Tag: شعلے کی شوٹنگ کے دوران ’ٹھاکر‘ نے کیا بڑی غلطی کی

  • شعلے کی شوٹنگ کے دوران ’ٹھاکر‘ نے کیا بڑی غلطی کی!

    شعلے کی شوٹنگ کے دوران ’ٹھاکر‘ نے کیا بڑی غلطی کی!

    بالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم شعلے کس نے نہیں دیکھی اور اس کا مشہور کردار ٹھاکر جو اپنے ہاتھ گنوا بیٹھتا ہے کسے یاد نہیں، تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب سنجیو کمار ایک بڑی غلطی کرتے ہوئے بھول بیٹھے تھے کہ ان کے ہاتھ نہیں ہیں۔

    فلم کے آخری سین میں جب جے (امیتابھ بچن) مر جاتے ہیں اور رادھا (جیا بچن) لہرا کر زمین پر گر رہی ہوتی ہیں تو دوران شوٹنگ سنجیو کمار اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اور اپنے دونوں ہاتھوں میں انھیں تھامنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔

    اس وقت رمیش سپی کو انھیں یاد دلانا پڑتا ہے کہ فلم میں ٹھاکر کے ہاتھ نہیں ہیں، اس لیے وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، اس بات کا انکشاف انوپما چوپڑا کی کتاب ’شعلے: دی میکنگ آف اے کلاس‘ میں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رمیش سپی کی اس کلاسک فلم کو جسے سلیم خان اور جاوید اختر نے تحریر کیا تھا اصل میں اس کے ہیرو امیتابھ بچن یا دھرمیندر نہیں بلکہ تکنیکی طور پر سنجیو کمار ہی تھے، جنھوں نے ٹھاکر بلدیو سنگھ کا کردار ادا کیا تھا اور ساری کہانی کا محور بھی فلم میں ٹھاکر ہی تھا۔