Tag: شفاف الیکشن

  • شاہ محمود کا نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام پر ردعمل

    شاہ محمود کا نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام پر ردعمل

    لاہور: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ مہذب، پڑھے لکھے دکھائی دیے، وہ چھوٹے صوبے سے ہیں، مسائل بخوبی جانتے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ کے نام پر پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں کی گئی، پی ڈی ایم کی بڑی پارٹی کی خواہش بھی پوری ہوتی دکھائی نہیں دی۔

    صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیر اعظم تقرر کی سمری پر دستخط کر دیے

    انہوں نے کہا کہ دبئی اور یہاں بھی نشستیں ہوئیں، ان کے پوائنٹ پر اوس پڑگئی ہے، نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن آئینی مدت میں کرائیں۔

    وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو انکو مبارکباد بھی دینگے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیلیے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیر اعظم ہوں گے۔

  • الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی‘ شرجیل میمن

    الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی‘ شرجیل میمن

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کسی صورت سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈرہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لوگ بلاول بھٹوزرداری کو ایک ترقی پسند نوجوان لیڈر کے طور پرپسند کرتے ہیں۔

    سابق صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

    جی ڈی اے سے متعلق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جی ڈے اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگرہم کسی صورت سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔

    پیپلزپارٹی ودیگرجماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینےسےروکا جارہا ہے‘ بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کوسازگارماحول نہیں مل رہا، انتخابی مہم کے دوران خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔