Tag: شفقت محمود

  • ہم سب صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں: شفقت محمود

    ہم سب صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں: شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم سب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی جماعت ہماری حلیف ہے، ان کی پوری مدد کریں گے.

    [bs-quote quote=”اسحاق ڈار نے ملک کو تباہ کر دیا، انھیں کیا معلوم کفایت شعاری کیا ہوتی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شفقت محمود”][/bs-quote]

    شفقت محمود نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ملک کو برباد کرنے آئے تھے، برباد کر گئے، حکومت اب کفایت شعاری اپناتی ہے، تو یہ باتیں کرتے ہیں، اسحاق ڈار نے ملک کو تباہ کر دیا، انھیں کیا معلوم کفایت شعاری کیا ہوتی ہے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری، نوازشریف نے نجی دورے کرکے کروڑوں روپے اڑائے، حکومت نے ابھی 8ارب ڈالر قرضہ ادا کیا ہے۔

    ملک کےجوحالات ہیں اس پرہمیں ہرقدم پرکفایت شعاری کرنی ہے، موٹرویز پر اربوں روپے لگادیا گیا مگرریلوے ٹریک پر خرچ نہ کیاگیا.

    مزید پڑھیں: آصف زرداری اور نواز شریف نے بیرون ملک دوروں پر اربوں روپے خرچ کیے، شفقت محمود

    شفقت محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں غریب آدمی کی سواری ریلوے ہے، کراچی سے خیبر تک ریلوے کو سی پیک منصوبے میں لے کر آئے ہیں، موٹروے سے زیادہ ریلوے کا نظام عوام کے لئے اہمیت رکھتی ہے.

    ن لیگ چاہتی ہے کہ نوازشریف باہر نہ آئیں جیل میں ہی رہیں، ویڈیو ہے تو انتظار کس بات ، عدالت میں کیوں نہیں جاتے، سات دن سے ویڈیو لے کر بیٹھیں ٹاک شوز میں الزام لگاتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ عدالت جائیں اور اصل ویڈیو پیش کریں، جج کی ویڈیو بنانےوالے بندے کو بھی عدالت میں پیش کرنا پڑے گا.

  • آصف زرداری اور نواز شریف نے بیرون ملک دوروں پر اربوں روپے خرچ کیے، شفقت محمود

    آصف زرداری اور نواز شریف نے بیرون ملک دوروں پر اربوں روپے خرچ کیے، شفقت محمود

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بطور صدر ایک سو چونتیس غیر ملکی دورے کئے جبکہ نواز شریف نے ایک ارب چوراسی کروڑ روپے بیرون ملک دوروں پرخرچ کیے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے بطور صدر ایک سو چونتیس غیر ملکی دورے کئے۔

    آصف زرداری کے دوروں پر ایک ارب بیالیس کروڑ روپےخرچ ہوئے۔ زرداری بطور صدر دبئی اکیاون بار گئے، اڑتالیس دورے ذاتی نوعیت کے تھے۔ دبئی کے دوروں پردس کروڑ روپےخرچ ہوئے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نوازشریف بطور وزیراعظم دو سو باسٹھ دن ملک سے باہر رہے۔ نوازشریف نے چارسال میں ایک ارب چوراسی کروڑ روپے بیرون ملک دوروں پرخرچ کیے۔

    نوازشریف نے دوروں کے دوران تقریباً تین کروڑ روپے بطور ٹپ دیئے، چھ کروڑ روپے تحائف پر خرچ کئے۔ نوازشریف نے چارسال میں لندن کے چوبیس دوروں پربائیس کروڑ انتالیس لاکھ روپے خرچ کئے۔

    نوازشریف نے سرکاری خرچ پر لندن کے بیس ذاتی دورے کئے۔ سعودی عرب بارہ مرتبہ گئے، سترہ کروڑ روپے خرچ کئے۔ پی آئی اے کے جہاز کو ان دوروں پر کتنا نقصان ہوا وہ ان میں شامل نہیں۔

    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سابق وزیر خواجہ آصف اہم وزارتوں پر براجمان رہنے کے ساتھ ساتھ ایک کمپنی میں بطور ایڈ وائزر بھی کام کرتے تھے اور اس کمپنی سے 15سے 20لاکھ تنخواہ لیتے تھے، خواجہ آصف نے حلف کی پاسداری نہیں کی، کابینہ نے ایف آئی اے کوخواجہ آصف کے معاملے پر تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یوسف گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی کے دوروں کی تفصیلات بھی دینگے۔ عمران خان امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پرامریکا جارہے ہیں۔

    امریکی صدر کی دعوت پرعمران خان امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں رہیں گے، پاکستانی تاریخ میں کبھی کسی نے اتنے کم خرچ میں امریکا کا دورہ نہیں کیا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کا سیکیورٹی اسٹاف امریکا میں تھری اسٹار ہوٹل میں رہے گا۔

  • حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، شفقت محمود

    حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح وبہود اور خوشحالی کے لیے شفاف انداز میں کام کررہی ہے۔

    شفقت محمود نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام اور کاروبار دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات معیشت کے لیے اچھا شگون ہیں۔

    انہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام اورکاروباردوست قراردیتے ہوئے کہاکہ معیشت کی بہتری اوراستحکام کے لئے مشکل فیصلے کئے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرنے کہاکہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت حسابات جاریہ کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ معیشت کے لئے اچھاشگون ہے۔

    خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے، شفقت محمود

    یاد رہے کہ 19 اپریل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ قوم اور ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم میں اندراج کرانا ہوگا، شفقت محمود

    تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم میں اندراج کرانا ہوگا، شفقت محمود

    اسلام آباد: وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کو وزارت تعلیم میں اندراج کرانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزارت تعلیم اپنے علاقائی دفاتر کھولے گی اور تمام مدارس کا ریکارڈ اور اعداد وشمار مرتب کرے گی۔

    شفقت محمود نے کہا کہ وزارت میں رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کا معیار بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبا کو تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

    ملک بھر کے مدارس کی جیو ٹیگنگ اور رجسٹریشن پر رپورٹ مرتب

    واضح رہے کہ ملک بھر کے دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کے لیے جیوٹیگنگ اور رجسٹریشن جاری ہے، نیکٹا نے پہلی رپورٹ تیار کرلی، پنجاب میں 90 فیصد رجسٹریشن مکمل کرلی گئی، ابتدائی مرحلے میں رجسٹرڈ مدارس کو ہی وزارت تعلیم کے ماتحت کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 29 اپریل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ مدارس کو مرکزی دھارے میں لایا جائے گا۔

  • خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے، شفقت محمود

    خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ قوم اور ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ابھی بہت سے کام کرنے ہیں، لوگ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کردارادا کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی سطح پرباتیں نہیں ایکشن کی ضرورت ہوتی ہے، قوم اور ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

    2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا رہے جو لمحہ فکریہ ہے: وزیر تعلیم

    یاد رہے کہ رواں سال 9 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ غریب پیچھے رہ گیا اور امرا کا طبقہ آگے نکل گیا، ہم نے یکساں نظام تعلیم کی طرف بڑھنا ہے، چاہتے ہیں قوم میں ایک اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں یکسانیت نہیں ہوتی تو دنیا کو دیکھنے کا نظریہ مختلف ہوگا، مختلف تعلیمی نظام کی وجہ سے قوم میں ذہن تقسیم ہوگئے، تقسیم ذہنوں سے ایک قوم بننے میں مشکل ہوتی ہے۔

  • ملک میں تین مختلف تعلیمی نظام رائج ہیں، شفقت محمود

    ملک میں تین مختلف تعلیمی نظام رائج ہیں، شفقت محمود

    پشاور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں تین مختلف تعلیمی نظام رائج ہیں، سرکاری، انگریزی، مدارس کا تعلیمی نظام رائج ہے، یکساں تعلیمی نصاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نصاب مرتب کرنا مشکل کام ہے، حکومت غور کررہی ہے، ہنر سے متعلق پروگرام کے لیے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    شفقت محمود نے کہا کہ ملک میں معیاری تعلیم کو بہتر بنارہے ہیں، نظام تعلیم پر مسائل سامنے آئے ہیں، ٹیچر ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں آئس رپورٹ حقائق کے برعکس تھی، جو بھی الزامات لگتے ہیں اس کے خلاف تحقیقات کریں گے،

    مزید پڑھیں: خواتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی‘ شفقت محمود

    وزیر تعلیم نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں اسکولوں کی سہولت کے لیے اقدامات کررہے ہیں، قبائلی اضلاع میں ایک ارب روپے کی اسکولز کی سہولتوں کے لیے مختص ہیں، 8 لاکھ بچوں کو انرول کرنے کا ہدف رکھا ہے، 6500 اساتذہ بھرتی کریں گے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں تین مختلف شعبہ جات کی یونیورسٹی بنے گی، کسی نے اضافی فیس کی شکایت کی تو معاملہ دیکھا جائے گا، سپریم کورٹ نے فیسوں سے متعلق نوٹس لیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانا ہے، خواتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔

  • حیدر آباد یونیورسٹی، فنڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، زمین کا بندوبست جلد ہوجائے گا: شفقت محمود

    حیدر آباد یونیورسٹی، فنڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، زمین کا بندوبست جلد ہوجائے گا: شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے فنڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے زمین کا بندوبست بھی جلد ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم ، وزرائے کرام اور تمام مہمانوں کو مبارک باد دیتا ہوں.

    وزیرتعلیم نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو تقریب میں خوش آمدید کہتا ہوں، حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگ بنیادرکھنے پروزیراعظم کومبارک باد دیتا ہوں.

    انھوں نے کہا کہ فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے چارٹر تشکیل دے دیا گیا، فنڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، تعلیم کے معیار کو قائم رکھنا ہے، اس پر توجہ دے رہے ہیں.

    مزید پڑھیں: واتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی‘ شفقت محمود

    شفقت محمود نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو دورحاضر کے مطابق چلنا چاہیے، اساتذہ کی ٹریننگ، جدید ریسرچ پر بھی توجہ دے رہے ہیں.

    یاد رہے کہ ، یونیورسٹی کے لیے کوہسار میں 50 ایکڑ زمین اور 2 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

  • اس وقت لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے: وفاقی وزیر تعلیم

    اس وقت لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے: وفاقی وزیر تعلیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اس وقت لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے، موجودہ حکو مت میں آپ تعلیم کے شعبے میں بڑی تبد یلی دیکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے اسلام آباد میں بچیوں کی تعلیم پر سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بچیوں کی تعلیم کو ایک بڑا چیلنج سمجھتی ہے، تعلیم کے شعبے میں تبدیلی لائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ تقریباً 2 کروڑ بچے اسکولو ں سے باہر ہیں، اسکولوں میں سہو لیات کی کمی کی وجہ سے والد ین اپنے بچوں کو اسکو ل بھیجنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

    وزیرِ تعلیم نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے تعلیم پر تو جہ نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے آج تقر یباً دو کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  تعلیم کا فروغ، ٹیم سرعام کا ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

    انھوں نے کہا کہ جرمنی اور جاپان دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہو گئے تھے لیکن صرف ایک دہائی کے اندر یہ ممالک اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں برابری لانا ضروری ہے، مرد و خواتین مل کر قومو ں کو آگے لے کر جاتے ہیں، ہم یکساں نظام تعلیم لے کر آ رہے ہیں۔ غربت کا تعلیم پر بڑا اثر ہے، ایک غریب بندے کے اتنے مسائل ہوتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دیتا۔

    شفقت محمود نے کہا کہ ہما ری وزارت تحقیقاتی اور ٹیکنالوجی تعلیم پر زیا دہ فوکس کر رہی ہے، کمیونٹی اسکولز سسٹم کے تعلیمی میدان میں بڑی خدمات ہیں، اگر ان کو کوئی مسائل ہوں تو حل کریں گے۔

  • ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کے ریٹ بڑھنے پر ہوا: شفقت محمود

    ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کے ریٹ بڑھنے پر ہوا: شفقت محمود

    لاہور: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کے ریٹ بڑھنے پر ہوا ہے۔

    [bs-quote quote=”ڈالر کی قیمت بڑھنے سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    انھوں نے مہنگائی کے حوالے سے حکومتی مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے طبقے کے لیے 4.0 فی صد مہنگائی بڑھی ہے۔

    شفقت محمود نے پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرتے ہوئے کہا ’ہماری حکومت کے 10 دن بعد ہی جانے کی باتیں ہونے لگی تھیں۔‘

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو 18 ارب ڈالر کا قرض ورثے میں ملا تھا، اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہم اپنی چیزیں بیچتے یا پھر قرض لیتے، دوست ممالک نے آسان شرائط پر مدد کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کا شاخسانہ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسو سی ایشن کے صدر زاہد سعید نے کہا تھا کہ صنعت میں سنگین بحران کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نا گزیر ہو گیا ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ ڈالر، خام مال، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعت بحران کا شکار ہے۔ حکومت نے ادویات کی قیمتوں پر نظرِ ثانی نہیں کی تو 40 فی صد تک ممکنہ اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔

  • 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا رہے جو لمحہ فکریہ ہے: وزیر تعلیم

    2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا رہے جو لمحہ فکریہ ہے: وزیر تعلیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک میں خواندگی کی شرح 58 فیصد ہے اور یہ 60 سے 58 پر آئی ہے، 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا رہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری 70 سالہ تعلیمی کارکردگی پر بہت سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں۔ خواندگی کی شرح 58 فیصد ہے، یہ 60 سے 58 پر آئی ہے، آگے جانے کے بجائے ہم پیچھے گئے ہیں۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا رہے جو لمحہ فکریہ ہے، ہم توجہ دیتے تو خواندگی 100 فیصد ہوتی، ریاست معیاری و یکساں تعلیمی نظام بھی نہیں دے سکی۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کو ملکی ضروریات کے مطابق نہ کر سکے، ہائر ایجوکیشن و پی ایچ ڈیز کو نوکریاں نہیں مل رہیں۔ پرائیوٹ سیکٹر و وفاق المدارس میں بہت بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ ریاست کی کمزوری ہے تعلیم کے مختلف نظام رائج ہوچکے ہیں، پرائیویٹ اسکولز کا انٹرنیشنل لنک کی وجہ سے نصاب الگ ہوگیا۔ کیمبرج سسٹم کی وجہ سے اے لیول اور او لیول کی ڈگریاں دینے لگے۔

    انہوں نے کہا کہ مدارس کا نظام تعلیم و سرٹیفکیشن بھی الگ تھا۔ تعلیمی نظام میں یکسانیت نہیں ہوتی تو دنیا کو دیکھنے کا نظریہ مختلف ہوگا۔ مختلف تعلیمی نظام کی وجہ سے قوم میں ذہن تقسیم ہوگئے، تقسیم ذہنوں سے ایک قوم بننے میں مشکل ہوتی ہے۔

    شفقت محمود نے مزید کہا کہ سرکاری و کارپوریٹ نظام انگریزی میں چلتا ہے اس لیے انگلش کو فوقیت ملی، اس سے ایک نظام کے لوگ معاشرے میں کامیاب ہونا شروع ہوئے، انگریزی والے ملازمتوں و کارپوریٹ ورلڈ میں کامیاب ٹھہرائے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ غریب پیچھے رہ گیا اور امرا کا طبقہ آگے نکل گیا۔ ہم نے یکساں نظام تعلیم کی طرف بڑھنا ہے، چاہتے ہیں قوم میں ایک اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔