Tag: شعیب ملک

  • سلمان خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے سے ملاقات کی ویڈیو

    سلمان خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے سے ملاقات کی ویڈیو

    دبئی: پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک نے بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان سے  دبئی میں ملاقات کی ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹیسن اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے دبئی ٹرپ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس ویڈیو میں ایک کلپ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کی بھی ہے جس میں وہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ موجود تصاویر اور ویڈیوز بنواتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

    سوشل میڈیا پر اذہان ملک کی سلمان خان کے ساتھ یہ ویڈیو شعیب اور ثانیہ کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل  ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین بھی سلمان خان کو اذہان ملک کے ساتھ دیکھ کر حیران ہیں کیونکہ شعیب اور ثانیہ مرزا ملک اپنے بیٹے کے ساتھ موجود نہیں ہیں۔

  • عمر اکمل نے ایسا کیا کیا جس پر ثانیہ مرزا ناراض ہوگئیں، شعیب ملک نے سنایا دلچسپ واقعہ

    عمر اکمل نے ایسا کیا کیا جس پر ثانیہ مرزا ناراض ہوگئیں، شعیب ملک نے سنایا دلچسپ واقعہ

    معروف کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ٹیم میٹ عمر اکمل کی پہلی ملاقات کا دلچسپ احوال سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹر شعیب ملک نے اے آر وائی نیوز کے عید شو میں شرکت کی اور عمر اکمل سے متعلق دلچسپ واقعہ سنایا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک بار سری لنکا کے دورے کے دوران ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ساتھ تھیں اور وہاں ان کی اور عمر اکمل کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

    شعیب نے بتایا کہ لفٹ سے نکلتے ہی پہلا کمرہ ان کا تھا، پہلے دن وہ لفٹ سے کمرے میں گئے تو ان کے پیچھے عمر اکمل بھی آگئے، ثانیہ نے دروازہ کھول کر اندر بٹھایا اور اس کے بعد دونوں گپ شپ کرنے لگے۔

    انہوں نے کہا کہ ثانیہ کو خود بھی پریکٹس کے لیے جانا تھا اور انہیں دیر ہورہی تھی، وہ مجھے اشارے کرنے لگیں کہ میں عمر کو جانے کا کہوں لیکن میں نے منع کردیا۔

    شعیب نے کہا کہ اس دوران عمر، ثانیہ کے ٹینس ریکٹس سے بھی کھیلتے رہے اور جاتے ہوئے ایک ریکٹ ساتھ لے جانے کا کہا۔

    انہوں نے کہا کہ عمر اکمل 45 منٹ بعد رخصت ہوئے، چونکہ ثانیہ کی ان سے پہلی ملاقات تھی اس لیے انہوں نے بھی مروتاً انہیں جانے کو نہیں کہا، لیکن اگلے دن وہ پھر آئے اور ہمیں ان کی مہمان نوازی کرنی پڑی۔

  • شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔

    شعیب ملک نے ویڈیو شیئر کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا ’کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن‘ ، جبکہ ویڈیو میں ان کی بیٹے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں یہ بال نہیں ہے بابا۔

    اذہان کا پہلا عمرہ، شعیب ملک نے پیغام شیئر کردیا

    اس سے قبل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی، اس کی تصویر بھی شعیب ملک نے شیئر کی تھی۔

    شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کیلئے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بابا آپ کو بہت یاد کر رہے ہیں اذہان، بنگلادیش سے تمہارے لیے ڈھیر ساری محبت، جلد ملتے ہیں‘۔

    خیال رہے کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

  • ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ٹوئٹ کا جواب 2 الفاظ میں دیا

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ٹوئٹ کا جواب 2 الفاظ میں دیا

    انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر سعیب ملک کی مبارکباد کا جواب دے دیا ہے۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن میں مکسڈ ڈبل کے فائنل مقابلے میں شکست ہوئی تھی، یہ ان کے انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری گرینڈ سلم ایونٹ تھا۔

    دو روز قبل شعیب ملک نے ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’‘ آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے‘‘۔

    ثانیہ مرزا نے دو روز بعد شعیب ملک کی ٹوئٹ کا جواب تو دیا ہے لیکن صرف 2 ہی لفظ لکھے، اور وہ تھے تھینک یو۔

  • شعیب ملک نے شاہد آفریدی کو مشورہ دے دیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں بھی سرفراز احمد کو شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’سرفراز احمد کو ٹیسٹ پلیئنگ الیون میں شامل کرنا لالہ کا اچھا فیصلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرفراز احمد کو ون ڈے کرکٹ میں بھی شامل کرنا چاہیے میں یہی مشورہ دوں گا کہ سرفراز کو وائٹ بال ٹیم میں بھی شامل کریں کیونکہ وہ مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور ورلڈ کپ بھی قریب ہے۔

    شعیب ملک نے بابر اعظم کی سنچری کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی قومی کرکٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ سرفراز کی چار سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی۔ 2019 کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں، انہوں نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں آنے کے بعد 86 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی وہ 14 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے۔

    وکٹ کیپر بلے باز نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 196 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 161 رنز کی کیپٹن اننگ کھیلی۔

    یہ پڑھیں: سرفراز احمد نے معین خان اور راشد لطیف کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی مہمان ٹیم نے دوسرے روز بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنالیے ہیں۔

  • شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

    انہوں نے یہ اعزاز لنکا پریمیئر لیگ میں حاصل کیا ہے، شعیب ملک ایل پی ایل میں جافنا کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 24 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ 40 سالہ آل راؤنڈر مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 485 میچز کھیل چکے ہیں۔سابق کپتان نے اپنے اعزاز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور دن ایک اور سنگ میل، الحمدللہ۔‘

    اس سے قبل ویسٹ انڈین جارح مزاج بیٹر کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، یونیورس باس نے 485 ٹی 20 میچز میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک نے 124 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ملکی نمائندگی کی وہ 2009 کی ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    آل راؤنڈر نے 35 ٹیسٹ میچز اور 287 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔

  • شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

    شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ پرمبارکباد دی ہے۔

    شعیب ملک سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پرانی تصویر شیئر کی۔

    شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے لیے اپنی پوسٹ میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ساتھ ہی صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

  • ویڈیو: شعیب ملک نے بابر اعظم سے کیا درخواست کی؟

    ویڈیو: شعیب ملک نے بابر اعظم سے کیا درخواست کی؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم سے ایک درخواست کی ہے۔

    آے آر وائی کے پروگرام ’دی پولین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میلبرن کا گراؤنڈ مختلف تھا لیکن ہمارے کھلاڑیوں میں گیم کی سمجھ نظر نہیں آئی، فائنل میں ہونا یہ چاہیے تھا کہ ٹیم کی حکمت عملی آخر کے 2 اوورز میں بولرز کی گیند اور اسٹیڈیم کی باؤنڈری کو مدنظر رکھتے ہوئے ہٹ کرنا چاہیے تھا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کو مدنظر رکھتے ہوئے 150 کا ٹارگٹ بھی ایک اچھا ٹارگٹ ہوتا لیکن بابر کی وکٹ نہیں جانی چاہیے تھی کیوں کہ اس وقت بابر اور شان مسعود کی پارٹنر شپ بن رہی تھی۔

    انہوں نے افتخار کے حوالے سے کہا کہ انکا جو کام تھا گیم کو آگے لے کے جانا جس کی وجہ سے وہ جانے جاتے ہیں لیکن انکی بھی وکٹ گئی، انکی مڈ ان اوور میں وکٹ نہیں جانا چاہیے تھا۔

    دوران شو شعیب ملک نے بابر اعظم سے درخواست کی کہ  وہ گگلی کے خلاف کام کرے جس پر وسیم اکرم نے شعیب ملک سے پوچھا کہ اگر کسی بیٹسمین کو گگلی  ہاتھ سے  نظر نہ آئے تو پھر آپ بتائیں ایسی صورت میں کیا تکنیک ہونی چاہیے؟

    اس پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر بطور بلے بار کوئی بولر کا ہاتھ چیک نہیں کرپارہا تو ذہن میں رکھیں کہ صرف ایک چیز پکڑی جاسکتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہے کوئی بیٹسمین گگلی بھی پکڑ لے اور ساتھ ہی لیگ اسپن بھی، سادہ سی بات ہے اس کے لیے ویڈیو دیکھی جائیں۔

  • شعیب ملک کا نوجوان کرکٹرز کو اہم مشورہ

    شعیب ملک کا نوجوان کرکٹرز کو اہم مشورہ

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈ ر بیٹر اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے نوجوان کرکٹرز کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے جونئیر لیگ کا واقعہ بتایا کہ ایک بچے نے کہا کہ مجھے میرے والد نے بولا ہے پہلے اپنے لیے رنز کرو۔

    نوجوان کھلاڑی نے شعیب ملک کو کہا کہ میرے گھر سے مجھے میسچز آتے ہیں کہ پہلے اپنے لیے ٹیم میں کچھ کرو، تو مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں کیا کروں؟

    جس پر شعیب ملک نے نوجوان کرکٹرز اور بلخصوص والدین  کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے اپنے بچوں کے ذہن میں یہ بات کبھی نہ ڈالیں کہ ٹیم میں پہلے اپنے لیے رنز کرو، اس طرح کی باتیں اپنے بچوں کو سیکھائیں گے تو بچہ کہی کا نہیں رہے گا۔

    اس کے علاوہ پینل میں موجود وسیم اکرم نے کہا کہ عام زندگی میں بھی کسی بھی والدین کو اپنے بچوں کو یہ سیکھانا چاہیے کہ مشکل وقت کا کس طرح سے مقابلہ کرنا ہے۔

  • ہسارنگا کی گگلی کیسے کھیلیں؟ شعیب ملک نے بتا دیا

    ہسارنگا کی گگلی کیسے کھیلیں؟ شعیب ملک نے بتا دیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹسمین شعیب ملک نے سری لنکن کھلاڑی ونندو ہسارنگا کی گگلی سے متعلق مایہ ناز سابق کھلاڑی وسیم اکرم کے ساتھ گفتگو میں اہم ٹپس بتائیں۔

    شعیب ملک نے وسیم اکرم کے سوال پر بتایا کہ ہسارنگا کی گگلی کیسے کھیلیں، شعیب ملک نے ونندو ہسارنگا کو بہترین اسپنرز میں سے ایک قرار دیا۔

    شعیب ملک نے کہا کہ میں ہسارنگا کو نیٹ پر بھی بہت کھیلا ہوں، ہسارنگا کی گگلی عام لیگ اسپنرز کی طرح روایتی نہیں ہے، لیگ اسپنرز کی گیند نظر آ جاتی ہے کہ تیسری درمیانی انگلی کا استعمال ہوا ہے، لیکن ہسارنگا کے کیس میں ایسا نہیں ہوتا۔

    شعیب ملک کے مطابق ہسارنگا کی کلائی سائیڈ آرم رہتی ہے، اس لیے ان کی گگلی کو سمجھنا مشکل ہے۔

    انھوں نے کہا ہسارنگا کو ایک اور ایڈوانٹیج حاصل ہے، راشد خان کے کیس میں ایسا ہے کہ ان کی گگلی لیگ اسپن کے مقابل زیادہ ٹرن ہوتی ہے، لیکن ہسا رنگا کی گیند دونوں اطراف زیادہ ٹرن ہوتی ہے، اس لیے زیادہ مؤثر بھی ہے۔

    شعیب ملک نے کہا ہسارنگا اپنی گگلی کو تھوڑا ایئر بھی دیتے ہیں، تو ہسارنگا کو کھیلنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ ان کی ویڈیوز دیکھیں، اور بہ طور پر بیٹر اپنا ہوم ورک پورا کریں۔

    جب شعیب ملک نے کہا کہ ہسارنگا کو کھیلنے کے لیے اپنے آپ کو اور اپنا ارادہ مثبت رکھنا چاہیے، تو وسیم اکرم نے استفسار کیا کہ مثبت ارادہ کیا ہے؟

    شعیب ملک نے جواب دیا کہ بگ بیش کھیلتے ہوئے میں نے رکی پونٹنگ سے ایک سوال کیا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب ٹی ٹوینٹی کا فارمیٹ نیا نیا آیا تھا۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ عام طور سے کرکٹ میں ایک بیٹر ایک رنز لینے کے بارے میں سوچتا اور کوشش کرتا ہے، لیکن ٹی ٹوینٹی کے مخصوص کھیل میں بیٹسمین باؤنڈری مارنے کی سوچتا ہے، تو مثبت ارادہ یہ ہے کہ اگر آپ باؤنڈری مارنے گئے لیکن گیند مختلف آ گئی ہے تو آپ اسے روک کر ایک رنز کے لیے کھیل لیں۔