Tag: شعلہ

  • منہ سے آگ نکالنے کا کرتب مہنگا پڑ گیا

    منہ سے آگ نکالنے کا کرتب مہنگا پڑ گیا

    بعض لوگ اصل زندگی اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بننے کے لیے کسی بھی خطرے سے کھیلنے کو تیار ہوتے ہیں اور اس چکر میں نقصان بھی اٹھا لیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر بھی ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آگ سے کھیل رہا ہے لیکن اس کا سامنا خطرناک صورتحال سے ہوتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ ایک جلتی ہوئی سلاخ کو اپنے منہ کے قریب لے جا کر منہ سے آگ نکالنے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

    لیکن اس کی داڑھی آگ پکڑ لیتی ہے اور شعلہ بھڑکتا ہے۔ آگ اس شخص کے چہرے کو جلانے لگتی ہے جسے وہ بے قراری سے بجھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔

    وہاں موجود افراد پہلے تو اس صورتحال کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں، اس کے بعد جب انہیں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے تو ایک شخص تیزی سے آگے بڑھ کر اس کی مدد کرتا ہے، جس کے بعد آگ بجھانے کی کوشش کامیاب رہتی ہے۔

    مذکورہ شخص خوش قسمتی سے جھلسنے سے بچ جاتا ہے اور اس کا چہرہ بھی محفوظ رہتا ہے۔

  • فیول اور شعلے کے بغیر آگ لگانے والا لائٹر

    فیول اور شعلے کے بغیر آگ لگانے والا لائٹر

    سگریٹ نوشی کی عادت بد میں مبتلا افراد جانتے ہیں کہ لائٹر ان کے لیے نہایت ضروری شے ہے اور اس کے بغیر ان کی زندگی ادھوری ہے۔

    لائٹر کی ایک عمر ہوتی ہے جس کے بعد نیا لائٹر خریدنا ضروری ہوتا ہے اور ماہرین نے اسی زحمت سے بچنے کے لیے ایسا لائٹر ایجاد کرلیا ہے جسے ریچارج کیا جاسکتا ہے۔

    لیکن اس لائٹر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شعلہ پیدا نہیں کرتا جس کی وجہ سے اسے فیول کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ یہ لائٹر دراصل سگریٹ اور دیگر اشیا کو جلانے کے لیے بجلی کے کرنٹ کا استعمال کرتا ہے۔

    اسے ایک یو ایس بی کی مدد سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں یہ لائٹر واٹر پروف بھی ہے۔

    توانائی کے کسی بھی ذریعے کو استعمال کیے بغیر کام کرنے والے اس لائٹر کو ماہرین نے ماحول دوست قرار دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔