ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا نے اپنی زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں وہ آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 31 جنوری 1975 کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش مین پیدا ہونے والی لڑکی نے فلمی کیریئر کا آغاز 1998 میں فلم ’دل سے‘ سے بطور معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا۔
پریتی زنٹا نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کے بعد وہ بالی ووڈ فلم ’سولجر‘ میں مرکزی کردار اد کرتی نظر آئیں، اس فلم کے بعد اداکارہ نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
بعد ازاں انہوں نے ’کیا کہنا، مشن کشمیر، دل چاہتا ہے، چوری چوری چپکے چپکے، کوئی مل گیا، کل ہو نا ہو، ویرزارا، سلام نمستے، کبھی الوداع نہ کہنا جیسی نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، پریتی نے تیلگو، پنجابی اور ایک ہالی ووڈ فلم میں بھی کام کیا۔
اداکارہ نے فنی کیریئر میں کامیابی سمیٹتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے جبکہ انہیں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کی وجہ سے یونیورسٹی آف لندن نے سن 2010 میں ڈاکٹریت کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔
پریانکا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی فرنچائز پارٹنر بھی ہیں، تین برس قبل اداکارہ امریکی مالیاتی تجزیہ کار جین گڈ یوف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
اُن کی فلموں کے کئی ڈائیلاگز بہت مشہور بھی ہوئے۔
فلم فرض میں انہوں نے ایک جملہ ’میں زندگی میں سب کچھ بانٹ سکتی ہوں پر تمھیں نہیں‘ بہت مشہور ہوا۔
شاہ رخ خان کے ساتھ ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں اداکارہ نے ایک جملہ ’تمھیں کس بات پر زیادہ غصہ آتا ہے، اپنی ناکامی پر یا اپنی کامیابیوں پر‘ مشہور ہوا۔
چوری چوری چھپکے چھپکے فلم میں ماں کے حوالے سے اُن کے ایک ڈائیلاگ ’ماں صرف ماں ہوتی ہے‘ نے مداحوں کے دلوں کی توجہ حاصل کی۔