Tag: شطرنج کے کھلاڑی

  • شطرنج کے ماہر کھلاڑی میر سلطان خان کا تذکرہ

    شطرنج کے ماہر کھلاڑی میر سلطان خان کا تذکرہ

    شطرنج کے ماہر اور چیمپین میر سلطان خان 25 اپریل 1966ء کو انتقال کرگئے تھے۔ وہ اپنے زمانے میں شطرنج کے کھیل کے ایک ماہر کھلاڑی مانے جاتے تھے جنھوں نے کئی اہم مقابلوں میں‌ حصّہ لیا اور یورپ کے مشہور کھلاڑیوں‌ کو مقابلے میں‌ شکست دے کر فتح اور شہرت اپنے نام کی۔

    میر سلطان خان 1905ء میں مٹھاٹوانہ، ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے اور سرگودھا ہی میں‌ انتقال کیا۔ انھوں نے شطرنج میں دل چسپی لینا شروع کی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کھیل میں مہارت بڑھی تو شہر میں بھی ان کا شہرہ ہونے لگا، مقامی اور ہندوستان کی سطح پر کھلاڑیوں کو شکست دینے کے بعد جب ملک عمر حیات خان ٹوانہ نے ان کے بارے میں‌ سنا تو 1929ء میں اپنے ساتھ انگلستان چلنے کی دعوت دی اور وہاں جاکر انھوں نے شطرنج کے مقابلوں‌ میں‌ خوب نام کمایا۔

    برطانیہ میں‌ قیام کے دوران 1930ء، 1931ء اور 1933ء میں میر سلطان خان نے برٹش اوپن چیس چیمپین شپ جیتی۔ وہ کئی برس وہاں‌ مقیم رہے اور اس دوران یورپی کھلاڑیوں کا بساط پر مقابلہ کیا، لیکن کوئی انہیں شکست نہ دے سکا۔

    تقسیمِ ہند کے بعد میر سلطان خان کی زندگی گم نامی میں بسر ہوئی۔ مشہور ہے کہ اس دور میں بھی شطرنج کے بڑے بڑے کھلاڑی ان کے ساتھ کھیلنے سے کتراتے تھے۔

  • شطرنج کی چالیں چلنے والے خود چال میں پھنس گئے

    شطرنج کی چالیں چلنے والے خود چال میں پھنس گئے

    کراچی: بین الاقوامی شطرنج کی خاتون کھلاڑی جارجیا جانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شطرنج کی خاتون کھلاڑیوں کو 22 ستمبر کو جارجیا کے لیے اُڑان بھرنا تھی لیکن جب شطرنج کی کھلاڑی ایئرپورٹ پہنچیں تو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا۔

    خاتون شطرنج کھلاڑی نے کہا تھا کہ ہم 22 ستمبر کو ایئرپورٹ پہنچے صبح 6 بجے ہماری فلائٹ تھی تو ہمیں بتایا گیا کہ 13 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں، 13 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تھی ہماری آج ہم پانچ دن بعد بہت پریشان ہوکر گھر جارہے ہیں اور شاید زندگی میں کبھی شطرنج نہیں کھیلیں گے۔

    ایک اور خاتون کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے پانچ دن سے دربدر پھر رہے ہیں، ہماری کوئی سن نہیں رہا ہے اور ہم پاکستان کے نامور شطرنج کے کھلاڑی ہیں، ویمن ٹیم میں صنوبیہ واصف ہیں، جن کے پاس دو ٹائم انٹرنیشنل ڈبلیو سی ایم کا ٹائٹل ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق شطرنج کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ آئندہ ہم شطرنج نہیں کھیلیں گے، دلبرداشتہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ جارجیا میں 43ویں شطرنج چیمپئن شپ منعقد ہورہی ہے جو 23 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے شطرنج کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔