Tag: شرمین عبیدچنائے

  • آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید کی ”آگاہی“ کانز لوائنز ایوارڈ کے لیے نامزد

    آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید کی ”آگاہی“ کانز لوائنز ایوارڈ کے لیے نامزد

    نیویارک: معروف دستاویزی فلم ساز اور پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی مختصر اینیمیٹڈ سیریز ”آگاہی“ کانز لوائنز ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شرمین عبید چنائے معاشرے کے ان مسائل کے حوالے سے دستاویزی فلمیں بناتی ہیں جو خواتین اور بچوں میں شعور اجاگر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

    ان کی حالیہ مختصر اینیمیٹڈ سیریز ”آگاہی“ جو پاکستان میں خواتین کے قانونی حقوق سے متعلق بنائی گئی ہے، جسے 66ویں عالمی کانز لوائنز ایوارڈ کی تقریب میں ”صنفی مساوات میں قابل تائید ترقی“ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

    کانز لوائنز ایوارڈ میں 89 ممالک کے فلم سازوں نے حصہ لیا ہے، ایوارڈ کے لیے پہلی بار نامزد ہونے کے بعد شرمین عبید چنائے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آگاہی ایک ایسی سیریز ہے جس کے ذریعے پاکستان کی خواتین میں پولیس اور عدالتی نظام کے حوالے سے شعور کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

    شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ جیت لیا

    شرمین عبید کے مطابق آگاہی کا مختلف شہروں اور دیہات سے زبردست ردعمل سامنے آیا جس کے بعد یہ سیریز کانز لوائنز ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی۔

    شرمین عبید کے پروڈکشن ہاؤس ایس او سی فلمز اور وومن ایکشن فورم کراچی کے تعاون سے ”آگاہی“ ایک مہم کے طور پر پچھلے سات ماہ سے خواتین کے ایسے مسائل جن میں طلاق، سائبر کرائم، ہراساں کرنے اور مقدمات کا اندراج جیسے مسائل اجاگر کرنا شامل ہے۔

  • شرمین عبیدچنائے کوآسکر نامزدگی کاسرٹیفکیٹ مل گیا

    شرمین عبیدچنائے کوآسکر نامزدگی کاسرٹیفکیٹ مل گیا

    پاکستان کے لئے پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم میکر شرمین عبید چنائے کو رواں ماہ ہونے والے 88ویں اکیڈمی ایوارڈز میں اپنی نئی فلم کی نامزدگی کا سرٹیفکیٹ موصول ہوگیا ہے ۔

    پاکستان کی آسکر خاتون فلمساز شرمین عبید چنائے کو اپنی نئی دستاویزی فلم اے گرل ان دی ریور، دی پرائس آف فارگیونِس کا نامزدگی سرٹیفکیٹ برائے ایوارڈ مل گیا ہے۔

    یہ سرٹیفکیٹ انھیں88 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے نومیشین لنچ کے موقع پر دیگر نومینیز کے ساتھ ملا، نامزدگی لنچ کااہتمام اکیڈمی موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسس کی طرف سے کیلیفورنیا میں کیا گیا تھا۔

    دنیا بھر سے بہترین دستاویزی فلموں کیلئے نامزد ہونے والی 5 فلموں میں شامل ہے، کسی ایک بہترین فلم کا انتخاب 28 فروری 2016 کو منعقد ہونیوالی رنگا رنگ آسکر ایوارڈ کی سالانہ تقریب میں کیا جائیگا، شرمین عبید چنائے اس بار بھی پرامید ہیں کہ دوسری بار پاکستان کے لئے ایوارڈ جیت جائینگی۔

    تقریب کے شرکا میں شرمین عبید چنائے کے علاوہ اداکارہ الیسیا ویکنڈر، جینیفر جیسن ،شارلیٹ ریمپلنگ، سیوس رونان رونی مارا، لیڈی گاگا ،میٹ ڈیمن، مارک روفالو بری لارسن،ایڈی ریڈمائن، جیکب ٹریمبلے ، الجینڈرو گونزالیز اور گلوکار سام سمتھ بھی شامل تھے ۔