دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارت ہر سال ہم سے زیادہ میچ کھیلتا ہے مگر شکست کے باوجود کوئی بہانہ نہیں بنانا چاہتا۔
دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست پر میں کوئی بہانہ نہیں بنانا چاہتا، مخالف ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اسی وجہ سے انہیں دونوں میچوں میں فتح ملی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے باؤلرز باصلاحیت ہیں مگر بھارتی کھلاڑیوں کا کھیل بھی کم نہیں، پڑوسی ملک کی ٹیم ہر سال ہم سے زیادہ میچز کھیلتی ہیں جس کی وجہ سے وہ بااعتماد تھے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش سے میچ بہت اہم ہے، جو ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی وہی کامیاب ہوگی، پاکستانی باؤلرز کے پاس ورائٹی موجود ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم کا 2 بار روایتی حریف ٹیم بھارت سے سامنا ہوا، قومی ٹیم کو دونوں ہی میچوں میں ناقص کارکردگی کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سرفراز الیون کل بنگلا دیش کے خلاف اپنا اہم میچ کھیلے گی، سپرفور مرحلے کے آخری میچ میں جیتنے والی ٹیم بھارت سے فائنل کھیلے گی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایک بار پھر غلطیاں نہ دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں سب کی نگاہیں پاک بھارت میچ پر ہوں گی، جو اس میچ میں پرفارم کرتا ہے وہ ہیرو بن جاتا ہے، کھلاڑی بھارت سےمیچ کوبھی دیگرمیچ کی طرح لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کی کوشش ہوتی ہے اپنے ٹاسک پورا کرے ، محمد حفیظ کوکہیں بولتے نہیں سنا کے کوئی تحفظات ہے، کھیل کر سلیکٹر کو ثابت کیا جاتا ہے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ نیت صاف ہونی چاہئےعزت اللہ دیتا ہے، مسائل ہوتے ہیں اس کا حل بیٹھ کر بات کرنے سے نکلتا ہے۔
ایشیا کپ کے حوالے سے کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ پاک بھارت میچ پوری دنیا میں شوق سے دیکھا جاتا ہے، اس میچ میں پرفارم کرنے والا ہیرو بن جاتا ہے، پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے لوگ کہتے ہیں کہ ٹکٹ دلوا دو۔
ان کا کہنا تھا باپ بنے پر بہت خوش ہوں ، خواہش ہے ڈیلیوری کے وقت بیوی کے ساتھ رہوں ، بچے کی شہریت کوئی معنیٰ نہیں رکھتی۔
شعیب ملک نے کہا کہ وقت آیا تو ریٹائرمنٹ بھی لے لوں گا، ٹیم میں 2 سے 3 ایسے بولرز ہونے چاہئیں جو وکٹیں لیں ، محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پرکوئی بات نہیں کرسکتا، جو بھی مسئلہ ہو کھلاڑیوں کو متعلقہ لوگوں سے بات کرنی چاہئے۔
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہئے، ہمارا ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کررہا ہے،اس سےتوقعات زیادہ ہیں، کوشش ہوگی کہ ایشیا کپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں۔
یاد رہے قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ کوالیفائر کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔
ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف سہہ فریقی میچ کے بعد اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے فخر زمان اور آصف علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
زمبابوے کو شکست دینے کے بعد سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے وہ کپتان بن گئے جن کی قیادت میں ٹیم نے سب سے زیادہ یعنی 23 میچز میں فتح حاصل کی۔
دوسری جانب شعیب ملک نے 24 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ٹی ٹوینٹی میچ میں اپنے 2ہزار رنز مکمل کیے، وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیط نے شعیب ملک کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹنے کی دعا دی۔
Congratulations @realshoaibmalik to become 1st Pakistani batsman in T20 format to score 2000 runs 👍🏼 👏🏼👏🏼👏🏼 , many more to come 🤲🏼 , stay blessed
کپتان کی قیادت میں قومی ٹیم نے رمبابوے کو 74 رنز سے شکست دی، سرفراز کی قیادت میں گرین شرٹس نے اب تک 23 انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچز میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد 31 سالہ وکٹ کیپر اب تک کے کامیاب ترین قائد بنے۔
سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے کئی ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے جن میں بالخصوص 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی تھی۔ رواں سال پاکستان نے ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف 8 میچز کھیلے جن میں سے صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’جب مجھے ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تو اُس وقت ہم عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر تھے، ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اتنی تیزی کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائیں گے’۔
کپتان کا کہنا تھا کہ سارے کھلاڑی مثبت انداز میں اچھا کھیل پیش کرتی ہے جس کے باعث ہم ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کی سرفہرست ٹیم ہیں، نئے اور پرانے کھلاڑیوں کے بہترین کامبی نیشن سے ہم نے کامیابیاں سمیٹیں۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری نظریں رینکنگ پر نہیں بلکہ اچھے کھیل پر ہیں اور اسی کے ذریعے ہم سیریز میں فتح حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی ٹیم کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم صرف 108 رنز ہی بنا سکی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
مکہ مکرمہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹارثانیہ مرزانےعمرے کی سعادت حاصل کرلی اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،عمرے کی ادائیگی کے بعد دونوں اسٹارز نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔
ثانیہ مرزا کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی، جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر شیئرکی تھی، دونوں کا کہنا تھا کہ بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ رکھا جائے گا۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی اور شعیب ملک کی خواہش ہے کہ پہلے ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 ورلڈ کپ ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے مستقبل کی حکمت عملی بناتے ہوئے 2020 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ہدف 2020 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہے اور اس کے لیے مجھے کارکردگی پر فوکس کرنا ہوگا۔
36 سالہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک جو کیریبئن پریمئر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے، نے کہا کہ اس وقت میں نے دو بڑے اہداف پر نگاہ مرکوز کر رکھی ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، اگر میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاتا رہوں تو پھر میں یہ دو ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا۔
خیال رہے کہ شعیب ملک 2015 کے آخر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، جب وہ پانچ سال کے وقفے سے ٹیم میں واپس لوٹے تھے تاہم ان کی کارکردگی غیر متاثرکن رہی تھی۔
واضح رہے کہ شعیب ملک محدود اوورز والی کرکٹ کے ایک مستقل کھلاڑی رہے ہیں، اس لیے ان کی نگاہیں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر جمی ہوئی ہیں۔ انھوں نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اور آف اسپن باؤلر شعیب ملک 35 ٹیسٹ، 261 ون ڈے اور 95 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی اور شوہر کی دیرینہ خواہش بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے گھر پہلی اولاد لڑکی ہو جس کا نام ہم مرزا ملک رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گوا میں سجے فیسٹیول میں صنفی امتیاز پر گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’میں ، میرے شوہر اور ہمارے اہل خانہ کی خواہش ہے کہ لڑکی کی پیدائش ہو‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے شوہر شعیب ملک بھی بیٹی کی پیدائش کے خواہش مند ہیں‘۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آج میں آپ کو اپنےاور شوہر کا سب سے بڑا خفیہ راز بتاتی ہوں کہ ہم نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ بچی کا نام دونوں خاندانوں کو کے ملا کر رکھا جائے گا جیسے میرا خاندانی نام ’مرزا‘ اور شعیب کا ’ملک‘ ہے۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ گھر میں لڑکی کی پیدائش ہو جس کا نام ہم ’مرزا ملک‘ رکھیں گے اور یہ بات دونوں خاندان بھی طے کرچکے ہیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ جب میں نے کھیل کے میدان میں قدم رکھا تو ابتدائی ایام میں صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا تاہم مجھے میرے والدین اور خاندان نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے آج میں اس مقام پر پہنچی ہوں‘۔
شعیب ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا کیونکہ اب یہ میری پہچان ہے اور دنیا بھر میں میرے مداح یا ساتھی کھلاڑی ثانیہ مرزا کے نام سے ہی جانتے ہیں۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب تک اُن کی زندگی کامیابیوں و کامرانیوں کے ساتھ گزر رہی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ بڑے نام کبھی نہیں جتواتے، ٹیم متحد ہو تو فتح مل سکتی ہے، پی ایس ایل سے پاکستان ٹیم کو بہت اچھا ٹیلنٹ ملا ہے۔
یہ بات انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان پر سندھ حکومت اور پی سی بی مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ بڑا ایونٹ ہے جس کا کراچی والوں کو ایک عرصے سے انتظار تھا، پاکستان کو ہوم کنڈیشن کا فائدہ ہوگا، مہمان ٹیم بھی اچھی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بڑے نام کبھی نہیں جتواتے،ٹیم متحد ہو تو فتح مل سکتی ہے نوجوان کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سےکافی محنت کرتے چلےآرہے ہیں، سینئرز سے کافی کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری پوری کوشش ہے تجربے کی بنیاد پر ذمہ داری نبھاؤں، پی ایس ایل سے بہت اچھا ٹیلنٹ پاکستان ٹیم کو ملا ہے، ہر شعبے میں پاکستان ٹیم کےلئے دستیاب ہوں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور پریکٹس کی۔
کالی آندھی سے نمٹنے کے لئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں نے بھرپور مشقیں کیں، سیریز کا پہلا معرکہ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔
شارجہ : پاکستان سپرلیگ سیزن تھری میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا 25 واں ٹاکرا ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ملتان سلطانز 9 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے ملتان سلطانز کوآج کا میچ جیتنا ہوگا۔
ملتان سلطانز
شعیب ملک ملتان سلطانز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگا کارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس اسپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
لندن: ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک 250 میچز مکمل کرنے جارہے ہیں، یہ لمحات میرے اور اہل خانہ کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، امید ہے شعیب آئندہ بھی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کل سری لنکا کے خلاف اپنے 250 میچز مکمل کر لیں گے ، اس ضمن میں ثانیہ مرزا نے ویڈیوپیغام جاری کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحات شعیب ملک کی والدہ، اہل خانہ اور میرے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی کارکردگی پر ہم سب کو فخر ہے، امید ہے وہ اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے اور اپنی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کروائیں گے۔
ثانیہ مرزانے کہا کہ شعیب ملک نے مکمل عزم کے ساتھ پاکستان اور اپنی ٹیم کے لیے کرکٹ کھیلی ، وہ ہمیشہ جذبے کے میڈان میں اترتے اور اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں
اُن کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث ہماری ملاقات کم ہوتی ہے کیونکہ میں بھی اپنے میچز میں مصروف رہتی ہوں تاہم اتفاق سے ان دنوں میں مانچسٹر میں ہی موجود ہوں اور کوئی ضروری کام بھی نہیں اس لیے کل کا میچ دیکھنے جاؤں گی۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے ہم ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرسکتے تاہم اس ضمن میں موبائل فون ہمارے لیے بہت کارآمد ہیں اس لیے ہمارا رابطہ موبائل پر مسلسل رہتا ہے۔
دبئی : پی ایس ایل کے سیکنڈ ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم کا کپتان سری لنکن بلے باز کمار سنگارا کو مقرر کردیا گیا، سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز بہت متوان ٹیم ہے، کرس گیل بھی کراچی کنگز کا شیر ہے، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
نئے کپتان کا اعلان کراچی کنگز کی دبئی میں منعقدہ پریس بریفنگ میں کیا گیا جس میں پی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی، کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال، ٹیم مینجمنٹ کے راشد لطیف، سمیت کھلاڑیوں کرس گیل، شعیب ملک، روی بوپارہ، عماد وسیم اور دیگر نے شرکت کی۔
بریفنگ میں میزبانی کے فرائض وسیم بادامی نے ادا کیے، آغاز پر کراچی کنگز کا آفیشل سانگ اسکرین پر دکھایا گیا۔
اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم بہت متوازن ہے، کرس گیل بھی کراچی کنگز کا شیر ہے،10 برس سے پی ایس ایل کی باتیں ہورہی تھیں اور اب یہ ایونٹ منعقد ہورہا ہے۔
سلمان اقبال نے کہا کہ نجم سیٹھی نے مجھے تجویز دی کہ پی ایس ایل کی ایک ٹیم حاصل کرلیں ساری زندگی یاد کریں گے۔
آنر کراچی کنگ نے کہا کہ یو اے ای ہمارا ہوم گرائونڈ ہے ، یو اے ای کاکرائوڈ ہمیں ہمیشہ سپورٹ کرتا ہے،ایک سے ڈیڑھ سال میں ڈیڑھ سو نئے لڑکے تیار کریں گے۔
چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے کہا کہ میرے دوست سلمان گولڈ کیٹگری میں شامل ہیں، میں اے آر وائی کے ساتھ بیٹھا ہوں ،یہاں میرے ملک کے ہیروز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کامیاب بنانے کا سہرا اے آر وائی کے سر ہے،سلمان اقبال نے پی ایس ایل کو سپورٹ کیا تو دیگر میڈیاہائوسز بھی آئے،نئے کھلاڑی کرس گیل جیسے سینئر کھلاڑیوں سے سیکھیں۔
نئے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میں کراچی کنگز کا حصہ نہیں بلکہ کراچی کنگز میری ٹیم ہے، ہمارے ٹیم کے نئے کپتان کمار سنگاکاراہوں گے، وہ ٹیم کے لیے بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے، لاہور میں فائنل کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔
ٹیم مینجمنٹ میں شامل راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک خواب تھا جسے پورا کرنے کا سہرا نجم سیٹھی کے سر جاتا ہے ،ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کافی فاصلہ آگیا ہے، 18سال سے کم عمر لڑکوں کا بھی انتخاب کیا گیا،سلمان اقبال، نجم سیٹھی اور میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔
انگلینڈ کے کرکٹر روی بوپارہ نے کہا کہ کرس گیل، کمار سنگاکارا اور بابر اعظم ٹیم میں بہترین اضافہ ہیں،لاہور میں فائنل کھیلنے کا مزہ آئے گا۔
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے کہا کہ کراچی کنگز کا حصہ بن کر بہت خوش اور پرجوش ہوں، پی ایس ایل کے سیکنڈ ایڈیشن کے لیے فٹ اور تیار ہوں، ہم اسب ایک مقصد کے لیے اس ٹیم کا حصہ ہیں۔
قبل ازیں انہیں خطاب کی دعوت دی گئی تو انہوں نے میزبان کو وسیم باداما کہہ کر شکریہ اداکیا جس پر لوگ ہنس پڑے اور وسیم بادامی نے تصحیح کی کہ باداما نہیں بادامی جس پر گیل نے ایک قہقہہ بھی لگایا۔
بعدازاں اپنے خطاب کے دوران کرس گیل نے کسی بات پر انشا اللہ کہا جسے سن کر پریس بریفنگ میں بیھٹے افراد کو خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر شعیب ملک نے ایک بار پھر 20 افراد پر مشتمل کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
بریفنگ کے اختتام پر سوالات کے سیشن کے دوران نجم سیٹھینے کہا کہ کراچی کنگزکی ٹیم اتنی اسٹار ٹیم ہے کہ وہ کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کو ہراسکتی ہے،چھٹی ٹیم آئے گی تو ایونٹ اور بھی بہتر ہوجائے گا۔