Tag: شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

  • چینی صدر کا برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

    چینی صدر کا برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

    چینی صدر صدر شی جن پنگ 6 اور 7 جولائی کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی صدر صدر شی جن پنگ کی برکس سمٹ سے یہ پہلی غیر حاضری ہوگی۔ اس بار برکس اجلاس میں چینی صدر کی جگہ چینی وزیراعظم لی کیانگ شریک ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کے 2 سال کے دوران بھی انہوں نے برکس سربراہ اجلاس میں ورچوئلی شرکت کی تھی۔ مسئلہ شیڈولنگ کانفلکٹ کا ہے۔

    مغربی میڈیا کے مطابق برازیل کے حکام اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اصل وجہ یہ ہے کہ برازیل نے بھارتی صدر نریندر مودی کو اسٹیٹ ڈنر کی دعوت دی ہے اور یہ بات چینی صدر کے لیے سفارتی ناگواری کا باعث بنی ہے کیونکہ اس سے تاثر جاسکتا ہے کہ جیسے برکس میں چینی صدر کی حیثیت ثانوی ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے، معاہدے کے تحت چین سے امریکا کو نایاب معدنیات کی ترسیل کو تیز کیا جائے۔

    جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صدر نے کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ”ہم نے ابھی کل ہی چین کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔”

    وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا کہ امریکہ اور چین نے ”جنیوا معاہدے کو لاگو کرنے کے لیے ایک فریم ورک کے لیے ایک اضافی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے, جنیوا میں ہونے والے معاہدے میں 90 دنوں کے لیے ایک دوسرے پر ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کرنا شامل تھا.

    مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر ہے، چین

    واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین سے امریکا کو نایاب معدنیات کی ترسیل کو تیز کی جائے گی، ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن ہم ہر کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے ایران میں اہداف کو مکمل تباہ کیا، ایران کی جوہری تنصیب سے کچھ بھی باہر نہیں لے جایا گیا۔

  • مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ق نے وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پرویزالہٰی اور طارق بشیر چیمہ آج ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں آج ظہرانے کا اہتمام کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی اور طارق بشیر چیمہ آج ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ظہرانے میں ایم کیوایم،جی ڈی اے اوربلوچستان عوامی پارٹی کےنمائندے شریک ہوں گے، جس میں وزیراعظم اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پراعتمادمیں لیں گے اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدبھی ظہرانےمیں شریک ہوں گے ، وفاقی وزیرامین الحق ایم کیوایم ، فہمیدہ مرزا جی ڈی اےکی نمائندگی کریں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد زبیدہ جلال کی سربراہی میں شریک ہوگا۔

  • بی این پی مینگل  کا اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    بی این پی مینگل کا اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : بی این پی مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا اور کہا اپوزیشن ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔
    .
    تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام بھجوا دیا ہے، اختر مینگل نے خط مولانا اسعدمحمود کے حوالے کیا۔

    اے پی سی میں ہماری سفارشات کا جائزہ لیا جائے ، اپوزیشن ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سےغور کرے۔

    خیال رہے اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی اور حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

    جماعت اسلامی کا موقف ہےاے پی سی میں شریک مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی قومی خزانےکی لوٹ مارمیں ملوث رہیں جب تک دونوں معافی نہیں مانگتے ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

    مزید پڑھیں : متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

    یاد رہے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف آل پارٹیزکانفرنس آج اسلام آباد میں ہورہی ہیں، اےپی سی اسلام آبادکےہوٹل میں مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت ہوگی۔

    اے پی سی میں پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت دیگراپوزیشن جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔

    اجلاس میں بجٹ منظوری رکوانے پر مشاورت، اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین اور چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادبھی ایجنڈے میں شامل ہے۔