Tag: شریف میڈیکل سٹی اسپتال

  • نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں آج پھرطبی معائنہ ہوگا

    نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں آج پھرطبی معائنہ ہوگا

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو شریف میڈیکل اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان کا آج پھر طبی معائنہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی اسپتال پہنچیں گے، اس موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    شریف میڈیکل کمپلیکس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے مزید مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں دوسری بار طبی معائنہ

    خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف دوسری بار میڈیکل چیک اپ کے لیے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس پہنچے تھے جہاں ڈاکٹرز نے ڈھائی گھنٹے تک ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

    ڈاکٹروں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو ادویات جاری رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں طبی معائنہ

    یاد رہے 28 مارچ کو سابق وزیراعظم نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں ڈاکٹروں سے ملاقات کی، ڈاکٹروں نے نوازشریف سے ان کی صحت سے متعلق سوالات کیے جبکہ ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے ، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں طبی معائنہ

    نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں طبی معائنہ

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں دل اور گردوں کے مختلف ٹیسٹ گیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی اسپتال پہنچے، اس موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    سابق وزیراعظم نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں ڈاکٹروں سے ملاقات کی جبکہ ڈاکٹروں نے نوازشریف سے ان کی صحت سے متعلق سوالات کیے۔

    شریف میڈیکل کمپلیکس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے بعد شریف میڈیکل کمپلیکس سے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا روانہ ہوگئے۔

    نوازشریف کی میڈیکل سٹی کمپلیکس آمد سے قبل ایک وارڈ مکمل طورپرخالی کرا لیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم کے وارڈ میں غیرمتعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد لندن میں ان کے معالج ڈاکٹرلارنس سے رابطہ کیا جائے گا اور ان سے علاج کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

    نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ان کے بیرون ملک سفر کرنے پرپابندی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سات سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے، انہیں 24 دسمبر 2018 کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا تھا۔