  • شردھا کپور پہلی بار آئٹم سانگ کیلئے پُرجوش

    شردھا کپور پہلی بار آئٹم سانگ کیلئے پُرجوش

    ممبئی: معروف ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور اپنے کیریئر میں پہلی بار آئٹم سانگ کرنے والی ہیں، شردھا اس سانگ کے متعلق بہت پرجوش نظر آئیں۔

    انگریزی اخبار ڈی این اے میں شائع شدہ خبر کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’انگلی‘ میں شردھا کا  آئٹم سانگ شامل کیا جانے والا ہے، اس فلم کی ہدایت رینسل ڈیسلوا دے رہے ہیں۔

    اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے شردھا نے کہاکہ مجھ پر ناچ بسنتی نام کا گانا فلمایا جائے گا، فلم میں اس کے علاوہ میرا کوئی رول نہیں ہے لیکن میں اس نئے چیلنج کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔

    اس فلم میں عمران ہاشمی، کنگنا راناوت، رندیپ ہوڈا اور سنجے دت اہم کردار ادا کر رہے ہیں، معروف ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور اپنے کیریئر میں پہلی بار آئٹم سانگ کرنے والی ہیں۔