Tag: شریف برادران کی ملاقات

  • نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات، پارٹی امور پر مشاورت

    نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات، پارٹی امور پر مشاورت

    اسلام آباد: میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد پہنچ گئے۔

    [bs-quote quote=”شہبا شریف نے نے پارٹی کی 18 رکنی مجلسِ عاملہ تشکیل دے دی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شریف برادران کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی، ملاقات میں نیب کیسز اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

    میاں نواز شریف نے ملاقات میں شہباز شریف کے ساتھ قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا، جب کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی منسٹرز انکلیو والی رہائش گاہ کو نیب کی جانب سے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نے پارٹی کی 18 رکنی مجلسِ عاملہ تشکیل دے دی، جس کے کنوینر کے لیے احسن اقبال کو منتخب کیا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کو میڈیکلی فٹ قرار دے دیا


    دوسری طرف ڈاکٹرز نے آج صبح 7 بجے منسٹرز انکلیو میں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد شہباز شریف کو فٹ قرار دے دیا۔

    ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر، ای سی جی ٹیسٹ کیا جب کہ معدے، گردوں اور مثانے کے الٹرا ساؤنڈ کیے گئے، تمام ٹیسٹ نارمل نکلے۔

    بعد ازاں شہباز شریف کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نیب کو فراہم کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔

  • نواز شریف کی قومی احتساب بیورو کے دفتر میں شہباز شریف سے ملاقات

    نواز شریف کی قومی احتساب بیورو کے دفتر میں شہباز شریف سے ملاقات

    لاہور: سابق وزیرِ اعظم اور احتساب عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے نیب آفس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔

    [bs-quote quote=”ملاقات میں نصرت شہباز، حمزہ شہباز، اور سلمان شہباز بھی موجود تھے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بہ طور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار شہباز شریف سے ملاقات میں نصرت شہباز، حمزہ شہباز، اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کی خواہش کی تھی، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شریف خاندان کو ملاقات کی خصوصی اجازت دی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں


    نواز شریف کی جانب سے قانونی ٹیم نے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی تھی، ملاقات کے اختتام پر شریف فیملی سخت سیکورٹی میں نیب دفتر سے روانہ ہوگئی۔

    نیب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف پی ایل ڈی سی اور کاسا ڈویلپرز سے متعلق تحقیقات ہورہی تھیں، انھوں نے غیر قانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات حاصل کیے تھے، اس الزام میں انھیں گرفتار کیا گیا۔

  • اڈیالہ میں نواز، شہباز ملاقات، صدارتی الیکشن میں بھرپور مقابلے کا عزم

    اڈیالہ میں نواز، شہباز ملاقات، صدارتی الیکشن میں بھرپور مقابلے کا عزم

    راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحب زادے حمزہ شہباز نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں شریف برادران کی ملاقات کے دوران صدارتی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرنے کا عزم کیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے بھی جیل میں ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کو صداتی انتخاب پر پارٹی کی پوزیشن اور الائنس سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق شریف برادران کی ملاقات میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں بھی غور کیا گیا، نواز شریف نے بھرپور مقابلے کی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کردی ہے، اعتراز احسن، ڈاکٹرعارف علوی، امیر مقام اور مولانا فضل الرحمان میدان میں ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار ہیں، کاغذاتِ نامزدگی کے لیے ان کی جانب سے آج عبد الغفور حیدری اور احسن اقبال پیش ہوئے تھے۔


    صدارتی انتخاب: الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کرے گا


    ملک کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبرکو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پرمشتمل الیکٹورل کالج صدرمملکت کا انتخاب کرے گا۔

    صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔