Tag: شروع کرنے کا فیصلہ

  • نیب لاہور میں پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

    نیب لاہور میں پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور : نیب لاہور میں کام کا دباؤ بڑھنے کے باعث پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ماسٹرٹرنیرز کی تربیت کا عمل آج سے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان اور سہولت کاروں سمیت بڑی مچھلیوں کے گرد گھیراتنگ ہونے لگا، نیب لاہور میں پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آبادنے تربیت کے لیےماسٹر ٹرینرزکی تربیت کا آغاز کردیا ہے، نیب ہیڈ کوارٹرز نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور آصف وحید کو انچارج ٹریننگ سیل کم ماسٹر ٹرینر تعینات کیا ہے۔

    نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق نیب لاہور سے انچارج ٹریننگ سیل آصف وحید اور سپیشل پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ 4 روزہ تربیت میں حصہ لے رہے ہیں

    ماسٹرٹرنیرز کی تربیت کا عمل آج سے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں شروع ہوا ہے، ماسٹرز ٹرینرز 4 روزہ تربیت مکمل کرنے کے بعد دیگر افسران اور پراسیکیوٹرز کو تربیت دیں گے۔

    خیال رہے نیب لاہور شریف خاندان کے خلاف مختلف کیسز کی تحقیقات کررہا ہے۔

    یاد رہے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کرپشن تمام برائیوں کی ماں ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنا نیب کی ترجیحات ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین، پاک چائنا بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا دورہ چین، پاک چائنا بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چائنا سے قبل پاک چائنا بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 نومبر کو چائنا کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں لیکن اس سے قبل ہی پاک چائنا بس سروس شروع کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے، بس سروس لاہور سے کاشغر کے درمیان شروع ہوگی۔

    بس سروس کا نام سی پیک پسینجر سروس رکھا گیا ہے، بس دو دن میں لاہور سے براستہ خنجراب بارڈر جائے گی، بس سروس اگلے ماہ کے آخر یا دسمبرکے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی۔

    مسافروں کو چین کا ویزہ اور ریٹرن ٹکٹ اپنے پاس رکھنا ہوگا، لاہور سے کاشغر اور کاشغر سے لاہور کا کرایہ 23000 روپے ہوگا، بس کا یکطرفہ کرایہ 13000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    بس میں مسافروں کو تین وقت کا کھانا اور چائے دی جائے گی، خنجراب بارڈر پر رات قیام کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

    پاک چین دوستی بس مجوزہ دنوں میں رات 12 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، اسلام آباد، مانسہرہ بشام، چلاس سے ہوتی ہویئی رات 8 بجے گلگت پہنچے گی۔

    گلگت میں 4 گھنٹے قیام کے بعد رات 2 بجے گلگت سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 12 بجے خنجراب پاس سے ہوتی ہوئی 3 بجے کاشغر پہنچے گی۔

    اسی طرح دوستی بس کاشغر سے دن 11 بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز لاہور پہنچا کرے گی۔

  • بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ

    بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کے آغاز کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں کیا۔

    نریندرمودی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایشیا سمیت دنیا بھر میں مقبول کھیل ہے، جس کے آغاز سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے کے کرکٹ شائقین بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

    نریندرمودی نے پارلیمانی اجلاس سے مشاورت کی بجائے اس کو صرف اپنے فیصلے آگاہ کیا۔

    اس سے قبل بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ آر کے سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کی مخالفت کردی ہیں، انکا کہنا ہے کہ   بھارتی میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ جس نے ہم پر حملہ کیا، اس ملک سے کرکٹ کیسے کھیلی جاسکتی ہے۔

    آر کے سنگھ نے حکومت سے مجوزہ کرکٹ سیریز کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔