Tag: شریک چیئرمین

  • غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا نواز شریف کی ترجیح رہی ہے، آصف زرداری

    غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا نواز شریف کی ترجیح رہی ہے، آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی پر عدم توجہی کے باعث بے شمار مسائل پیدا ہوگئے ہیں لیکن نواز شریف کی ترجیح ہمیشہ غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی جہلم کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے خارجہ امور پر کوئی توجہ نہیں دیا، عدم توجہی کے نتیجے میں بے شمار مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے، حالت یہ ہے کہ فی لیٹر پر عوام سے 40 روپے ٹیکس لیا جاتا ہے، ہمارے دورے حکومت میں ملک کی معیشت مضبوط حالت میں تھی۔

    2013 میں‌ نواز شریف نے آر اوز کی مدد سے اقتدار حاصل کیا، اب ایسا نہیں‌ ہوگا: آصف زرداری

    سابق صدر نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے، وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزرائے اعلیٰ ہاؤسز میں بھی بھٹو کے نعرے گونجیں گے، چاروں صوبوں کی گورنر شپ بھی جیالوں کے ہاتھوں میں ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی قیادت کی ہمیشہ کوشش رہی کہ  پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں اور تاکہ دوست ممالک میں اضافہ ہو، جمہوریت اور عوام سے ہمارا روح کا رشتہ ہے۔

    راؤ انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، آصف علی زرداری

    خیال رہے گذشتہ دنوں راولپنڈی میں‌ پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، مگر اب وہ حالات نہیں، اب بلاول بھٹو میدان میں ہے، پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پرعمل پیرا ہے۔ ہم سب بے نظیر بھٹوکے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زرداری کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس، حکام کی چھٹیاں منسوخ

    زرداری کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس، حکام کی چھٹیاں منسوخ

    کراچی: سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آصف علی زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں ہنگامی اجلاس ہوا ،صوبےکےتمام ڈپٹی کمشنرزاوردیگر حکام کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔

    سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر سابق صدر آصف زرداری کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ممکنہ سیلاب کے خطرات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ صوبےکےتمام ڈپٹی کمشنرزاورپی ڈی ایم اےحکام کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سابق صدر نے وزراء کو فوری طور پر اپنے اضلاع میں پہنچ کر نالوں اور حفاظتی بندوں کا دورہ کرنے کا حکم دیا ہے، اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ موسمیات نے سات سے آٹھ لاکھ کیوسک کاسیلابی ریلا دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر تیرہ اور چودہ ستمبرجبکہ سکھر بیراج کے مقام پر چودہ اور پندرہ ستمبر کوپہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کاامکان ہے۔

  • صرف جمہوریت کی حد تک میاں صاحب کے ساتھ ہوں، آصف علی زرداری

    صرف جمہوریت کی حد تک میاں صاحب کے ساتھ ہوں، آصف علی زرداری

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ صرف جمہوریت کی حد تک میاں نواز شریف کے ساتھ  ہیں، اگر لڑائی لڑنی ہوگی تو کھل کر لڑیں گے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ میاں صاحب کے ایڈوائزرنہیں ہیں ، صرف جمہوریت کی حد تک ان کے ساتھ ہیں، آج جو کچھ پارلیمنٹ میں ہواوہ اچھا نہیں ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مفاہمت کرنی ہے تو اعلانیہ کرنی ہے، لڑائی لڑنی ہوگی تو کھل کرلڑیں گے۔

    آزادی اورانقلاب مارچ  کے حوالے سے آصف علی زرداری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کا مسلسل محاسبہ ٹھیک نہیں ہیں، انکے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے یا نہیں یہ تو حکومت ہی بتا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر کبھی احسان نہیں کیا نہ کر رہے ہیں، اسلام آباد میں ان کی موجودگی صرف جمہوریت کے لئے ہے میاں صاحب کے لئے نہیں۔