Tag: شعبہ ہوابازی

  • پاکستانی ہوابازی کے شعبے کے لیے اچھی خبر

    پاکستانی ہوابازی کے شعبے کے لیے اچھی خبر

    پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ملائیشین ایئرلائن پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ایئرایشیا ایئرلائن مئی 2025 سے کراچی کےلیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ہے، ایئرایشیا 30مئی سے کراچی کےلیے پروازیں شروع کررہی ہے۔

    ابتدائی طور پر ایئرایشیا ہفتہ وار 4 پروازیں کراچی سے کوالالمپور کے درمیان چلائے گی، نئے فلائٹ آپریشن کے آغاز سے ملائیشیا جانے والوں کو سہولت میسرآئے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/icao-audit-team-arrives-in-pakistan/

  • نئے پاکستان کا ایک سال مکمل : شعبہ ہوابازی اور پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن

    نئے پاکستان کا ایک سال مکمل : شعبہ ہوابازی اور پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت قومی ائیرلائن کی اڑان اور سی اے اے بھی ترقی کی جانب گامزن ہے، نئی حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر کامیاب پالیسی کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان کو ایک سال مکمل ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسی اور بہترین اقدامات کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ ہوابازی اور پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہیں، وزیراعظم کے سیاحت کے وژن کو فروغ دینے کیلئے سی اے اے نے اہم کردار ادا کیا۔

    ادارے کی جانب سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے3200 اسامیاں متعارف کرائی گئیں، سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گودار میں ایک سال کے دوران نئے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے برٹش ایئر ویز کی دوبارہ واپسی اسی سال ہوئی، ملک کے مختلف ائیرپورٹس کو جدید طرز پر بنانے اور انہیں جدید آلات سے آراستہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس کے علاوہ مختلف ائیرپورٹس کے مزید رن ویز کی بھی تعمیرات کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایک سال کے دوران لاہور، اسلام آباد، برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازوں کے اضافے سے پی آئی اے کے ریوینیو میں بھی اضافہ ہوا۔

    پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے اور منافع بخش بنانے کیلئے بزنس پلان پر عملدرآمد جاری ہے، ذرائع کے مطابق پی آئی کے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ادارے کو30 فیصد ریوینیو میں بھی اضافہ ہوا۔

    ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف ) نے مختلف ائیرپورٹس پر احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیئے، اے ایس ایف نے ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر اپنے فرائض نبھاتے ہوئے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، سونا اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔

    اے ایس ایف کے عملے نے ائیرپورٹس پر مختلف اقسام کے اسلحے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرو ناٹیکل چارجز ختم کر دیے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرو ناٹیکل چارجز ختم کر دیے

    کراچی: وزیر اعظم نے شعبہ ہوا بازی کی صنعت کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھا لیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی پالیسی کے تحت ایرو ناٹیکل چارجز ختم کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ائیر پورٹس پر اندرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں پر چارجز ختم کرنے کا نوٹم جاری کر دیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنوں پر لینڈنگ چارجز صفر کر دیے، پارکنگ، بورڈنگ چارجز، جہازوں کو پاور سپلائی اور ٹرمنل نیوی گیشن چارجز بھی ختم کر دیے گئے۔

    سی اے اے کی جانب سے نوٹم کے ذریعے تمام ایئر لائنوں کو آگاہ کر دیا گیا۔

    ایرو ناٹیکل چارجز ختم ہونے سے پی آئی اے سمیت ڈومیسٹک پروازوں کو فائدہ ہوگا، سی اے اے کا کہنا ہے کہ چارجز ختم ہونے سے پی آئی اے کو 70 فی صد سے زائد فائدہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے سی ای او نے وزیراعظم کو نیا 5 سالہ بزنس پلان پیش کردیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کو سالانہ 4 ارب کی بچت ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان قومی اداروں کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اظہار کر چکے ہیں، اور اس سلسلے میں نئی پالیسیاں لائی جا رہی ہیں۔

    15 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی لانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا جب کہ وزیر اعظم نے ادارے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔