Tag: شرکت کا فیصلہ

  • عمران خان کا کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

    عمران خان کا کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس بات کا فیصلہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارلیمنٹ جائیں گے اور کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اطلاعات ہیں کہ وہ پارلیمنٹ میں پاناما کیس کے معاملے پر بات کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سے ن لیگ اپنی اور فریق جماعتیں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی و عوامی مسلم لیگ اسے اپنی فتح قرار دے رہی ہیں۔

    یہ پڑھیں: ’’ سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    فیصلے کے بعد عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا کیا جواز رہ گیا، یہ ایسے ہی ہے جیسے عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی بنائی جائے اس لیے وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

    عمران خان نے نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا

     فیصلے کے بعد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کلین چٹ نہیں ملی، وہ استعفیٰ دیں۔

    یہ پڑھیں: جے آئی ٹی دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے بنائی جاتی ہے، سراج الحق

  • اے پی سی: شرکت کا فیصلہ عمران سے مشاورت کے بعد ہوگا، قریشی

    اے پی سی: شرکت کا فیصلہ عمران سے مشاورت کے بعد ہوگا، قریشی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی دی تاہم اجلاس کا ایجنڈا واضح ہونے پر عمران خان سے مشاورت کے بعد شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آج منعقدہ اجلاس میں موجود نمائندگان سے بات ہوئی، آج کی نشست بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی کیوں کہ حکومت نے 21ویں ترمیم کے اس سول ڈرافٹ میں تبدیلیاں کردی ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اتفاق تھا، یہ تبدیلیاں بہت سی جماعتوں کو منظور نہیں اور بات یہیں اٹکی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ ڈرافٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے تاہم جو نظر ثانی شدہ ڈرافٹ بن رہا ہے اس پر جمعیت علما اسلام کو کوئی دقت ہے، 28 تاریخ کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں شرکت کروں گا۔


    پیپلز پارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام پر آل پارٹیز طلب کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور دعوت دی ہے، وہ 4 مارچ کو اے پی سی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم انہوں نے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور میٹنگ کی تفصیلات کیا ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی کا ایجنڈا اور دیگر تفصیلات سامنے آئیں گی تو اسلام آباد پہنچ کر عمران خان اور پارٹی سے مشاورت کے بعد شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی کہا ہے کہ شرکت کا فیصلہ ایجنڈا دیکھ فیصلہ کریں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے بھی تصدیق کی ہے کہ سینیٹر عبدالقیوم نے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    اسی سے متعلق: فوجی عدالتوں کا قیام: ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع سے متعلق آج ہونے والا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے چار مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

  • پاکستان کا بھارت میں‌ منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کا اعلان

    پاکستان کا بھارت میں‌ منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے، نظر انداز نہیں کرسکتے۔

    میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کرنے کے لیے ضرور جاؤں گا، کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے اسے نظر انداز نہیں کرسکتے،پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،اشتعال انگیزی جاری رہنے سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے،اس جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں ۔

    انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج ملک پر ہونے والے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بھارتی جارحیت کا بھرپو جواب دے رہی ہے۔

    متنازع ترین شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی، پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔