Tag: ششی تھرور

  • بھارت: فوجی راز کاروباری مقاصد کے لیے ٹی وی چینل کو لیک کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ

    بھارت: فوجی راز کاروباری مقاصد کے لیے ٹی وی چینل کو لیک کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ

    ممبئی: بھارتی بد نام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کی لیک چیٹس کے معاملے پر لوک سبھا میں انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ششی تھرور نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بدنام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کی لیک چیٹس پر انڈین نیشنل کانگریس کے لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیک چیٹس میں 3 قابل مذمت معاملات کا انکشاف ہوا۔

    انھوں نے کہا فوجی راز کاروباری مقاصد کے لیے ایک ٹی وی چینل کو لیک کرنے پر انتہائی سنجیدہ تحقیقات بہت ضروری ہیں، ششی تھرور نے مطالبہ کیا کہ تحقیق کی جائے کہ کیسے ایک قوم پرست چالیس جوانوں کی ہلاکت پر کہتا ہے ’ہم پاگلوں کی طرح جیت گئے۔‘

    ششی تھرور نے مطالبے میں کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ کس طرح ٹی آر پیز کے جعلی جوڑ توڑ کے لیے دھوکا دہی کی گئی۔

    گوسوامی کے کرتوتوں نے بھارتی قومی سلامتی کے ادارے کی عزت بھی ڈبو دی، چیٹ نے کئی راز فاش کر دیے

    دریں اثنا، بھارت کے بدنام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف آج ممبئی میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    ادھر بھارت کی خطے میں بدامنی پھیلانے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوئی ہے، افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کے لیے گریٹ ڈبل گیم کا پردہ چاک ہو گیا ہے، کنگز کالج لندن کے استاد اوی ناش پلوال کی کتاب مائی اینیمیز اینیمی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں مداخلت، اور جموں و کشمیر میں دہشت گرد گروپس کو کھڑا کرنے کی کوشش کی، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں عدم استحکام پیدا کرنے کی چال چلی گئی، افغان طالبان کو جال میں پھانسنے کی کوششوں کا بھی کتاب میں ذکر کیا گیا، کتاب میں ’بلوچ اینڈ پشتون کارڈ‘ کا پورا ایک باب شامل کیا گیا ہے۔

  • ششی تھرور کی اہلیہ  آنجہانی سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    ششی تھرور کی اہلیہ آنجہانی سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    بھارتی وزیرمملکت ششی تھرور کی اہلیہ آنجہانی سنندا پشکر کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار ہوگئی، جس میں سنندا کی موت کا ایک سبب بڑی تعداد میں خواب آور گولیوں کا استعمال بھی بتایا گیا ہے۔

    بھارت کے وزیر مملکت برائے انسانی وسائل ششی تھرور کی اہلیہ کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، ششی کی اہلیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت خواب آور ادوایات کی زیادتی بھی ہوسکتی ہے۔

    میڈیکل رپورٹ میں سنندا پشکر کے جسم سے الکوحل کے شواہد نہیں ملے نہ ہی ان کے معدے میں زہریلا مادہ پایا گیا، ششی تھرور نے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا ہے، جس میں کیس میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی گئی ہے۔

    ششی تھرورکا پاکستانی خاتون صحافی سے معاشقے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد بھارتی وزیر کی اہلیہ سنندا پشکر نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں، جس کے بعد یہ سوال اٹھا کہ یہ قتل تھا یا خودکشی۔۔؟؟ نئی دہلی پولیس کو ان کے کمرے سے خواب آور ادوایات کے پیکٹس بھی ملیں ہیں۔

    پولیس نے ہوٹل کے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی، سنندا پشکر کے شوہر اور قریبی رشتے داروں نے بیان ریکارڈ کرا دیئے، جن کے مطابق موت سے قبل آخری رات سنندا کا ششی تھرور کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

  • نئی دہلی:سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائیگی

    نئی دہلی:سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائیگی

    بھارتی وزیر مملکت ششی تھرور کی اہلیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی، رپورٹ کے مطابق سونندا کی موت زیادہ مقدارمیں خواب آورگولیاں کھانے سے ہوئی ہے۔

    بھارت کے وزیر مملکت برائے انسانی وسائل ششی تھرور کی اہلیہ کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، ششی تھرور کا پاکستانی خاتون صحافی سے معاشقے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد بھارتی وزیر کی اہلیہ سونندا پشکر نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔

    ششی کی اہلیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جو آج عدالت میں پیش کی جائے گی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت خواب آور ادوایات کی زیادتی سے ہوئی، میڈیکل رپورٹ میں سونندا پشکر کے جسم سے الکوحل کے شواہد نہیں ملے۔

    تاہم اس سے قبل ڈاکٹروں نے بھارتی وزیر کی اہلیہ کی موت کو غیر طبعی قرار دیا تھا، دلی پولیس کو ان کے کمرے سے خواب آور ادوایات کے پیکٹس بھی ملیں ہیں، سونندا پشکر کے شوہر اور قریبی رشتے داروں نے بیان ریکارڈ کرا دیئے، جن کے مطابق موت سے پہلے آخری رات میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
           

  • ششی تھرورکی اہلیہ سنندا پشکر کی لاش ششی تھرور کے حوالے کر دی گئی

    ششی تھرورکی اہلیہ سنندا پشکر کی لاش ششی تھرور کے حوالے کر دی گئی

    بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد وزیرکے حوالے کردی گئی، ان کی آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی, پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے جسم پر زخموں کے نشان تھے اور موت غیر طبعی اور اچانک ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارتی وزیرششی تھرور کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب پاکستانی صحافی کے ساتھ ان کے افئیر کے قصے ٹوئٹر کے ذریعے عام ہوگئے اور ان کے اس افئیر کا بھانڈا پھوڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ سنندا پُشکر تھیں۔

    شوہرکی بے وفائی کا صدمہ نہ جھیل پائیں یا معاملہ کچھ اور تھا، سنندا پشکر ہوٹل کے ایک کمرے میں پراسرار حالات میں مردہ پائیں گئیں، پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ بھارتی وزیر سے ملاقات ایک دورے میں ہوئی تھی اور انہوں نے صرف ان کا انٹرویو کیا تھا اس زیادہ اور کچھ نہیں۔

    ایک تو اہلیہ کی موت دوسرے پولیس پوچھ گچھ کی پوچھ گچھ کا خوف، ششی تھرور اسپتال پہنچ گئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو دل کو قابو میں پایا ، نہ دھڑکنیں بے ترتیب تھیں نہ سانس اکھڑ رہا تھا ، اس لئے فورا ہی فارغ کر دیا۔

  • نئی دہلی:ششی تھرور کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج

    نئی دہلی:ششی تھرور کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج

    بھارتی وزیر ششی تھرور کو پاکستانی صحافی سے دوستی مہنگی پڑ گئی، ایک جانب ان کی اہلیہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں تو دوسری جانب وہ دل کی بیماری کا بہانہ کرکے اسپتال پہنچے لیکن ڈاکٹروں نے چند منٹ میں ہی فارغ کردیا۔

    کہا جاتا ہے کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارتی وزیرششی تھرور کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، جب پاکستانی صحافی کے ساتھ ان کے افئیر کے قصے ٹوئٹر کے ذریعے عام ہوئے اور ان کے اس افئیر کا بھانڈا پھوڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ سنندا پُشکرتھیں۔

    شوہر کی بے وفائی کا صدمہ نہ جھیل پائیں یا معاملہ کچھ  اور تھا، سنندا پشکرہوٹل کے ایک کمرے میں پراسرار حالات میں مردہ پائیں گئیں، پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ بھارتی وزیر سے ملاقات ایک دورے میں ہوئی تھی اور انہوں نے صرف ان کا انٹرویو کیا تھا اس زیادہ اور کچھ نہیں۔

    ششی تھرور ایک تو اہلیہ کی موت کے صدمہ سے اور دوسرے پولیس کی پوچھ گچھ کا خوف سے اسپتال پہنچ گئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو دل کو قابو میں پایا ، اس لئے فورا ہی فارغ کر دیا۔
           

  • بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار  طور پر مردہ پائی گئیں

    بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں

    بھارت کے انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا پُشکر دہلی کے ایک ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں ہیں سونندا کی موت مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ ہے۔ 

    سونندا پشکر نے اپنے شوہر ششی تھرور پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ تعلقات ہیں سونندا نے یہ الزام عائد کیا تھا ششی تھرور کے عاشقانہ ٹویٹس کو بنیاد بنا کر، جس  کے بعد ششی تھرور نے اعلان کیا کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔ 

    لیکن سونندا تھرورکی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹویٹس انہوں  نے خود کیے ہیں، مہر تارڑ  نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ  سونندا کی موت کی خبر سن کر سکتے میں آ گئی ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہیں۔