Tag: شرپسندوں کی شناخت

  • جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں کی شناخت، 13 خواتین شامل

    جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں کی شناخت، 13 خواتین شامل

    لاہور: جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں کی شناخت ہوگئی ، جس میں 13 خواتین شامل ہیں، شناحت ہونے والوں کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس نے کہا کہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑمیں ملوث89 مرد اور 13 خواتین کی شناخت ہوئی، 102 افراد جناح ہاؤس حملہ کیس میں اور9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان کی شناحت جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوئی، 13 خواتین میں خدیجہ شاہ، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، ہما، ماہا ، ارم اور عائشہ مسعود ، طیبہ راجہ، خدیجہ، ممتاز اور مریم شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق آج انسداد دہشت گردی عدالت میں 126 ملزمان کوپیش کیا گیا، شناحت ہونے والے 89 مرد اور 13 خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی تاہم شناحت پریڈمیں شناحت نہ ہونے والے 24 افراد کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

  • لاہور: شادمان  تھانے کو جلانے کے مقدمہ میں 14 شر پسندوں کی شناخت ہوگئی

    لاہور: شادمان تھانے کو جلانے کے مقدمہ میں 14 شر پسندوں کی شناخت ہوگئی

    لاہور : شادمان تھانے کو جلانے کے مقدمہ میں 14 شرپسندوں کی شناخت ہو گئی، ملزمان پر تھانہ شادمان کی بلڈنگ جلانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    تفتیشی افسر نے 22 ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 22 ملزمان میں سے 14 کی شناخت ہو گئی ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان پر تھانہ شادمان کی بلڈنگ جلانےکا الزام ہے، علی حسن ،ارباب زمان اور محمد ادریس سمیت 14 پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت ہوئی۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ 8 ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، عدالت نے شناخت نہ ہونے والے 8 ملزمان کو ڈسچارج کر دیا۔

  • جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 15 شرپسندوں کی  موبائل فوٹیج سے شناخت ہوگئی

    جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 15 شرپسندوں کی موبائل فوٹیج سے شناخت ہوگئی

    راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 15 شر پسندوں کی موبائل فوٹیج سے شناخت کرلی گئی، شرپسندوں کیخلاف مختلف تھانوں میں 17مقدمات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو اوردیگر اہم مقامات پر حملوں کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    پولیس کی جانب سے جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث15 شرپسندوں کی موبائل فوٹیج سے شناخت کرلی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ کی دفعات شامل کر کے تحقیقات پولیس اور حساس اداروں کےسپردہوں گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کیخلاف مختلف تھانوں میں 17مقدمات ہیں اور گرفتاریوں کے چھاپے بھی جاری ہے۔

    یاد رہے 14 مئی کو بھی جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی شناخت ہوئی تھی، شناخت کیے جانے والے ملزمان میں افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض، عابد ملک، عاصم خورشید، زاہد علی شاہ گیلانی، کاشف خان، منیزا احمد، جہانگیر احمد، محمد عثمان قریشی، ابوبکر احمد، پیرزادہ شہباز، انصر جاوید اور حماد خان شامل تھے۔

    اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت ادریس کے نام سے ہوئی تھی۔ ملزم ضلعی سرکاری ادارے کا ملازم بتایا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا تھا۔

  • جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیش تر شرپسندوں کی شناخت ہو گئی

    جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیش تر شرپسندوں کی شناخت ہو گئی

    اسلام آباد: جناح ہاؤس لاہور اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیش تر شرپسندوں کی شناخت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ کرنے والے بیش تر شر پسندوں کی شناخت کر لی ہے، جن میں دانش منیر، سعود، عدنان اشرف، فاروق زمان، علی حسن، چوہدری مسعود شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، محمد تیمور، علی افتخار، عامر حمزہ، وقاص پرویز، سجاد سعید، یوسف گلزار، محمد ارسلان اور علی رضا کو بھی بہ طور شرپسند شناخت کر لیا گیا ہے۔

    جناح ہاؤس، سرکاری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    شرپسندوں نے لاہور میں جناح ہاؤس جلایا، توڑ پھوڑ کی، اور قیمتی اشیا چوری کیں، جن کے خلاف قانون حرکت میں آ گیا ہے، شرپسندوں نے کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی اور پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا۔

    لاہور کینٹ میں فوجی دفاتر کو ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا

    ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جس کے مطابق پر تشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر اور پٹرول بم سے لیس تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے مزید افراد جنھوں نے دیگر علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچایا، قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔