Tag: شفقت حسین

  • پھانسی کے منتظر شفقت حسین کو کل تختہ دار پر لٹکادیا جائے گا

    پھانسی کے منتظر شفقت حسین کو کل تختہ دار پر لٹکادیا جائے گا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا یافتہ سات سالہ بچے کے قاتل شفقت حسین کو آج پھانسی دے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق  سات سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کو کل صبح چار اگست کو سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی جائے گی۔

    اس سے قبل مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ کئی مرتبہ ملتوی ہوئے تھے، مجرم نے تاوان نہ ملنے پر سن دو ہزار ایک میں سات سالہ بچے کو قتل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ شفقت حسین  کی پھانسی کے معاملے پر وزارتِ داخلہ نے بھی نوٹس لیا تھا، جس کے بعد اس کی پھانسی پر عمل درآمد کچھ عرصے کیلئے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ یورپی یونین کے عہدیداران نے بھی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد نہ کرنے کی اپیل کی تھی جسے حکومت کی جانب سے مسترد کر دیا گیاتھا۔

  • شفقت حسین کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    شفقت حسین کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، مجرم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ شفقت حسین دس سال سے قید ہے، صدرِ پاکستان کو عمر کے تعین کےحوالے سے درخواست دی ہے۔

    جس پر جسٹس نور الحق قریشی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صدرِ پاکستان کیسےعمر کا تعین کرسکتے ہیں،عمر کا تعین ٹرائل کورٹ کرتی ہے۔

    جسٹس نور الحق قریشی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل پینتالیس کے تحت آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ موت کی سزا غلط ہے۔

    جسٹس شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں عمر کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے۔

  • راولپنڈی: شفقت حسین کو 6 مئی کو پھانسی دی جائیگی

    راولپنڈی: شفقت حسین کو 6 مئی کو پھانسی دی جائیگی

    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے، مجرم کو بچے کا قتل کرنے پر چھ مئی کو پھانسی کے تختے پر لٹکایا جائے گا۔

    بار بار مؤخر ہونے کے بعد شفقت حسین کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم نامہ ایک بار پھر جاری ہوگیا، انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے مجرم شفقت حسین نے ڈتھ وارنٹ جاری کر دئیے، مجرم کو پھانسی چھ مئی کو دی جائیگی۔

    شفقت حسین کی پھانسی اس سے قبل ایوان صدر کے خصوصی حکم نامے کی وجہ سے روکی گئی تھی ۔ تاہم تحقیقاتی رپورٹ میں ثابت ہوا جب مجرم کو سزا سنائی گئی، اسکی عمر تیئس سال تھی۔

    مجرم کو سینٹرل جیل میں صبح پانچ بجے پھانسی دی جائیگی۔

    واضح رہے کہ شفقت حسین نے سات سالہ بچے کو اغوا کرکے تاوان کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قتل کر دیا تھا۔

  • حکومت سندھ کی درخواست پر قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی موخر

    حکومت سندھ کی درخواست پر قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی موخر

    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کی درخواست پر قتل کے مجرم کی سزا موخر کر دی ، شفقت حسین کو صبح سینٹرل جیل کراچی میں پھانسی دی جانی تھی۔

    وزارت داخلہ کی درخواست پرصدرمملکت نے شفقت حسین کی پھانسی روکنے کا حکم دے دیا، پھانسی موخر کرنے کی درخواست وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے وفاقی سیکریٹری داخلہ نے ایوان صدر پہنچائی،شفقت حسین کی پھانسی روکنے کے حوالے سے حکومت سندھ کو آگاہ کردیاگیا۔

     سندھ کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلہ میں وفاق سے رابطے میں تھی، شفقت حسین کو جس وقت پھانسی کی سزا سنائی گئی اس کی عمر چودہ سال تھی۔