Tag: شعبہ توانائی

  • گیس خریدنے کے باوجود ضرورت پوری نہیں ہوگی، نگراں وزیر توانائی

    گیس خریدنے کے باوجود ضرورت پوری نہیں ہوگی، نگراں وزیر توانائی

    نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ہم نے گیس کارگو خریدے لیکن گیس کی ضرورت پوری نہیں ہوگی، لوڈ شیڈنگ بھی ہوگی.

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گیس خرید نے کے باوجود لوڈشیڈنگ ہوگی، 8 گھنٹے گیس ملےگی. گیس ذخیرہ کرنےکی جگہ ہی نہیں، خرید بھی لیں تو کہاں اسٹور کریں گے.

    انھوں نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا گیا ہے. روس کے ساتھ 60 ڈالر فی بیرل تیل کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ آرامکو پاکستان میں ریفائنری لگانا چاہتے ہے جس پر کام ہو رہا ہے۔

    نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ نئی ریفائنری پر کام ہو رہا ہے جیسےہی مکمل ہوگی فرنس آئل کم بنےگا۔ گیس اور بجلی کا سرکلرڈیٹ رک گیا ہے مزید نہیں بڑھا۔

    انھوں نے کہا کہ 60 فیصد عوام کیلئے ہم نے گیس کے نرخ نہیں بڑھائے۔ امیر طبقے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں گیس دیگرملکوں سے زیادہ نہیں۔ یہ بالکل غلط ہے کہ گیس کی قیمت 170 یا 180 فیصد بڑھی ہے۔

    محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے نرخ زیادہ ہیں تسلیم کرتا ہوں۔ صنعتوں کو ملنے والی گیس پورے خطے میں سب سے زیادہ سستی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو جو غلطیاں ماضی میں ہوئی وہ نہیں کرنی۔ پاکستان کو اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ توانائی کمپنیوں کے آڈٹ نہیں ہوئے، کچھ پر عدالتوں کے اسٹے ہیں،

    نگراں وزیرتوانائی نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق جو رپورٹ پیش کی گئی تھی اس پر قائم ہوں۔ ہم آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کو ازسرنو نہیں کرسکتے۔ گیس نرخ میں اضافے کے بعد بھی ایل پی جی سے کم قیمت پرمل رہی ہے۔

    محمد علی کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔ پرائیویٹائزیشن سے متعلق ہماری میٹنگز جاری ہیں۔ پرائیویٹائزیشن سے متعلق امور جلد حل کر لیے جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ سمری تیار کرلی ہے جسے آئندہ دو ہفتے میں کابینہ میں پیش کردیا جائیگا۔ ورلڈ بینک کو بھی بتا دیا ہےکہ ڈسکوز کو پرائیویٹ سیکٹرز کو دیں گے۔ ڈسکوز کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں اونے پونے داموں نہیں بیچا جاسکتا۔

    نگراں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے ڈسکوز کو کوئی نہیں خریدے گا۔ آئی ایم ایف کے تمام ٹارگٹ حاصل کر لیے ہیں۔ کریک ڈاؤن کی وجہ سے بجلی چوری کی مد میں ریکوری 14 ارب ہوئی ہے۔

  • مصری کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا شعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ

    مصری کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا شعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ

    اسلام آباد : مصر کی کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا شعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا بھرپور کوشش ہے کہ شعبہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مصر کے ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ، زلفی بخاری، چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور دیگر شریک ہوئے ، پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    وفد نے وزیر اعظم کے وژن اور کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور گھروں کی تعمیر ، توانائی ، صحت و دیگر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    وفد نے کہا مصر کے عوام اور کاروباری طبقہ وزیراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور نیا پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : مصر اور لبنان کے کاروباری کنسورشیم کا پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    مصرکی کمپنی ال سویدی الیکٹرک کاشعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔

    وزیراعظم نے کہا حکومت مصر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولت دے گی، اسلام کے خلاف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر تعاون ضروری ہے، دونوں ملک ایک دوسرے کی طاقت بن کر مسائل کا مؤثر سامنا کرسکتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے جامعہ الازہر کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عالم اسلام میں تعلیم کے شعبے کو مزید فروغ دیا جائے، بھرپور کوشش ہے کہ شعبہ قابل تجدید توانائی کوفروغ دیا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا وژن بیماریوں سے محفوظ پاکستان ہے، شعبہ صحت میں دونوں ملکوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

  • تاشقند: شعبہ توانائی کو درپیش چلینجز، پاکستان سمیت نو ممالک کے جوائنٹ ڈیکلیریشن پر دستخط

    تاشقند: شعبہ توانائی کو درپیش چلینجز، پاکستان سمیت نو ممالک کے جوائنٹ ڈیکلیریشن پر دستخط

    تاشقند: وسطی اور  مشرقی ایشیا میں توانائی کے شعبے کو درپیش چلینجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت نو ممالک نے تاریخی جوائنٹ ڈیکلیریشن پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق تاشقند میں سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کارپوریشن کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں پاکستان، ازبکستان، آذربیجان، جارجیا، منگولیا، تاجکستان، کرگستان، قازقستان اور افغانستان کے توانائی کے وزرا اور سنئیر حکام نے دس نکاتی ڈیکلیریشن پردستخط کیے۔

    [bs-quote quote=”ایشیا کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 2030 تک 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ںائب صدر، ایشیائی ترقیاتی بینک”][/bs-quote]

    کانفرنس کا افتتاح ازبکستان کے وزیر توانائی علی شیر سوتانوز نے کیا، اس موقعے ایشیائی ترقیاتتی بینک کے نائب صدر دیواگر گپتا نے کہا کہ ایشیا میں ترقی رفتار تیز کرنے کے لئے توانائی کے شعبے میں تعاون بہت ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایشیا کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 2030 تک 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے، اتنی بڑی سرمایہ کاری نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    سسٹینبل ڈولیپمنٹ گولز کے حصول کے لیے ایشیائی ممالک کو ماحول دوست اور سستی بجلی کے حصول کے لئے کوشش کرنی ہوگی۔

    ان کے مطابق کیریک پروگرام کے تحت وسطی اور مغربی ایشیائی ممالک میں 2001 سے اب تک توانائی ، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے 196 منصوبوں کی مالی معاونت کی جا چکی، ان منصوبوں پر پروگرام کے تحت 34 ارب پچاس کروڑ ڈالرز کا قرضہ فراہم کیا گیا ہے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا حصہ 12 ارب 80 کروڑ ڈالرز اور باقی دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے.

  • اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کےشعبے میں بہتری آرہی ہے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کےشعبے میں بہتری آرہی ہے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے،جبکہ توانائی کے شعبے میں بہتری آرہی ہے.

    سرکاری ریڈیو کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات میں تسلسل کے باعث پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے،اگر اسی رفتار سے تسلسل برقرار رہاتو صورتحال میں بہتری کا امکان ہے.

    پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے کوششیں کر رہا ہےجو کہ قابل ستائش ہیں،ایل این جی کی درآمد میں اضافے سے مقامی منڈی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جس سے صنعتی شعبے کو بھی مدد ملی ہے.

    واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز اپنی پچیاسی صفحات پر مشتمل رپورٹ شائع کی تھی جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کی تعریف کی اور کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اسی رفتار سے تسلسل برقرار رہا تو توانائی کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی.