Tag: شرط

  • یوکرینی صدر زیلنسکی مستعفی ہونے کو تیار مگر مشروط، یہ شرط کیا ہے؟

    یوکرینی صدر زیلنسکی مستعفی ہونے کو تیار مگر مشروط، یہ شرط کیا ہے؟

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کو تیار ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے اس کے لیے ایک بڑی شرط رکھ دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں تلخ کلامی کے باعث بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اب انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے تاہم اس کے لیے دنیا کو ان کی ایک بڑی شرط بھی ماننی ہوگی۔

    برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اگرچہ صدر کی حیثیت سے ان کی جگہ لینا آسان نہیں ہو گا تاہم وہ نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔

    ان کے صدارت کے منصب سے ہٹنے کا شور اس وقت اٹھا جب وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا کے سامنے ملاقات میں تلخی کے بعد ریپبلکنز کی جانب سے انہیں مستعفی ہونے کی تجویز دی گئی۔

    اپنے دورہ برطانیہ میں مقامی میڈیا سے گفتگو میں ولادیمیر زیلنسکی نے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر وہ میری جگہ کسی اور کو دیتے ہیں تو یہ سادہ یا آسان نہیں ہوگا۔ تاہم میں نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں، کیونکہ یہی میرا مشن ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-is-once-again-angry-with-zelensky/

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے ایک اور شرط رکھ دی

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے ایک اور شرط رکھ دی

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ترقیاتی بجٹ میں کفایت شعاری کی شرط رکھ دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ میں کفایت شعاری کی شرط رکھ دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف رواں مالی سال نئے ترقیاتی پروجیکٹس کی فنڈنگ روکنے پر غور کررہا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت نئے ترقیاتی پروجیکٹس کا اعلان نہ کرے، صرف پہلے سے جاری ترقیاتی پروجیکٹس کیلئے فنڈز  مختص کیے جائیں، جو پروجیکٹس تکمیل کے قریب ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کو صرف پروجیکٹس مکمل کرنے پر خرچ کیا جائے،  ترقیاتی پروجیکٹس کی ترجیحات ازسر نو متعین کی جائیں گی،  آئی ایم ایف کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی بحالی کیلئے فنڈز پر کوئی اعتراض نہیں۔

  • سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنی شرط بتا دی

    سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنی شرط بتا دی

    معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنی شرط بتا دی، انہوں نے کہا کہ وہ بہت بری ڈانسر ہیں اس لیے وہ فلموں میں کام نہیں کرسکتیں۔

    اداکارہ سارہ خان کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ فلموں سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    سارہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے اور اگر انہیں ان کی شرائط پر فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے تو وہ ضرور بڑے پردے پر کام کرتی دکھائی دیں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    انہوں نے کہا کہ انہیں ڈانس نہیں آتا، وہ بہت ہی بری ڈانسر ہیں، اس لیے وہ فلموں میں کام نہیں کر سکتیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ڈانس کے علاوہ بھی کچھ چیزیں اور حدود ہیں جن کا انہوں نے تعین کر رکھا ہے، اس لیے وہ اپنی حدود پار نہیں کر سکتیں، البتہ انہیں حدود کے اندر فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو تو وہ ضرور کام کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    انہوں نے مزید واضح کیا کہ رومانس آنکھوں سے بھی کیا جاسکتا ہے اور اگر انہیں ایسا کرنے کو کہا گیا تو وہ ضرور کام کریں گی۔

    یاد رہے کہ سارہ خان نے ابھی تک کسی فیچر فلم میں کام نہیں کیا البتہ کچھ ٹیلی فلمز میں ضرور کام کیا ہے۔

  • شرط کے لیے چوراہے پر برہنہ ٹھنڈے پانی سے نہانا مہنگا پڑ گیا

    شرط کے لیے چوراہے پر برہنہ ٹھنڈے پانی سے نہانا مہنگا پڑ گیا

    اوکاڑہ: دیپال پور کے نواحی علاقے بصیر پور میں پانچ سو کی شرط کے لیے چوراہے پر برہنہ ہو کر ٹھنڈے پانی سے نہانا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں دیپال پور کےنواحی علاقے بصیر پور میں دوستوں سے شرط لگا کر سر بازار برہنہ ہو کر ٹھنڈے پانی سے نہانے والا ملزم عرفان شاہ پکڑا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی میں نہا کر 500 روپے کی شرط جیتنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم عرفان شاہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم نے چوراہے کے بیچ پانچ سو روپے کی شرط پر برہنہ ہو کر ٹھنڈے پانی سے نہایا تھا، مقامی افراد نے نہانے کی ویڈیو بھی بنائی، جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بے ہودگی پھیلانے کے الزام میں عرفان شاہ کو گرفتار کر لیا۔

    شرط ملک ندیم اور عرفان شاہ کے درمیان لگی تھی، سخت سردی میں لوگوں کے سامنے ٹھنڈے پانی سے برہنہ ہو کر نہانے کی یہ شرط عرفان شاہ نے جیت لی، تاہم واقعے کی ویڈیو سامنے آئی تو پولیس متحرک ہو گئی۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ملزم کو کپڑے اتار کر ہینڈ پمپ سے پانی نکال کر نہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • ٹرین کا ٹکٹ خریدنے کیلئے انوکھی شرط عائد

    ٹرین کا ٹکٹ خریدنے کیلئے انوکھی شرط عائد

    لاہور : پاکستان ریلوے نے ٹکٹ خریدنے کے لیے شناخت کی شرط لازمی قرار دے دی، شناختی کارڈ نہ ہونے پرڈرائیونگ لائسنس، محکمانہ کارڈ، اسکول کارڈ کی کاپی دکھانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ٹکٹ بکنگ کے لیے نئی ایڈوائزی جاری کردی ، جس میں ٹکٹ خریدنے کے لیے شناخت کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں پاکستان ریلوے نےملک بھر کے تمام ڈویژنزکو مراسلہ جاری کردیا ہے ، مراسلےمیں کہا گیا شناختی کارڈ نہ ہونے پرڈرائیونگ لائسنس، محکمانہ کارڈ، اسٹوڈنٹ کارڈ کی کاپی دکھانا ہوگی اور دوران سفرٹکٹ جاری کرنیوالے ریلوے افسران کو بھی عمل کرناہوگا۔

    یاد رہے سینیٹ اجلاس میں ریلوے کی کارکردگی پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا ریلوے نے ایک کروڑ مسافروں کا اضافہ کیا ہے، 24 ٹرینیں چلا کر10 ارب روپے کمائے ہیں جب کہ ریلوے کا 6 ارب کا خسارہ کم کیا اور اس سال مزید20 مال گاڑیاں چلائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ پاکستان ریلوے کی قیمتی اراضی سےقبضہ ختم کر دیا ہے،65 سال کے بزرگوں اور معذوروں سے آدھاٹکٹ لیتے ہیں اور 75 سال کے بزرگوں کے لیے ٹکٹ مفت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کی تاریخ تبدیل ہونےجارہی ہے، دو مسافر ٹرینیں چلانے لگے ہیں، ریلوےکی رفتار کو بڑھا کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جا رہی ہے، جب 134ٹرینیں چلیں گی تو تھوڑی بہت اونچ نیچ تو ہو گی۔

  • برطانیہ کی شام کو تیل نہ دینے کی شرط پر ایرانی جہاز چھوڑنے کی پیشکش

    برطانیہ کی شام کو تیل نہ دینے کی شرط پر ایرانی جہاز چھوڑنے کی پیشکش

    لندن : برطانوی وزیر خارجہ نے ایرانی تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کی یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مسئلے کا حل چاہتے ہیں اور کشیدگی کے خواہاں نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا ہے کہ اگر لندن کو یقین دہانی کرائی جائے کہ جنگ زدہ ملک شام کو تیل فراہم نہیں کیا جائے گا تو زیر تحویل ایرانی تیل بردار جہاز کو چھوڑ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی رائل میرینز نے ایرانی تیل بردار جہاز کو ممکنہ طور پر یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کو توڑنے کی پاداش میں 4 جولائی کو تحویل میں لے لیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات کے بعد برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا کہ ’ایران کشیدگی بڑھانے کی خواہش نہیں رکھتا جو حوصلہ افزا بات ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نے ایران کو ایک مرتبہ پھر یقین دلایا کہ تیل کس جگہ پہنچایا جائے گا یہ ہمارے لیے باعث تشویش ہے، اگر ہمیں یقین دلایا جائے کہ تیل شام نہیں پہنچایا جائے گا تو برطانیہ یقیناً ایرانی جہاز کو چھوڑنے میں تعاون کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مسئلے کا حل چاہتے ہیں اور کشیدگی کے خواہاں نہیں ہیں۔

  • ایرانی حکومت نے چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی

    ایرانی حکومت نے چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی

    تہران : ایرانی سیاحت کونسل نے چینی شہریوں کےلیے ویزے کی شرط ختم کردی، کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ معاشی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی حکومت جلد ہی چینی شہریوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کر رہی ہے تا کہ امریکا کی طرف سے ایران پرعائد کردہ اقتصادی پابندیوں کوغیرمؤثر بنانے کے لیے چینی سیاحوں کو ایران میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکومت نے جمہوریہ چین کے باشندوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    ایرانی سیاحت کونسل کے چیئرمین علی اصغر مونسان نے بتایا کہ ہمارا ہدف چین کے دو ملین سیاحوں کو ایران میں سیاحت کے لیے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی سیاحت کا شعبہ پابندیوں کا ہدف نہیں بنا، سیاحت کا شعبہ امریکا کی طرف سے عائد کردہ سخت ترین اقتصادی پابندیوں کے باعث درپیش معاشی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔

    ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق 12 مارچ سے اب تک 52 ہزار چینی باشندے ایران کی سیاحت کےلیے آچکے ہیں، چینی سیاحوں کی تعداد لاکھوں تک لے جانے کے لیے ویزہ کی شرط ختم کی جا رہی ہے۔

  • شادی کرنی ہے تو پانی کا ٹینکر لاؤ، گاؤں باسیوں نے انوکھی شرط عائد کردی

    شادی کرنی ہے تو پانی کا ٹینکر لاؤ، گاؤں باسیوں نے انوکھی شرط عائد کردی

    نئی دہلی : بھاکھری گاؤں کی واحد جھیل سوکھ چکی ہے جس کے باعث رہائشیوں نے شادی کی شرط پانی کا ٹینکر رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں شادی کی تاریخ کا تعین عام طور پر پنڈت کرتے ہیں لیکن بھارت کا ایک گاﺅں ایسا ہے جہاں شادی کی تاریخ پانی کے ٹینکر کی بنیاد پر طے ہوتی ہے، یہ جگہ شمالی گجرات میں انڈیا پاکستان کی سرحد پر آباد آخری انڈین گاوُں ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق بھاکھری گاوُں کی واحد جھیل سوکھ چکی ہے اور اب انسان اور جانور دونوں کے پینے کے لیے پانی نہیں ہے لیکن جھیل کے کنارے کھڑا سالوں پرانا ایک درخت خشک سالی کے درمیان اس گاوُں میں ہونے والی شادیوں کا گواہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ کافی عرصے سے یہاں شادی کا سیزن اور خشک سالی لگ بھگ ایک ساتھ آتے ہیں اور شادیوں میں پانی کے لیے ٹینکرز پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

    بھاکھری گاوُں کے پیرا بھائی جوشی نے کہا کہ شادی ہو تو یہاں سے 25 کلومیٹر دور سے پانی کے ٹینکر لانے پڑتے ہیں۔

    ان کے مطابق شادی کے سیزن میں یہاں ایک ٹینکر کی قیمت دو ہزار ہوتی ہے اور شادی میں تین چار ٹینکر لگ جاتے ہیں جس کا خرچ آٹھ دس ہزار روپے تک آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ شادی میں پانی کے ٹینکرز سب سے زیادہ اہم ہیں۔ شادی کے انتظامات میں سب سے پہلا کام بھی پانی کے ٹینکر کا حصول ہے کیونکہ کبھی کبھی چالیس سے پچاس کلومیٹر دور جانے پر بھی ٹینکر کا ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔

    گاوُں کے بیکھا بھائی نے کہا کہ یہ ریگستانی علاقہ ہے اور یہاں کا پانی کھارا ہوتا ہے۔ پلانے کے لیے ہی نہیں کھانا بنانے کے لیے بھی میٹھے پانی کی ضرورت پڑتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اگر چھوٹی شادی ہو تو پانچ ٹینکر اور اگر بڑی ہو تو دس ٹینکر پانی بھی کم پڑجاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان سرحد کی جانب ایک دوسرا گاؤں جلویا ہے۔

    اس گاؤں کے نائب سرپنچ وجے سی ڈوریا کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں میں اور اس علاقے کے تمام گاؤں میں شادیوں کے وقت پانی کے ٹینکرز پر ہزاروں روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔یہ علاقہ دہائیوں سے خشک سالی کی زد میں ہے جو ان کے برتاؤاور ثقافت میں بھی نظر آتا ہے۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق گاؤں کے لوگ بتاتے ہیں کہ مسلسل خشک سالی کے سبب اب لوگ شادی کا وقت بدلنے لگے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہندو رسم و رواج کے مطابق شادیوں کا خاص وقت ہوتا ہے، اب وہ گرمی ختم ہونے یا بارش کی راہ دیکھتے ہیں خواہ شادی کا موسم چلا ہی کیوں نہ گیا ہو۔