Tag: شرف علی شاہ

  • کراچی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طلبا کے نمبر کیوں کم آئے؟ قائم مقام چیئرمین انٹربورڈ  کے اہم انکشافات

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طلبا کے نمبر کیوں کم آئے؟ قائم مقام چیئرمین انٹربورڈ کے اہم انکشافات

    کراچی: قائم مقام چیئرمین انٹربورڈ کراچی شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طلبا کے کم نمبروں کی وجوہات بتاتے ہوئے کئی انکشافات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹرسال اول کے امتحانات گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی متنازع ہوگئے، کامیابی کاتناسب پری میڈیکل میں تینتس فیصد جب کہ پری انجینئرنگ میں انتیس فیصد رہا۔

    انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل فرسٹ ایئر کے طلبہ نےانٹر بورڈ آفس کے باہر احتجاج کیا اور نتائج پرنظرثانی کا مطالبہ کیا، طلبہ کا کہنا ہے کہ میٹرک میں پچیاسی فیصد سے زائد نمبر لینےوالوں کو پچاس فیصد سےبھی کم نمبرز دیےگئے جبکہ کئی مضامین میں فیل بھی کردیا گیا ہے۔

    طلبہ کے احتجاج پرسندھ حکومت حرکت میں آئی اور چیئرمین انٹر بورڈ امیر قادری کو عہدے سے ہٹا کر اضافی چارج چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کو دے دیا گیا اور ساتھ ہی تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی گئی، یعنی اس سال بھی پچھلے سال کی طرح تحقیقات ،برطرفیاں اورتلافی کے اقدامات کیے گئے ہیں لیکن ان حکومتی اقدامات سے طلبہ اور والدین مطمئن نہیں۔

    اس حوالے سے قائم مقام چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی شرف علی شاہ نے باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے طلبا کے کم نمبر کی وجوہات بتائی۔

    قائم مقام چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ نتائج میں کم نمبر کا ذمہ دار طلبا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں نصاب تبدیل ہوا ہے،بچے کالجز میں کلاسز لینے ہی نہیں آتے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: انٹر کے متنازع نتائج کے معاملے میں بڑی پیشرفت

    انھوں نے انکشاف کیا سائنس کی کاپیوں میں طلبہ نے گانے لکھے ہوتےہیں، سوالوں کے جواب معلوم نہیں ہوتے، طلبہ سمجھتے ہیں پرچہ بھردیں توٹیچرصرف نظر مار کر مارکس دیدے گا، سیکڑوں کاپیاں دکھا سکتا ہوں جن میں طلبہ نے گانے لکھے ہوئے ہیں۔

    شرف علی شاہ نے مزید کہا کہ سائنس کے پرچے چیکنگ کیلئے گھروں پر نہیں جاتے ، مارکنگ کیلئے سینٹرز بنتے ہیں جس میں پروفیسر آکر پرچے چیک کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کسی زمانے میں آرٹس گروپ کے پرچے چیکنگ کیلئے گھروں میں جاتے ہوں لیکن ایگزامینر، اسسٹنٹ اور اس کے بعد ہیڈ ایگزامینر پرچے دیکھ کرنمبرز فائنل کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نمبرز کے حوالے سے طلبہ کے خدشات دور کریں گے، طلبہ کے اطمینان کیلئے انہیں کاپیاں کھول کر بھی دکھا سکتے ہیں، گزشتہ سال بھی شور مچا تھا لیکن پرچوں کی دوبارہ جانچ کیلئے صرف 62 طلبہ نے رجوع کیا۔

  • پرچے آؤٹ ہونے کا ثبوت لائیں واویلا نہ کریں،  چیئرمین میٹرک بورڈ

    پرچے آؤٹ ہونے کا ثبوت لائیں واویلا نہ کریں، چیئرمین میٹرک بورڈ

    کراچی : چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے پرچہ آؤٹ ہونے کے سوال کہا کہ پرچےآؤٹ ہونے کاثبوت لائیں واویلا نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، اس موقع پر پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر کہا کہ پرچےآؤٹ ہونے کاثبوت لائیں واویلا نہ کریں ، کراچی کے510سینٹرمیں ایک دوکی شکایت پر پورے امتحان کو نشانہ نہ بنائیں۔

    لوڈ شیڈنگ پرکےالیکٹرک کوپہلے ہی خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں، لوڈ شیڈنگ کے باعث طلبا کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

    خطوط بھیجنے کے باوجود امتحانی مراکزمیں لوڈ شیڈنگ کی شکایات ہیں۔

    گذشتہ روز بھی چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچے پر انوکھی منطق لے آئے تھے اور کہا تھا کہ پرچہ امتحانی مرکز سے وائرل ہوتا ہے تو ہماری زمہ داری نہیں ہے، دفعہ 144 نافذ کی ، عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    خیال رہے کراچی میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات میں انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے، آج دسویں جماعت کا کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

  • چیئرمین میٹرک بورڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچے پر انوکھی منطق لے آئے

    چیئرمین میٹرک بورڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچے پر انوکھی منطق لے آئے

    کراچی : چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچے پر انوکھی منطق لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کا امتحانی مراکز کا دورہ کیا، اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا 50 منٹ قبل پرچے سینٹر میں پہنچاتے ہیں، قریب والے سینٹر میں 20 منٹ قبل پرچے بھیجتے ہیں۔

    شرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ پرچہ امتحانی مرکز سے وائرل ہوتا ہے تو ہماری زمہ داری نہیں ہے، دفعہ 144 نافذ کی ،عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا ہے کہ پیپرلیک کرنے والے ایجنٹ کیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

    خیال رہے کراچی میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات میں انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے۔

    آج نویں جماعت کا کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا، امتحان شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد واٹس ایپ گروپس میں کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ آوٹ ہوا۔

    اس حوالے سے چیئرمین  بورڈ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرپرچہ آنا آؤٹ ہونےکےزمرےمیں نہیں آتا۔