Tag: شریاس آئیر

  • شریاس آئیر کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سابق بھارتی کوچ کی شدید تنقید

    شریاس آئیر کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سابق بھارتی کوچ کی شدید تنقید

    ان فارم بیٹر شریاس آئیر کو ایشیاکپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سابق بھارتی کوچ نے ٹیم مینجمنٹ، سیلکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

    شریاس آئیر انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے والوں میں سے ایک رہے ہیں، پھر بھی بھارت کے ایشیا کپ 2025 کے اسکواڈ میں سلیکٹرز نے انھیں شامل نہیں کیا جس کی وجہ سے سابق کرکٹرز سمیت کئی لوگوں کو حیرت ہوئی۔

    حالیہ ادوار میں شریاس کی بیٹنگ فارم مثالی رہی ہے جبکہ پنجاب کنگز فائنل میں ناکام رہی مگر ان کی متاثر کن کپتانی اور بہترین بیٹنگ کی شائقین اور ماہرین سب نے تعریف کی۔

    اتنی بہترین پرفارمنسز کے باوجود 30 سالہ کرکٹر کو نہ صرف مرکزی اسکواڈ بلکہ ایشیا کپ کے ریزرو پلیئرز سے بھی باہر رکھا گیا ہے۔

    بھارت کے سابق اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نیئر نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ شریاس کو ان کی شاندار پرفارمنس کے باوجود کس طرح نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

    ابھیشک نے کہا کہ میں یہ سوال پوچھنا چاہتا تھا اگر وہ اتنا مضبوط دعویدار ہے تو اسے ریزرو پلیئرزمیں بھی کیوں نہیں رکھا گیا، شاید شریاس آئیر کو اتنا پسند نہیں کیا جاتا جتنا کسی اور کرکٹرز کو سلیکٹرز پسند کرتے ہیں۔

    ایشیا کپ کےلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اسکواڈ میں سوریا کمار یادیو (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، سنجوسامسن، ہرشیت رانا، رنکو سنگھ شامل ہیں۔

  • شریاس آئیر نے نیٹ بولر کو خصوصی تحفہ دیکر حیران کردیا

    شریاس آئیر نے نیٹ بولر کو خصوصی تحفہ دیکر حیران کردیا

    چیمپئنزٹرافی کےلیے دبئی میں موجود بھارتی مڈل آرڈ بلے باز شریاس آئیر نے نیٹ بولر کو خصوصی تحفہ دیکر سب کو حیران کردیا۔

    بھارت کو چیمپئنزٹرافی کے اگلے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سامنا کرنا ہے، اسی کی تیاری کے سلسلے میں بھارتی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے، بلیو شرٹس کے ٹریننگ سیشن کے دوران آئی سی سی اکیڈمی میں ایک دل موہ لینے والا واقعہ پیش آیا۔

    شریاس آئیر نے نیٹ بولر جسکرن سنگھ کو خصوصی تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا، جسکرن چیمپئنزٹرافی کے لیے آئی سی سی کے نیٹ بولرز میں سے ایک ہیں۔

    وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے ساتھ سیشنز میں ٹیم کو پریکٹس کرواتے نظر آئے تھے، تاہم وہ اس بار بھارتی بلے بازوں کے سامنے بولنگ کرنے سے قاصر رہے کیونکہ نیٹ سیٹ اپ میں پہلے ہی کافی آف اسپنرز موجود تھے۔

    اس بات پر جسکرن سنگھ قدرے مایوس ہوئے لیکن اس کے بعد جو ہوا اس نے اس کا دن مکمل طور پر بدل دیا، بھارتی بیٹر شریاس جسکرن کے پاس آئے اور پوچھا ‘تمہارے جوتے کا سائز کیا ہے؟’

    جسکرن نے شریاس آئیر کو بتایا کہ ان کے جوتے کا سائز 10 ہے، یہ سنتے ہین بھارتی بیٹر نے انھیں اسپائکس کا تحفہ دیا جس پر نیٹ بولر خوشی سے نہال ہوگئے۔

    بھارتی نیٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کی نیٹ بولنگ ٹیم کا حصہ ہوں، آج میری زندگی کا ایک ایسا ہی خاص لمحہ تھا، شریاس آئیر کی طرف سے یہ اسپائکس مجھے بطور تحفہ دیے گئے۔

  • پرنس گل سے بہتر بیٹنگ سراج کرلیتا ہے، بھارتی فینز پلیئرز کا مذاق اڑانے لگے

    پرنس گل سے بہتر بیٹنگ سراج کرلیتا ہے، بھارتی فینز پلیئرز کا مذاق اڑانے لگے

    پہلے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ دیکھ کر ٹیم کے مداح خود ہی اپنے اسٹار پلیئرز کا مذاق اڑانے لگے، سراج کو گل سے بہتر بیٹر قرار دیدیا۔

    انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسرے اننگز میں 231 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان بیٹنگ کے تمام نقائص آشکار ہوگئے تھے اور ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    ایسے میں دل چلے شائقین نے انٹرنیٹ پر اپنی بھڑاس نکالی اور محمد سراج کو بھارتی اوپنر شبمن گل اور مڈل آرڈر بیٹر شریاس آئیر سے بہتر بیٹر قرار دیدیا ہے۔

    https://twitter.com/J4EGOLDBERG/status/1751573509262684226?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1751573509262684226%7Ctwgr%5E86583ffc8bf0b19c196189d5d43dae12e07174d7%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportskeeda.com%2Fcricket%2Fnews-siraj-batting-better-prince-gill-spin-basher-iyer-top-10-funny-memes-india-bundle-202-lose-1st-test-vs-england

    پریشر کے دوران دوری اننگز میں شمبن گل صفر پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تھے جبکہ پہلی اننگز میں بھی انھوں نے صرف 23 رنز اسکور کیے تھے۔

    دوسری جانب شریاس آئیر کی کارکردگی بھی نہایت واجبی رہی تھی اور وہ دنوں اننگز میں بالترتیب 35 اور 13 رنز بنا پائے تھے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک صارف نے بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ سراج کی بیٹنگ ’پرنس گل‘ اور اسپن پر مار دھاڑ کرنے والے ’آئیر‘ سے بہتر ہے۔

    https://twitter.com/FarziCricketer/status/1751514946054357427?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1751514946054357427%7Ctwgr%5E86583ffc8bf0b19c196189d5d43dae12e07174d7%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportskeeda.com%2Fcricket%2Fnews-siraj-batting-better-prince-gill-spin-basher-iyer-top-10-funny-memes-india-bundle-202-lose-1st-test-vs-england

    ایک صارف نے لکھا کہ ’گل بیٹھا ہے آئیر کے فیلیئر کے بھروسے جبکہ آئیر بیٹھا ہے گل کے فیلیئر کے بھروسے‘۔

    ایک شخص کا کہنا تھا کہ شبمن گل اور شریاس آئیر کے لیے کافی اچھا موقع تھا کہ کوہلی کی عدم موجودگی میں پرفارمنس دکھاتے۔