Tag: شرمین علی

  • شرمین علی کے ساتھ آن لائن فراڈ، اداکارہ نے سر پکڑلیا

    شرمین علی کے ساتھ آن لائن فراڈ، اداکارہ نے سر پکڑلیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل شرمین علی کے ساتھ بھی آن لائن فراڈ ہوگیا، پارسل دیکھ کر سر پکڑ لیا۔

    موجودہ دور میں جس تیزی سے آن لائن خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی جعلی ویب سائٹس خود کو آن لائن شاپنگ اسٹور کے طور پر متعارف کرواکے خریداروں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

    fraud 01

    کچھ ایسا ہی اداکارہ شرمین علی کے ساتھ بھی ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں انہوں نے جیکٹ خریدنے کے نام پر دھوکہ کھانے کے حوالے سے پوری روداد سنائی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں ان دنوں انگلینڈ میں تھی تو دوران سفر میں نے ایک ویب سائٹ پر خوبصورت کی جیکٹ دیکھ کر اس کا آرڈر دیا اس کی قیمت 15 ہزار تھی جس کی ڈلیوری کا وقت 10دن تھا۔

    ایک دن میں گھر پر نہیں تھی تو بیٹی کا فون آیا کہ آپ کے نام سے ایک پارسل آیا ہے، ویسے تو پیمنٹ دیئے بغیر پارسل کھولنے کی اجازت نہیں ہے اس لیے می نے کہا کہ پیکٹ کو ٹٹول کر چیک کرو کہ اس میں کیا ہے؟

    fraud 02

    بیٹی نے بتایا کہ جیکٹ ٹائپ کی کوئی چیز ہے تو میں نے اسے کہا کہ پارسل لے کر اس کی پیمنٹ کردو۔ لیکن جب میں نے پارسل کھولا تو دیکھا کہ اس میں کوئی تھرڈ کلاس قسم کی ایک جیکٹ رکھی ہوئی تھی تو میں نے سر پکڑ لیا اور جب دوبارہ اس پیج پر رابطہ کیا تو وہ مجھے بلاک کرچکے تھے۔

  • شرمین علی نے مداحوں کو چہرہ ترو تازہ رکھنے کا راز بتا دیا

    شرمین علی نے مداحوں کو چہرہ ترو تازہ رکھنے کا راز بتا دیا

    معروف اداکارہ شرمین علی نے مداحوں کو چہرہ ترو تازہ رکھنے اور لٹکتی جلد سے چھٹکارے کا راز بتاتے ہوئے ان سے ٹپس شیئر کی ہیں اور مساج کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

    شرمین علی نے اے آر وائی کے پروگرام میں شرکت کی، میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ فیس یوگا کرتی ہیں جس پر شرمین کا کہنا تھا کہ مجھے اسی چیز کے بارے میں گفتگو کرنا تھی، میرے چہرے پر سوجن اور بھربھراہٹ آجاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں نمک کا استعمال زیادہ کرتی ہوں جس سے سوجن آجاتی ہے اور گالوں کی ہڈیا چھپ جاتی ہیں۔ شرمین نے بتایا کہ وہ اپنے چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لیے ’لمفیٹک ڈرینج مساج‘ کرتی ہیں جو کہ بہت آسان ہے۔

    اداکارہ نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ آپ نے اپنی انگلیوں کی مدد سے چہرے کا اوپر کی طرف مساج کرنا ہے، اداکارہ نے ڈبل چن (جن کی ٹھوڑی کی جلد لٹکتی ہے) انھیں بھی مساج کرنے کا طریقہ بتایا۔

    اس کے لیے کوئی ویزلین لگایا لیا جائے یا کسی موسچرائزر کا استعمال کیا جائے، انھوں نے مشورہ دیا کہ خشک جلد پر یہ عمل نہ کیا جائے اس سے جلن یا خارش ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بچپن میں بھی بچوں کا مساج کرتے ہوئے ان کے خدوخال کو ترتیب دیا جاتا ہے مگر کوئی بھی انسان اسے زندگی بھر بھی کرسکتا ہے۔