Tag: شعیب ملک

  • لوگوں کو کالی رنگت سے نجانے کیا مسئلہ ہے: اشنا شاہ

    لوگوں کو کالی رنگت سے نجانے کیا مسئلہ ہے: اشنا شاہ

    معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کالی رنگت سے نجانے کیا مسئلہ ہے، کرکٹر شعیب ملک نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تمام خواتین خوبصورت ہیں اور خواتین کو بھی چاہیئے کہ وہ اس بات پر یقین بھی رکھیں اور پراعتماد رہیں۔

    کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ اشنا شاہ ندا یاسر کے رمضان پروگرام شانِ سحور میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور دیگر مسائل پر بھی بات کی۔

    شو کے دوران شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ وہ ہدایت کار اور اداکار یاسر نواز کی جلد آنے والی فلم میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

    دورانِ پروگرام اشنا شاہ نے اپنی رنگت سے متعلق لوگوں کی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جم خود گاڑی چلا کر جاتی ہوں کیوں کہ مجھے یہ پسند ہے لیکن لوگوں کو میرے ہاتھوں کی رنگت سے مسئلہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میرے ہاتھوں اور چہرے کی تصاویر کا موازنہ کیا گیا اور ساتھ میں مشورہ دیا کہ اپنے ہاتھ بھی دھو لیا کریں جب کہ ان کو نہیں پتہ ہاتھوں کے رنگ کا ہاتھوں کو دھونے سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے ہاتھوں کا رنگ سورج کی دھوپ کی وجہ سے جل گیا لیکن لوگوں کو پتہ نہیں کیوں ہر معاملے میں بولنے کا شوق ہوتا ہے۔

    اشنا شاہ کے جواب پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام خواتین خوبصورت ہیں اور خواتین کو بھی چاہیئے کہ وہ اس بات پر یقین بھی رکھیں اور پراعتماد رہیں۔

    انہوں نے اسی دوران انکشاف کیا کہ ان کی ساaس ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوران حمل زیادہ سے زیادہ سیب کھلاتی تھیں، کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ سیب کھانے سے ہونے والا بچہ گورا ہوتا ہے۔

    اشنا شاہ نے رنگت کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو کالے رنگ سے کیا مسئلہ ہے۔

  • ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ شعیب ملک بھی موجود ہیں۔

    ثانیہ مرزا کو کمرے میں لپ سنکنگ کرتے ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثانیہ مرزا کو ویڈیو میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ ’بیٹا ان کے ساتھ کبھی مت رہنا جنہیں تمہاری قدر نہ ہو۔‘

    اس کے جواب میں ثانیہ مرزا لپ سنکنگ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں شعیب ملک کی طرف کیمرہ گھماتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں ان ہی کے گھر میں رہتی ہوں۔‘

    ثانیہ مرزا نے ویڈیو کے کیپشن میں گھر کی لکھ کر ’مرغی‘ کا ایموجی بھی شیئر کیا یعنی ان کہنے کا مطلب تھا کہ گھر کی مرغی دال برابر ہے۔

    ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

  • معروف گلوکارہ نے شعیب ملک کو ’لیجنڈ‘ قرار دے دیا

    معروف گلوکارہ نے شعیب ملک کو ’لیجنڈ‘ قرار دے دیا

    معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے شعیب ملک کو ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنانے پر لیجنڈ قرار دے دیا۔

    پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب ملک کی شاندار اننگز کی تعریف کی۔

    مومنہ مستحسن نے اپنے ٹویٹ میں لھا کہ ’لیجنڈ بہت پرجوش ہے۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

    شعیب ملک کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔

  • بیٹے کی بات سن کر شعیب ملک بے ساختہ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

    بیٹے کی بات سن کر شعیب ملک بے ساختہ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

    بچوں اکثر اوقات ایسے بات کہہ دیتے ہیں کہ کسی کو اس کی توقع بھی نہیں ہوتی اور اس دوران بڑے بھی بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے ایسی بات کی کہ شعیب ملک بے ساختہ ہنس پڑے۔

    شعیب ملک کے بیٹے اذہان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک بیڈ پر بیٹھے ہوئے اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں ان سے اہلیہ ثانیہ مرزا ایک سوال پوچھتی ہیں۔

    ثانیہ مرزا شعیب ملک سے پوچھتی ہیں کہ کیا میرے موٹے ہونے کے باوجود آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں جس پر شعیب کہتے ہیں جی ہاں۔

    لیکن اسی دوران کمرے میں موجود ننھا اذہان بھی اپنے والدین کی گفتگو کے دوران کہتا ہے کہ مما آپ تو موٹی ہیں جس پر شعیب ملک بے ساختہ ہنس دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے اذہان مرزا ملک کی مختلف ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

  • شعیب ملک اور عاصم اظہر کی دلچسپ گفتگو

    شعیب ملک اور عاصم اظہر کی دلچسپ گفتگو

    شارجہ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی آخری گروپ میچ میں فتح کے بعد تیز ترین 50 بنانے والے شعیب ملک اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی میچ کے بعد مختصر سی ملاقات میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

    گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شعیب ملک سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، میچ کے بعد پویلین کی طرف لوٹتے ہوئے شعیب ملک عاصم اظہر کو دیکھ کر رک گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ بھی ادھر آئے ہوئے ہیں۔

    شعیب ملک کی بات کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ جی میں بھی یہیں ہوں مگر اس سے بڑا ایوارڈ میرے لیے کچھ نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے عاصم اظہر سے ان کی خیریت دریافت کی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور آئی لو یو شعیب ملک۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا ہے، شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

    شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔

  • تیز ترین 50 کا ریکارڈ: یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا

    تیز ترین 50 کا ریکارڈ: یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا

    گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 18 گیندوں پر تیز رفتار ترین ففٹی اسکور کی جس کے بعد پاکستانی ان کے دیوانے ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر ہر طرف شعیب ملک کی واہ واہ ہورہی ہے۔

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، شعیب ملک 40 سال کی عمر میں بھی جوان ہیں۔

    پاکستان کے ایک اور سابق فاسٹ بولر عمر گل نے لکھا کہ شعیب ملک کا سیمی فائنل سے قبل فارم میں آنا خوش آئند ہے۔ اولڈ از آلویز گولڈ۔

    انڈین کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دیکھا، ہر خاندان کو بڑے بھائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    کامیڈین شفاعت علی نے لکھا، عمر صرف ایک نمبر ہے، کلاس دائمی ہے۔

    دیگر صارفین نے بھی شعیب ملک کی ففٹی پر مسرت بھرے مزاحیہ تبصرے کیے۔

  • ’میری پوری دنیا کو سالگرہ مبارک‘

    ’میری پوری دنیا کو سالگرہ مبارک‘

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کردیں۔

    قومی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپنے ننھے بیٹے کی تصویریں شیئر کیں اور بیٹے کو تیسری سالگرہ کی مبارک باد پیش کیں، شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کی پیدائش 30 اکتوبر 2018 کو ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹے کا نام ’اذہان مرزا ملک‘ رکھا تھا۔

    ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا کی سالگرہ شعیب ملک کے ساتھ یو اے ای میں منائی، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر شوہر اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پوری دنیا کو سالگرہ مبارک۔‘ جبکہ ایک تصویر میں اذہان مرزا ملک کیک کے ساتھ کھڑے پوز دے رہے ہیں اور کیک پر ’3‘ لکھا ہے یعنی اذہان مرزا ملک تین سال کے ہوگئے ہیں۔

    شعیب ملک کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر بھی بیٹے کی سالگرہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’میں نہیں دیکھ سکتا لیکن میں سالگرہ کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘


    یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

  • شعیب ملک کا مظفر آباد پہنچ کر انوکھی خواہش کا اظہار

    شعیب ملک کا مظفر آباد پہنچ کر انوکھی خواہش کا اظہار

    مظفرآباد: کے پی ایل کی ٹیم میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے مظفر آباد پہنچ کر انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک مظفر آباد کے موسم اور نظاروں کے گرویدہ ہو گئے ہیں، وہ کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز میں حصہ لینے کے لیے آزاد کشمیر پہنچے ہیں، اور جاتے ہی کشمیر کی بلند و بالا پہاڑوں کے نظاروں کے گرویدہ ہو گئے۔

    آل راؤنڈر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں مظفر آباد آزاد کشمیر آنے کا کافی وقت سے انتظار تھا، مظفر آباد کے بارے میں جتنا سنا تھا اسے ویسا ہی پایا، انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ان دل کش پہاڑوں پر جانا چاہتے ہیں۔ویڈیو میں شعیب ملک دھند میں لپٹے سحر طاری کر دینے والے بلند و بالا پہاڑوں کی طرف اشارہ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔
    کے پی ایل کی ٹیم میرپور رائلز کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی نے کہا کہ انھوں نے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کی بھی بہت تعریف سنی ہے، یہاں کے نظارے بہت خوب صورت ہیں، میں خود بھی ان دل کش پہاڑوں پر جانا چاہتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کشمیر پریمیئر لیگ میں کشمیری کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا بڑا موقع ہے، امید ہے کشمیر پریمیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، اور میں شائقین سے کہوں گا اسٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں۔

  • ’شعیب ملک کو کپتان ہونا چاہیے‘

    ’شعیب ملک کو کپتان ہونا چاہیے‘

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سر پر ہے، تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، شعیب ملک کو کپتان ہونا چاہیے، وہ اس وقت ٹیم کی ضرورت ہیں۔

    صحافیوں سے گفتگو میں سابق کرکٹر اور جارح مزاج بلے باز کا کہنا تھا کہ شعیب ملک دباؤ کا سامنا کرنا جانتے ہیں، انھیں پاکستان ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے، پاکستان ٹیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سر پر ہے لیک کسی کو نہیں پتا کہ اوپنر اور مڈل آرڈر میں کس نے آنا ہے۔

    انھوں نے کہا ہر کھلاڑی کو اس کے نمبر کا علم ہونا چاہیے، شرجیل خان اور فخر زمان کو اوپنر ہونا چاہیے، بابر اعظم کو ون ڈاؤن آنا چاہیے، ون ڈے میں محمد رضوان کو مڈل آرڈر میں آنا چاہیے کیوں کہ وہ سنگلز لینا جانتے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے مزید کہا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو موقع دیں اگر ایک دم ورلڈ کپ میں انھیں کھلایا گیا تو ان پر دباؤ ہوگا۔

    پی ایس ایل، پوائنٹس ٹیبل پر کون سی ٹیم سرفہرست؟

    شعیب ملک کے بارے میں ان کا کہنا تھا وہ جانتے ہیں کہ سنگلز کیسے لیے جاتے ہیں، ابوظبی میں جس طرح کی اننگز رات میں کھیلی وہ سب کے سامنے ہے۔

    پی ایس ایل کے حوالے سے انھوں نے کہا پاکستان سپر لیگ کا شروع ہونا خوش آئند ہے، کرکٹ شائقین کو اس سے خوشی ملتی ہے، میں نے ہمیشہ لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا ہے، یہ اس وقت بھی فیورٹ تھی جب کوئی پسند نہیں کرتا تھا۔

  • شعیب ملک کی فین نے انہیں پریشان کردیا

    شعیب ملک کی فین نے انہیں پریشان کردیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کی ایک مداح نے ایک بار اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا، وہ اس وقت سخت پریشان اور حیران ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

    ایک سوال پر شعیب ملک نے بتایا کہ ان کی ایک مداح نے انہیں بے حد پریشان کردیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک لڑکی نے ایک بار ان کے لیے اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا، اس کے اہل خانہ انہیں فون کیا کرتے اور بتاتے کہ بچی نے ایسا کیا ہے آپ اس سے ایک بار بات کرلیں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ بہت کم عمر لڑکی تھی، خدا کا شکر ہے کہ وہ محفوظ رہی۔

    سابق کپتان نے اسی انٹرویو میں اہلیہ ثانیہ مرزا سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ثانیہ سے ان کی پہلی ملاقات آسٹریلیا میں ہوئی، اس کے 7 سال بعد دوسری ملاقات ہوئی اور 4 ماہ بعد ہی انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔