Tag: شرپسند عناصر

  • ایلنڈر کمپلیکس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان کےالیکٹرک

    ایلنڈر کمپلیکس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان کےالیکٹرک

    کےالیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ایلنڈر روڈ کمپلیکس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا جاچکا ہے، ایف آئی آر کے نتیجے میں 11 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

    بجلی کمپنی کے ترجمان نے واجبات کے حوالے سے بتایا کہ ریلوے کالونی میں واجب الادا رقم 21 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جزو ہیں، عدم ادائیگیوں کے باعث مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔

    کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ادارہ مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا جرائم پیشہ اورشرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا جرائم پیشہ اورشرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جرائم پیشہ اورشرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ، قیام امن سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ کو قیام امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ اور شرپسند عناصرکے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، عوام کے جان ومال کے تحفظ، قیام امن سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے۔

    کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست انتہائی نقصان دہ ہے ملک کو منفی سیاست نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، غریبوں کی فلاح وبہبود کے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • وزیرِ اعظم کا دھرنے میں شر پسندی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

    وزیرِ اعظم کا دھرنے میں شر پسندی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے دھرنے میں سرکاری و نجی املاک کے نقصان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شر پسندی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے دھرنے کے دوران سرکاری و نجی املاک کے نقصان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شر پسندی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم کو ملکی صورتِ حال سے متعلق مسلسل آگاہ رکھا گیا: ذرائع” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، املاک کا نقصان کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت مل کر شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو ملکی صورتِ حال سے متعلق مسلسل آگاہ رکھا گیا ہے۔ عمران خان وزیرِ اطلاعات سمیت متعدد وزرا سے رابطے میں ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط


    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، وفاقی وزرا شاہ محمود، اسد عمر، خسرو بختیار، شیخ رشید، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیرِ اعظم کے ہم راہ ہیں۔

    پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے آج کے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، چینی وفد کی قیادت چین کے وزیرِ اعظم لی کی چیانگ جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ اعظم عمران خان نے کی۔