Tag: شرکاء پرفائرنگ اور پتھراؤ

  • آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا نائن زیرو کا دورہ

    آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا نائن زیرو کا دورہ

    کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری پرویز مشرف کا خصوصی پیغام لے کر نائن زیرو پہنچے گئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محکوم بنا کر رکھا ہوا ہے۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے نائن زیرو کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے اہم ملاقات کی ۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، احمد رضا قصوری نےکہا کہ الطاف حسین نے کراچی سے غریب نمائندوں کوایوانوں میں بھیجا ،وہ ایم کیو کے مرکز نائن زیرو پرخطاب کر رہے تھے

    میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بابر غوری نے وزیر اعلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا، بابر غوری کہتے ہیں کہ پبلک سروس کمیشن میں بے قاعدگیوں اور وزیر اعلی سندھ کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے لیے ایم کیو ایم عدالت جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن صرف سندھ دیہی کمیشن کا کام کر رہا ہے، متحدہ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اگر میرٹ کا قتل اور بھرتیوں میں بے قاعدگیاں ختم نہ ہوئیں تو انتظامی یونٹس کا نعرہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔

  • احمد رضا قصوری کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    احمد رضا قصوری کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورممتازقانون دان بیرسٹراحمدرضاقصوری کا ایم کیو ایم  کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں احمدرضاقصوری نےموجودہ سیاسی صورتحال میں الطاف حسین کے مؤثرکردارکوسراہا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    احمدرضاقصوری نے الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے معاملے پر ماڈل ٹاؤن میں ایک بڑے تصادم کا خطرہ تھا جس سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح ایک بارپھرشہریوں کاجانی نقصان ہوتالیکن آپ نے بھرپور کوشش کرکے معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرادیا اورملک کوایک بڑے تصاد م سے بچالیاجس کوہرشخص سراہ رہاہے ۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایم کیوایم کے بارے میں جن مثبت خیالات کا اظہارکیاجارہا ہے اس کا سہرا تحریک کے ایک ایک پرعزم کارکن کے سرجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ذمہ داران اور کارکنان دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں، الطاف حسین نے ماڈل ٹاؤن میں نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود یوم شہداء کے شرکاء کو کھانا، پانی ، دودھ اور مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی پرذمہ داروں اورکارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • قائد الطاف حسین کی آزادی مارچ کے شرکاء پرفائرنگ اور پتھراؤ کی مذمت

    قائد الطاف حسین کی آزادی مارچ کے شرکاء پرفائرنگ اور پتھراؤ کی مذمت

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں آزادی مارچ کے شرکاء پر شرپسند عناصر کی جانب سے مبینہ فائرنگ اور پتھراوٴ کے واقعات پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    الطاف حسین نے فریقین سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کریں، قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پرامن رہیں ، ایک دوسرے کے سیاسی، آئینی وقانونی حقوق کا احترام کریں اور ہرقسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔

    الطاف حسین نے مبینہ فائرنگ اور پتھراوٴ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔