Tag: شروتی ہاسن

  • دھونی کی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے مایوس شروتی ہاسن رو پڑیں، ویڈیو وائرل

    دھونی کی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے مایوس شروتی ہاسن رو پڑیں، ویڈیو وائرل

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کی مسلسل شکستوں کے باعث بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن اور فینز گراؤنڈ میں رونے لگے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد نے چنائی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے ہرادیا تھا، اس میچ میں دھونی کی ٹیم محض 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، مخالف ٹیم نے 18.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔

    دھونی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں صرف 2 مقابلے جیت سکی ہے اور پلے آف مرحلے میں ٹیم کی رسائی کا امکان ختم ہوچکا ہے۔

    دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے سپورٹرز اور فینز مسلسل شکستوں پر سخت مایوس ہوچکے ہیں، جبکہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کی روتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

    اس سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا 5 لیٹر دودھ پینے اور واشنگ مشین میں لسی بنانے والی خبر پر ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

    حال ہی میں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔

    ایونٹ کے دوران سابق بھارتی کپتان سے سوال ہوا کہ انہوں نے اپنے لیے سب سے عجیب افواہ اب تک کیا سنی؟ جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں‘۔

    یاد رہے کہ 2000 کی دہائی میں افواہیں سامنے آئی تھیں کہ سابق بھارتی کپتان کی تندرستی کا راز روزانہ 5 کلو دودھ کا استعمال ہے جب کہ وہ واشنگ مشین میں لسی بناتے ہیں۔

    پہلگام واقعہ: شاہد آفریدی کا بھارتی سازش پر سخت ردعمل

    ماضی میں بھی سابق بھارتی کپتان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں دن بھر میں ایک لیٹر دودھ پیتا ہوں لیکن مزید 4 لیٹر بہت زیادہ ہے۔

  • عامر خان سے زیادہ امیر 2164 کروڑ کا مالک اداکار جس نے صرف دو فلموں میں کام کیا!

    عامر خان سے زیادہ امیر 2164 کروڑ کا مالک اداکار جس نے صرف دو فلموں میں کام کیا!

    بالی ووڈ کا ایک اداکار ایسا بھی ہے جس نے صرف دو فلموں میں اداکاری لیکن وہ مسٹر پرفیکشسنٹ عامر خان اور رنبیر کپور سے زیادہ امیر ہے۔

    2010 کی دہائی میں بالی ووڈ میں نئے ٹیلنٹ کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جس میں رنویر سنگھ، ایوشمان کھرانا، پرینیتی چوپڑا، عالیہ بھٹ، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، کریتی سینن جیسے نوجوان اداکار شامل تھے ان میں سے تقریباً سبھی نے کامیاب کیریئر بنایا لیکن اس سال میں ڈیبیو کرنے والے سبھی اداکار کامیاب نہیں ہوئے کچھ نے ڈیبیو کے فوری بعد انڈسٹری چھوڑ دی اور بزنس میں کامیاب ہوئے۔

    گریش کمار نے اداکاری کا آغاز 2013 میں پربھو دیوا کی رومانوی فلم ’رامایا واستوایا‘ سے کیا جس میں شروتی ہاسن نے اداکاری کی اور گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں گانا ’جینے لگا ہوں‘ مقبول ہوا۔

    گریش کمار

    فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی ثابت ہوئی لیکن گریش تین ایوارڈ شوز میں بیسٹ ڈیبیو کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور ان کی اداکاری کی تعریف بھی کی گئی۔

    اس کے بعد گریش نے فلم ’لوشھودا‘ رومانوی کامیڈی فلم کی جس میں نونیت کور ڈھلون ہیروئن تھیں، فلم پر تنقید اور باکس آفس پر ناکامی کے بعد گریش نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا۔

    گریش فلم پروڈیوسر کمار ایس تورانی کے بیٹے اور رمیش ایس تورانی کے بھتیجے ہیں، ٹپس انڈسٹریز کے بانیوں کے طور پر تورانی برادران ہندوستانی سنیما کی سب سے طاقتور اور بااثر شخصیات میں سے ہیں۔

    اداکاری کو چھورنے کے بعد گریش نے خاندانی کاروبار سنبھالا اور ٹپس کو چلانے میں والد اور چچا کی مدد کی، فی الحال وہ ٹپس انڈسٹریز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) جس کی مارکیٹ ویلیو دسمبر 2024 تک 10517 کروڑ روپے ہے۔

    خاندانی کاروبار سے منسلک ہونا گریش کے لیے سود مند ثابت ہوا اور وہ کروڑ پتی بن گئے، گریش کی دولت تقریباً 2164 کروڑ روپے ہے جس کے مطابق وہ رنبیر کپور (400 کروڑ)، رنویر سنگھ (245 کروڑ) عامر خان (1900 کروڑ) سے بھی زیادہ امیر ہیں۔

    گریش نے اپنی بچپن کی محبت کرشنا سے شادی کی اور ان کا ایک بیٹا ہے، وہ اہلخانہ کے ساتھ ممبئی میں مقیم ہیں جہاں گریش ٹپس میوزک کے پروڈیوسر اور ایگزیکٹو ہیں۔

  • شروتی ہاسن نے نجی ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

    شروتی ہاسن نے نجی ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کمل ہاسن کی صاحبزادی اداکارہ شروتی ہاسن بغیر اپ ڈیٹ 4 گھنٹے کی تاخیر پر نجی ایئرلائن پر آگ بگولہ ہوگئیں۔

    شروتی ہاسن نے بھارتی نجی ایئرلائن ’انڈی گو‘ کی فلائٹ 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    اداکارہ کا غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایئرلائن کو فلائٹ میں تاخیر سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کرنا چاہیے تھا، اس کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا تھا، میں اور دیگر مسافر 4 گھنٹے ایئرپورٹ میں پھنسے رہے۔

    اُن کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ میں عام طور پر شکایت کرنے والی نہیں ہوں لیکن آج ایئرلائن نے لوگوں میں افراتفری پیدا کردی، ہم 4 گھنٹے سے بغیر کسی معلومات کے ایئرپورٹ پر تکلیف میں مبتلا رہے۔

    کئی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ کو آگے پھیلایا تو ایئرلائن کو اپنی کسٹمر سروس کی مدد حاصل کرنا پڑی۔

    اداکارہ کی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ایئرلائن نے لکھا کہ ممبئی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے آپریٹنگ ہوائی جہاز کی آمد متاثر ہورہی ہے۔

    بھارتی نجی ایئرلائن نے مزید کہا کہ محترمہ شروتی، ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ انتظار اگر بڑھ جائے تو کتنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے، ہمیں فلائٹ میں تاخیر سے پہنچنے والی تکلیف پر دلی افسوس ہے۔

    والدین نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر کیا کہا؟ نوازالدین صدیقی نے بتادیا

    ایئرلائن کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایئرپورٹ پر موجود صارفین کی مدد کی جائے گی اور ان کے آرام کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سمجھ گئی ہوں گی کہ جو کچھ ہوا وہ ہمارے قابو سے باہر ہے۔

  • شروتی ہاسن کو اداکاری کے علاوہ کس چیز میں مہارت حاصل ہے؟

    شروتی ہاسن کو اداکاری کے علاوہ کس چیز میں مہارت حاصل ہے؟

    بھارتی ساؤتھ فلموں کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن ان اسٹارز میں سے ہیں جن کا کیریئر پہلے گلوکارہ کے طور پر شروع ہوا تاہم وہ بعد میں اداکاری کی طرف آگئیں۔

    ایک انٹرویوں کے دوران انھوں نے اداکاری کی طرف آنے کو ’اتفاقیہ‘ عمل قرار دیا۔ شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ وہ سات زبانوں میں گانے گا چکی ہیں لیکن خود انھیں انگریزی زبان میں گانا پسند ہے۔ اسی وجہ وہ اکثر و بیشتر لندن میں پرفارم کرتی بھی نظر آتی ہیں۔

    اداکارہ کی پہلی بھارتی فلم ’لک‘ تھی اور اس میں ان کا گانا ’آزما لک‘ شائقین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔ گانے میں ان کی مہارت کے باعث ہی وہ سات زبانوں میں گانے گاچکی ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ شروتی خود کو ملنے والیے ایوارڈز فریج کے اوپر رکھتی ہیں، اس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے ان کا ایک ایوارڈ گم ہوا ہے تب سے انھوں نے ایوارڈز کو گھر میں موجود فریج پر رکھنا شروع کردیا ہے تاکہ وہ نظرں کے سامنے رہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے اور والد کمل ہاسن تامل فلموں کے جانے مانے اداکاروں میں سے ایک ہیں تاہم وہ کافی عرصے سے بھارتی سیاست میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    ان کی والدہ ساریکا بھی اداکارہ رہ چکی ہیں جب کہ کاسٹیوم ڈیزائننگ کے شعبے میں بھی انھوں نے کئی ایوارڈز جیتے ہیں۔ شروتی کے مطابق وہ بچپن میں کاسٹیوم ڈیزائننگ میں والدہ کی مدد کرتی رہی ہیں۔