Tag: شروع کرنے کے اقدام

  • فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کے ای کورٹس شروع کرنے کے اقدام کا خیرمقدم

    فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کے ای کورٹس شروع کرنے کے اقدام کا خیرمقدم

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے ای کورٹس شروع کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہائی کورٹس اور ماتحت عدلیہ کو خدمات کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے ای کورٹس شروع کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا اور ہائی کورٹس اورماتحت عدلیہ کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی خدمات بھی پیش کردیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا پیشکش کا مقصد عدلیہ کو طویل فاصلے سے کیس کی سماعت اور شواہد ریکارڈ کرنے کی سہولت کی فراہمی ہے، آئیے انصاف کی گھرکی دہلیز تک فراہمی کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لیں۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ای کورٹ رکھنے والی کی پہلی سپریم کورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا تھا ، سماعت سے قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ نےسب کو مبارک باد پیش کی۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ آف پاکستان ای کورٹ رکھنےوالی کی پہلی سپریم کورٹ بن گئی

    چیف جسٹس نے اپنے پیغام میں کہا تھا وکلاکےتعاون سےنئی چیز کرنے جا رہے ہیں، دنیاکی کسی سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم موجود نہیں، سستے اور فوری انصاف کی آئینی ذمہ داری کی طرف قدم اٹھا رہے ہیں۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا دنیا میں سپریم کورٹ کی سطح پر سب سے پہلے ہم نے یہ اقدام اٹھایا، ای کورٹ سسٹم سے سائلین کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی، آئی ٹی کمیٹی کے انچارج جسٹس مشیر اور جسٹس منصور علی کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    جسٹس آصف کھوسہ نے کہا تھا وکلاآئی ٹی کمیٹی کے تعاون سے تاریخی اقدام ممکن ہو سکا ، نادرا کےچیئرمین کا بھی شکریہ جنہوں نے دن رات محنت کی، آج عدالتی تاریخ میں نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ویڈیولنک سماعت سےسائلین کے مالی بوجھ میں کمی آئے گی۔