Tag: شرکت کا اعلان

  • پاکستان کا بھارت میں‌ منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کا اعلان

    پاکستان کا بھارت میں‌ منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے، نظر انداز نہیں کرسکتے۔

    میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کرنے کے لیے ضرور جاؤں گا، کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے اسے نظر انداز نہیں کرسکتے،پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،اشتعال انگیزی جاری رہنے سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے،اس جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں ۔

    انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج ملک پر ہونے والے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بھارتی جارحیت کا بھرپو جواب دے رہی ہے۔

    متنازع ترین شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی، پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

  • پیپلز پارٹی کا بھی پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا بھی پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

    راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف ریلیوں اور دھرنو ں میں شرکت کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی کے کارکنان تین ستمبر کو لاہور اور راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

    اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی حکومت مخالف تحریک میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اسی فیصلے کے تسلسل میں آغاز لاہور کے تین ستمبر کے جلسے سے کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے آج پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف کھوسہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا اور انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تین ستمبر کو حکومت مخالف ریلیوں میں ضرور شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج ہی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور شیخ رشید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی تحریک احتساب میں شرکت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تین ستمبر کو لاہور میں لوگوں کا سمندر امڈ آئے گا، نواز شریف کا وزیراعظم کے عہدے پر رہنا ملک کے لیے خطرناک ہے، کراچی میں پاکستان مخالف تقریر کا متن اسلام آباد سے گیا

    یہ بھی پڑھیں:عوامی تحریک کا پی ٹی آئی کی تحریک احتساب میں بھرپور شرکت کا اعلان