Tag: شروع

  • فرانس کی ’یلو ویسٹ تحریک‘ جرمنی پہنچ گئی، احتجاجی مظاہرے شروع

    فرانس کی ’یلو ویسٹ تحریک‘ جرمنی پہنچ گئی، احتجاجی مظاہرے شروع

    برلن : فرانس میں بنیادی حقوق کےلیے احتجاج کرنے والے یلو ویسٹ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کےلیے جرمن شہریوں نے بھی احتجاج شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کی یلو ویسٹ تحریک نے دیگر یورپی مماک کی طرح جرمنی کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے، ایک روز قبل جرمنی کے شہر میونخ میں بھی زرد جیکٹ پہنے سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میونخ میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں جرمن اور فرانسیسی پرچم اٹھا رکھے تھے جببکہ اس ریلی کا مقصد جرمنی میں بڑھی ہوئی سماجی تفریق کے معاملے کو اجاگر کرنا تھا۔

    ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی بائیں بازو کی سخت گیر جماعت ’دی لنکے‘ کے رہنماؤں کی جانب سے آئندہ ہیمبرگ، اشٹٹ گارٹ سمیت جرمنی کے دیگر شہریوں میں احتجاج کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    احتجاج کے منتظمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میونخ اور بائرن بیشتر افراد شدید محنت کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا گزر بسر مشکل سے ہورہا ہے۔

    مظاہرے میں شریک ایک خاتون نے بتایا کہ جرمنی میں گھروں کے کرایوں میں بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے جس کم آمدنی والے افراد کےلیے ادا ناگزیر ہوچکا ہے لہذا لوگوں کو اپنے حقوق کےلیے سڑکوں پر آنا چاہیے۔

    سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ فرانس میں ’یلو ویسٹ تحریک‘ نے جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کے عوام کو یہ حوصلہ دیا کہ مظاہرے کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں اور جرمن عوام نے انہی کے طرز عمل پر عمل درآمد شروع کردیا۔

    مزید پڑھیں : بیلجئیم : مظاہرین کی وزیر اعظم ہاوس پیش قدمی، 100 سے زائد گرفتار

    خیال رہے کہ فرانس میں ’یلو ویسٹ احتجاجی تحریک‘ کا آغاز ہوتے ہی ماہرین نے کہا تھا کہ مذکورہ تحریک دیگر یورپی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گی۔

    واضح رہے کہ یلو ویسٹ احتجاجی تحریک فرانس کے علاوہ جرمنی، ہالینڈ اور بیلجیئم میں بھی شروع ہوچکی ہے۔

  • حزب اللہ کی سرنگیں دریافت، اسرائیلی فورسز نے انہدام کا کام شروع کردیا

    حزب اللہ کی سرنگیں دریافت، اسرائیلی فورسز نے انہدام کا کام شروع کردیا

    تل ابیب : غاصب اسرائیلی فورسز نے لبنان کی سرحد سے متعصل صیہونی علاقے میں حزب اللہ کی کھودی ہوئی سرنگوں کو منہدم کرنے کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز نے صیہونی ریاست کےسرحدی علاقے میں حزب اللہ کی جانب سے مسلح کارروائیاں کرنے کے لیے کھودی گئی سرنگوں کا انکشاف کیا ہے۔

    منگل کے روز اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی افواج نے اسرائیل پر حملوں کے لیے کھودی گئی سرنگوں کو منہدم کرنے کے لیے پیر کی رات کام کا آغاز کردیا تھا۔

    اسرائیلی حکام کا کہنا ہےکہ سرنگوں کی کھدائی کے لیے ایران حزب اللہ کی پشت پناہی اور مالی معاونت کررہا ہےتاکہ لبنان کی مسلح تنظیم اسرائیلی شہریوں کے خلاف کی جانے والے مسلح کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کرسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ سرنگوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کی سربراہی اسرائیلی فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر جنرل یوال اسٹریک کررہے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام جاری بیان میں کہنا ہے کہ مذکورہ مہم میں اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد حصّہ لے رہی ہے۔

    اسرائیل حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے کھودی گئی سرنگیں اسرائیل شہریوں کےلیے شدید خطرے کا باعث ہے۔

    صیہونی ریاست کے حکام نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے سنگین خلاف ورزیاں انجام دے چکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی سنگین خلاف ورزیوں میں اقوام متحدہ کی قرار داد 1701 نمایاں ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے شمالی سرحد کے قریبی علاقوں کو عسکری زون میں تبدیل کرتے ہوئے بند کردیا ہے۔

  • حج مناسک کا آغاز: عازمین حج منیٰ پہنچ گئے

    حج مناسک کا آغاز: عازمین حج منیٰ پہنچ گئے

    ریاض : سعودی عرب جانے والے لاکھوں عازمین حج مکۃ المکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے، جہاں آج (8 ذوالحج) کا دن اور رات گزاریں گے، منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی قائم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حج مناسک کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سعودی عرب جانے والے فرزندان اسلام منیٰ پہنچ گئے جہاں عازمین حج آج (8 ذوالحج) کا دن اور رات منیٰ میں ہی گزاریں گیں جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔

    حجاج کرام 9 ذوالحج کی صبح منیٰ سے میدان عرفات کی جانب سے روانہ ہوں گےجہاں حج کا اہم فریضہ وقوف عرفہ کی ادائیگی کریں گے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج بھی سنیں گے جو مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل شیخ دیں گے جس کے بعد نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔

    عازمین حج سورج غروب ہونے کے بعد میدان عرفات سے مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ نماز مغربین (مغرب و عشا) ایک ساتھ قصر ادا کریں اور رات کو مزدلفہ میں قیام کے دوران رمی جمرات کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور نماز فجر بھی مزدلفہ میں ہی ادا کریں گے۔

    حجاج کرام 10 ذوالحج کو طلوع آفتاب کے بعد دوبارہ منیٰ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ سب سے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور رمی جمرات کے بعد حجاج کرام قربانی کریں۔

    حج مناسک کی ادائیگی کے لیے سعودی جانے والے عازمین کرام قربانی کے بعد مکۃالمکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف زیارت کریں گے اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی سعادت حاصل کریں گے جس کے بعد واپس منیٰ آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے 20 لاکھ مسلمان سعودی عرب پہنچے ہیں، عازمین کرام میں 1 لاکھ 84 ہزار افراد پاکستانی ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی حکام نے حجاج کرام کی سہولت اور کے لیے ایک ہیلپ لائن 8004304444 متعارف کروائی گئی ہے جس پر کال کرکے شکایت یا معلومات درج کروائی جاسکتی ہے۔

    سعودیہ جانے والے سافٹ ویئرز ماہرین میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے دو ایشیائی طالب علموں کے ساتھ مل کر ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو دوران حج انسانوں کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے عازمین حج کا پتہ لگائے گی۔

    پاکستانی ماہرین سافٹ ویئرز کے مطابق مذکورہ ایپلیکیشن بلوتوتھ رسٹ بینڈ کے ذریعے کام کرے گی جو عازمین حج اپنے ہاتھوں میں گھڑیوں کی طرح پہنیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کے ایک گروپ نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد نے عجم عازمین حج عربی زبان کو باآسانی سمجھ سکیں گے۔

    سعودی، یمنی اور ایریٹیریا کی 5 خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے باہمی طور پر میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایپلی کیشن تیار کی ہے جو جیو ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے متاثرہ شخص کو فوری تلاش کرے گا۔

  • خیبرایجنسی:باڑا کے متاثرینِ آپریشن کی گھروں کو واپسی کا عمل شروع

    خیبرایجنسی:باڑا کے متاثرینِ آپریشن کی گھروں کو واپسی کا عمل شروع

    خیبر ایجنسی: باڑا کے متاثرینِ آپریشن کی اپنےآبائی علاقوں کو واپسی کاعمل شروع ہوگیا ہے۔.

    آپریشن راہِ نجات کے متاثرین گھروں کو واپسی کاعمل شروع ہوگیا ہے، خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں۔

    پہلے مرحلے میں اکا خیل کے رہائشی واپس جارہے ہیں، جس کے بعد دوسرے علاقوں کے متاثرین اپنے آبائی علاقوں کو لوٹیں گے، گھر واپس جانے والوں کو سم کارڈ کے ذریعےآمدورفت کی مد میں دس ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پچیس ہزارروپے کی امداد دی جائے گی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک آپریشن راہِ نجات کے چالیس ہزار تین سوبیس خاندان رجسٹریشن کرواچکے ہیں، دو ہزار نو میں شروع ہونے والے آپریشن کے گیارہ ہزار نو سو چون متاثرہ خاندان اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔