Tag: شرکت سے انکار

  • مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ، رکن ٹیکساس اسمبلی کا مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار

    مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ، رکن ٹیکساس اسمبلی کا مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار

    نیویارک : مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پر رکن ٹیکساس اسمبلی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جلسےمیں شرکت سےانکار کردیا اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پراظہارتشویش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہیوسٹن جلسے کو ایک اور دھچکا لگا، ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے ٹیکساس کی اسٹیٹ ممبر شون تھیری سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے شون تھیری کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

    شون تھیری نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔اسٹیٹ ممبر کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

    خیال رہے وزیراعظم مودی کا شون تھیری کے حلقہ انتخاب میں جلسہ ہونا ہے، ان کے ساتھ امریکہ کے صدر ٹرمپ کھڑے ہوں گے۔

    یاد رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر پاکستانیوں نے بڑے احتجاج کا پروگرام تیار کیا ہے ، مودی کے خلاف 22 ستمبر کو ہیوسٹن اور 27 ستمبر کو نیویارک میں ہزاروں پاکستانی احتجاج کریں گے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے لاک ڈاؤن کو اڑتالیس روز ہوگئے، کشمیر میں حالات سے بد سے بدترہوتےجارہےہیں ، نظام زندگی مفلوج ہے ،اسکول ، کالج ، تجارتی مراکز بند اور کشمیری گھروں میں مقید ہیں۔

    ضلع کپواڑہ میں قابض فورسزنے متعدد گھروں پر دھاوابولا ، سامان کو آگ لگائی اورکئی نوجوانوں کو گرفتارکرلیا جبکہ کشمیریوں کو مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے، مساجدکےامام بھی زیر حراست ہیں۔

    اب تک قابض فورسزگیارہ ہزار سے زائد کشمیریوں کوگرفتار کر چکی ہے، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستوربندہیں، بازاروں کی بندش کے باعث لوگ روزمرہ کی اشیاء خریدنےسے قاصرہیں، دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات ناپید ہو گئی ہیں۔

  • سعودیہ میں‌ انسانی حقوق کی پامالی، نکّی مناج کا پرفارمنس سے انکار

    سعودیہ میں‌ انسانی حقوق کی پامالی، نکّی مناج کا پرفارمنس سے انکار

    واشنگٹن /ریاض : معروف امریکی گلوکارا و ریپرنکی مناج نے سعودی خواتین اور ہم جنس پرست افراد سے ناروا سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے پرفارمنس سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ روزقبل خبرآئی تھی کہ فحش پرفارمنس کی ملکہ کہلائی جانے والی امریکی گلوکارہ، ریپر و موسیقار نکی مناج رواں ماہ 18 جولائی کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں پرفارمنس کریں گی۔نکی مناج کی جانب سے سعودی عرب میں پرفارمنس کیے جانے کے اعلان کے بعد عرب سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کا اظہار دیکھا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جہاں سعودی عرب کی نوجوان نسل نکی مناج کی پرفارمنس کے اعلان سے خوش دکھائی دی تھی، وہیں خواتین اور رجعت پسند افراد نے گلوکارہ کی پرفارمنس پر اعتراض کیا تھا۔

    نکی مناج کو رواں ماہ 18 جولائی سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ورلڈ فیسٹیول میں پرفارمنس کرنا تھی، اس فیسٹیول میں نکی مناج کے علاوہ امریکی ڈی جے اسٹیو اوکے، برطانوی گلوکار لیام پائن اور دیگر موسیقاروں اور گلوکاروں کوبھی پرفارمنس کرنا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب نکّی مناج اس فیسٹیول میں پرفارمنس نہیں کریں گی،نکی مناج نے سعودی عرب میں خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاج کے طور پر پرفارمنس سے انکار کیا۔

    امریکی گلوکارہ نے سعودی عرب میں اپنا کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فیصلے کو خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ حمایت قرار دیا۔

  • بھارت میں کانفرنس،چیف جسٹس کا شرکت سے انکار

    بھارت میں کانفرنس،چیف جسٹس کا شرکت سے انکار

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی۔

    تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے بھارت میں ہونے والی گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا۔گلوبل کانفرس 21 سے 23 اکتوبر کو نئی دلی میں ہو نی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو گلوبل کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر نے دیا تھا۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھارتی ہم منصب کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کے لیےدعوت دی گئی تھی۔

  • بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

    بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

    نئی دہلی: بھارت نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا اورکہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے سبب سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتے ممکن ہے کچھ اور ممالک بھی کانفرنس میں شرکت نہ کریں۔

    بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردی بیان کے مطابق حکومت نے سارک کانفرنس میں اپنا وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سرحد پار سے بڑھتے ہوئے حملوں اور بیرونی مداخلت کے سبب موجودہ حالات میں اسلام آباد میں ہونے والی 19ویں سارک کانفرنس میں شرکت کرنا ممکن نہیں۔

    ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی حکام نے اس فیصلے سے سارک (ساؤتھ ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن) کے نیپال چیئر کو آگاہ کردیا ہے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارب نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ریجنل کوآپریشن اور دہشت گردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اس لیے سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سارک کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں‌ ہوگی۔

    بھارتی حکام نے تاحال آگاہ نہیں کیا، دفتر خارجہ

    دوسری جانب رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بھارتی حکام نے ہمیں اب تک آگاہ نہیں کیا، بھارت نے ہمیشہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔