Tag: شعلے

  • مشہور بھارتی فلم ’شعلے‘ کے اے آئی ورژن کی دھوم مچ گئی

    مشہور بھارتی فلم ’شعلے‘ کے اے آئی ورژن کی دھوم مچ گئی

    آج کل دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چرچے ہیں جس کے ذریعے ہر ایک کی کوشش ہے کہ خالص مواد تخلیق کیا جائے اور پہلے سے موجود مواد کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جائے کیونکہ اے آئی سے یہ ممکن ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایسی ہی متعدد تبدیلیاں کئی دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی فلم ’شعلے‘ کے ساتھ اے آئی کے ذریعے کی گئیں جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا مشہور ہوگئی۔

    اے آئی کے ذریعے بنائی گئی فلم کے کلپ میں یہ منظر بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گبرسنگھ، ٹھاکر کے ہاتھ کاٹنے کی بجائے انہیں گلے سے لگا لیتا ہے، فلم میں جس ’ٹھاکر‘ یعنی سنجیو کمار کے ہاتھ کاٹ دیے تھے ان کے ہاتھ واپس آ گئے۔

    جیا بچن جن کے ہاتھ میں ماچس کی تیلی ہے اور وہ لالٹین جلا رہی ہیں، اس دوران وہ سگریٹ نوشی بھی کررہی ہیں،اس کے علاوہ بسنتی ڈاکوؤں کے بجائے کتوں کے آگے ناچتی ہے۔

    اے آئی سے بنائی گئی فلم کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے، ایک صارف نے اسے طاقت کا غلط استعمال قرار دیا۔

    ایک بھارتی صارف کا فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اے آئی کی جانب سے شعلے فلم کا بنایا گیا وہ ورژن ہے جسے وہ دیکھنا پسند کریں گے۔

    فہد شیخ اور زوہا توقیر کی ’عادت‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

    یاد رہے کہ 1975 میں 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم‘شعلے’میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، جیا بچن، ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ جبکہ اس فلم نے کامیابیوں کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

  • سلمان خان فلم ’شعلے‘ کا ریمیک بنائیں گے؟

    سلمان خان فلم ’شعلے‘ کا ریمیک بنائیں گے؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار و سپر اسٹار سلمان خان نے ایکشن ڈرامے فلم ’ شعلے ‘ کا ریمیک بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف فلم نگار’سلیم جاوید‘ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی سیریز ’اینگری ینگ مین ‘ ریلیز ہوئی ہے اسی سلسلے میں پرائم ویڈیو کے یوٹیوب چینل پر فرح خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں سلمان خان، زویا، نمرتا، جاوید اختر، سلیم خان اور فرحان اختر نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    دورانِ انٹرویو فرح خان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ آپ ’سلیم جاوید ‘کی تحریر کردہ کونسی فلم کا ریمیک بنانا چاہتے ہیں؟ جس پر سلمان خان نے کہا کہ اگر مجھے ان کی کسی بھی فلم کا ریمیک بنانے کا موقع ملا تو میں فلم شعلے کا ریمیک بنانا چاہوں گا۔

    جس پر فرح خان نے پوچھا کہ وہ جے یا ویرو میں  سے کس کا کردار ادا کرنا چاہیں گے جس پر اداکار سلمان خان نے کہا کہ میں اس فلم میں جے، ویرو گبر تینوں کا کردار اداکرسکتا ہوں۔

    واضح رہے کہ یہ فلم جاوید اختر اور سلیم خان کی جوڑی کا شاہکار ہے جو بھارتی فلم نگری میں سلیم-جاوید کے نام سے مشہور تھی۔

    اس جوڑی نے کئی نامور فلمیں لکھیں جن میں  ’زنجیر‘، ’دیوار‘، جیسی متعدد بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں لیکن فلم ’شعلے‘ ان کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی، اس فلم میں امجد خان، سنجیو کمار، ہیما مالنی اور جیا بچن نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

  • ہیڈ لائٹ سے شعلے اگلنے والی گاڑی

    ہیڈ لائٹ سے شعلے اگلنے والی گاڑی

    ماسکو: ایک روسی کار مکینک نے ایک گاڑی کو ہیڈ لائٹ سے شعلے اگلنے والی گاڑی میں تبدیل کردیا، سوشل میڈیا پر اس گاڑی کی ویڈیو بے حد مقبول ہورہی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک روسی کار مکینک نے، جو کاروں کو مختلف شکلوں میں تبدیل کرنے کا جنونی ہے، ایک ہوٹ روڈ (پرانی کلاسک کار) میں اس طرح تبدیلی کی کہ اس کی ہیڈ لائٹس سے آگ کے شعلے کئی میٹر تک شوٹ کرسکتے ہیں۔

    وہان میکلیان اس سے قبل کاروں میں کئی تبدیلیاں کرچکا ہے جن میں ایک کار کو ٹائر کے بجائے 8 ٹانگوں پر چلانا بھی شامل ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک واز 2016 زیخولی کو جسے عام طور پر لاڈا 1600 کہا جاتا ہے، شعلہ برساتی ڈریگن کار بنادیا۔

    میکلیان نے ریڈ اٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کی ہیڈ لائٹ سے آگ کے شعلے جیٹ فائر کی طرح 20 فٹ تک پہنچ رہے ہیں۔

    اس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید نئے اور اچھوتے منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔

  • بھارت میں ایک بیل خود کو ’ویرو‘ سمجھنے لگا

    بھارت میں ایک بیل خود کو ’ویرو‘ سمجھنے لگا

    آپ نے فلم شعلے تو ضرور دیکھی ہوگی۔ اس میں وہ منظر بھی قابل دید ہے جس میں ویرو کا کردار ادا کرنے والے دھرمیندر پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر خودکشی کا ارادہ کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے اسی منظر کو ایک بیل کو دہراتے ہوئے دیکھا ہے؟

    ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک بیل پانی کی اونچی ٹنکی پر دکھائی دے رہا ہے۔

    دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہیں کہ آخر ان گول پیچیدہ زینوں سے وہ بیل اوپر گیا کیسے؟

    کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر فوٹوشاپ کا کمال ہے۔ لیکن ایک اور صارف نے اسی سے ملتی جلتی تصویر ٹوئٹ کی جس میں اس گائے کو نیچے اتارا جارہا ہے۔

    cow-2

    گو کہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ انوکھا واقعہ کس جگہ پیش آیا البتہ ٹوئٹ کرنے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ راجھستان کے علاقہ چھورو میں پیش آیا۔

    اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک ریسکیو ٹیم نے 8 گھنٹے کی انتھک کوشش کے بعد بالآخر بیل کو نیچے اتارا۔