Tag: شریک حیات

  • سائنسدانوں نے میاں بیوی میں‌ جھگڑے کی بڑی وجہ تلاش کرلی

    سائنسدانوں نے میاں بیوی میں‌ جھگڑے کی بڑی وجہ تلاش کرلی

    میاں بیوی کے درمیان چھوٹی باتوں پر بھی لڑائی ہوجاتی ہے تاہم سائنسدانوں نے جوڑوں کے درمیان تعلقات خراب کرنے والی غیرمتوقع چیز دریافت کی ہے۔

    جرنل سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپس میں ایک نئی ریسرچ شائع ہوئی ہے، جس میں اس غیرمتوقع عنصر سے پردہ اٹھایا گیا ہے جو شریک حیات کو میں دور اور دراڑ کا باعث بنتی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ غیرمتوقع عنصر دولت ہے جو تعلقات کی خرابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    ماضی میں ایک بڑی وجہ جو سائنسدان تعلقات میں خرابی کی منکشف کرچکے ہیں وہ جوڑوں کے درمیان زبان پر قابو نہ رکھنا بھی ہے، یعنی زبان کا غیرمتوقع اور بے موقع استعمال بھی لڑائی کی وجہ بنتا ہے۔

    سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا کہ جو جوڑے دولت پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں وہ مالی معاملات پر ایک دوسرے سے زیادہ بات چیت نہیں کرتے، جس کے باعث ان کا باہمی رشتہ اطمینان بخش نہیں رہتا۔

    اگر دیکھا جائے تو دولت پر لڑائی کوئی اتنی غیرمعمولی بات نہیں مگر تحقیق سے پتا چلا کہ لڑائی س وجہ سے نہیں ہوتی کہ وہ کتنے امیر ہیں بلکہ اس کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ وہ دولت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ جب شادہ شدہ جوڑے اس چیز پر یقین رکھتے ہیں کہ دولت خوشی کے لیے اہم ہے تو ان کی ذہنیت بھی مادہ پرست ہو جاتی ہے اور ان کا رویہ تبدیل ہوتا ہے۔

    شادہ شدہ جوڑوں پر تحقیق کرنے والے سائسدانوں کا کہنا ہے کہ دولت ایسا اہم عنصر ہے جو رشتے کو جوڑ بھی سکتا ہے اور اسے توڑ بھی سکتا ہے۔

    دو شدہ افراد یا کوئی جوڑا جب یہ مانتا ہے کہ زیادہ دولت کا مطلب زیادہ خوشی ہے تو وہ ایک دوسرے سے مالی معاملات پر زیادہ جھگڑا کرتے ہیں، ایک دوسرے سے بات چیت بہت کم کرتے ہیں اور شادی کے رشتے سے زیادہ مطمئن نہیں ہوتے جو انھیں دور بھی کرتا ہے۔

    محققین نے یہ بھی بتایا کہ اگر دولت کے بارے میں جوڑوں کے خیالات ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوں تو وہ آپس میں زیادہ بات چیت کرتے ہیں اور اپنے تعلق پر زیادہ مطمئن رہتے ہیں۔

    سائنسدانوں نے جوڑوں کے درمیاں اچھے تعلق کےلیے مشورہ دیا کیہ اس بات پر توجہ مرکوز نہ کی جائے کہ کتنی دولت کافی ہے بلکہ جوڑوں کو ایک دوسرے کے خیالات پر بات چیت کرنی چاہے اور انھیں سمجھنا چاہیے۔

  • بل گیٹس نے اپنی شریک حیات ملنڈا کی کس ادا پر فدا ہوکر شادی پیشکش کی؟

    بل گیٹس نے اپنی شریک حیات ملنڈا کی کس ادا پر فدا ہوکر شادی پیشکش کی؟

    نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی شریک حیات ملنڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں پزل حل کرنے کا بہت شوق تھا، ایک مرتبہ میں نے میتھ پزل میں گیٹس کو ہرا دیا جس پر وہ مجھ پر دل ہار بیٹھے اور شادی کی پیشکش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس عالمی شہرت یافتہ شخصیات ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ بل گیٹس اور ملنڈا کب ملے اور بل گیٹس ان کی کس ادا پر فدا ہوئے اور انہیں دل دے بیٹھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب ملنڈا گیٹس نے اپنی نئی کتاب میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ملنڈا نے اپنی کتاب ’دی مومنٹ آف لائف: ہو امپاورنگ وومن چینجز دی ورلڈ“ میں لکھا ہے کہ ”میں اور بل گیٹس ملازمت کے دوران ملے تھے۔

    انہوں نے کتاب میں بتایا کہ ہم دونوں کو پزل حل کرنے کا بہت شوق تھا جو ہماری قربت کا باعث بنا۔ ایک بار میں نے بل گیٹس کو ایک’ ’میتھ پزل“ میں ہرا دیا، جس کے بعد وہ مجھے دل دے بیھٹے اور شادی کی پیشکش کردی۔

    ملنڈا گیٹس نے اپنے سابق شوہر سے تعلقات کے بارے میں ہی کتاب میب سطریں تحریر کی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ’بل گیٹس کے ساتھ شادی سے قبل بھی میں ایک شخص کے ساتھ تعلق میں رہ چکی تھی۔ تاہم یہ تعلق انتہائی ناخوشگوار اور انتہائی برے طریقے سے انجام کو پہنچا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملنڈا نے اپنے بچوں کو سکول میں صرف ان کے پہلے نام سے رجسٹرڈ کروایا تھا اور ان کے نام کے ساتھ فیملی نام ’گیٹس‘ نہیں لکھوایا تھا۔

    بچوں کو صرف پہلے نام سے رجسٹرڈ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”بچوں کو سکول میں ان کے پہلے نام سے رجسٹرڈ کروانے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو یہ معلوم نہ ہو سکے کہ وہ ارب پتی ماں باپ کے بچے ہیں اور ہمارے بچے بھی دیگر بچوں کی طرح نارمل طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں۔