Tag: شفقت محمود

  • عمران خان قومی خزانے کی حفاظت خود سے زیادہ کر رہے ہیں: شفقت محمود

    عمران خان قومی خزانے کی حفاظت خود سے زیادہ کر رہے ہیں: شفقت محمود

    لاہور: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قومی خزانے کی حفاظت خود سے زیادہ کر رہے ہیں، لوٹ مار، کرپشن اور بد انتظامی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شفقت محمود انتخابی حلقے میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، عمران خان خود سے زیادہ قومی خزانے کی حفاظت کرتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم ہاؤس کے احاطے میں جدید یونی ورسٹی کی عمارت قائم کی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وفاقی وزیرِ تعلیم”][/bs-quote]

    وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا ’دوست ممالک کی مدد سے معیشت بہتر ہو رہی ہے، ملک میں سالوں سے جاری بد انتظامی پر قابو پا رہے ہیں، احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے، اب بہت واویلا سنائی دے گا۔‘

    شفقت محمود کا کہنا تھا ’لوٹ مار کرنے والے گرفت میں آئیں گے تو شور سنائی دے گا، نواز شریف 3 سال سے منی ٹریل پیش نہیں کر سکے، اخلاقی طور پر شہباز شریف کو پی اے سی کا سربراہ نہیں بننا چاہیے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  اس وقت سب کی نظریں عدالت پر لگی ہوئی ہیں: فواد چوہدری


    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے شخص کو ذمہ داری کیسے دی جائے جس پر لوٹ مار کے کیس ہوں، پارٹی کے اندر بھی آواز اٹھی، چوری کے ملزم کو ذمہ داری نہ دیں لیکن اسمبلی کی کارروائی چلانے کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

    وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس کے احاطے میں جدید یونی ورسٹی کی عمارت قائم کی جائے گی۔

  • انتخابات میں مبینہ دھاندلی: اپوزیشن نے ٹی او آرز جمع کرا دیے، حکومت نے وقت مانگ لیا

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی: اپوزیشن نے ٹی او آرز جمع کرا دیے، حکومت نے وقت مانگ لیا

    اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن نے ٹی او آرز تحریری شکل میں جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے جنرل الیکشن 2018 کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن نے ٹی او آرز جمع کرا دیے تاہم حکومت نے ٹی او آرز تجویز کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔

    [bs-quote quote=”اپوزیشن کے مسودے کو حکومتی کمیٹی دیکھے گی، بدھ کو حکومتی نمائندگان کی جانب سے مسودہ پیش کیا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وفاقی وزیر شفقت محمود” author_job=”کنونیئر ذیلی کمیٹی”][/bs-quote]

    ذیلی کمیٹی کے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 225 سے متعلق تحریری مؤقف دینے کی ضرورت نہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ آرٹیکل 225 تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔

    رانا ثنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج اپنی جانب سے ٹی او آرز تجویز کر دیے ہیں، جب کہ حکومت نے ٹی او آرز کے لیے وقت مانگا ہے۔

    ذیلی کمیٹی کے رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما نوید قمر نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس 28 نومبر کو ہوگا، ذیلی کمیٹی کے پاس دو ہفتے کا وقت تھا وہ ختم ہو رہا ہے، مزید وقت لینے کے لیے دوبارہ مرکزی کمیٹی میں جانا پڑے گا۔

    نوید قمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے کوئی مسودہ نہیں دیا گیا، مثبت رویہ تب نظر آئے گا جب تحقیقات آگے بڑھیں گی، حکومت شاید اسی ایشو پر اٹکی ہے کہ پارلیمنٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پرویز خٹک الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب


    دریں اثنا ذیلی کمیٹی کے کنوینئر شفقت محمود نے کہا کہ آج میٹنگ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مسودہ پیش کیا گیا، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو، اور رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے، مسلم لیگ ن کے رہنما نے 10 نکات کا مسودہ پیش کیا۔

    وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ مسودے کو حکومتی کمیٹی دیکھے گی، بدھ کو حکومتی نمائندگان کی جانب سے مسودہ پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے عام انتخابات 2018 کے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے بنائی گئی ذیلی کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے مساوی چار، چار ارکان شامل ہیں۔

  • خورشیدشاہ نے ریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں کی مذمت نہیں کی،شفقت محمود

    خورشیدشاہ نے ریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں کی مذمت نہیں کی،شفقت محمود

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی، خورشید شاہ نے رٹ چیلنج کرنے والوں کی مذمت نہیں کی،شفقت محمود وزیراعظم نےواضح کہاریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے نمٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خورشید شاہ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خورشیدشاہ صاحب نے اتنی لمبی تقریر کی، تقریر سے کچھ وضاحت نہیں ہوئی، خورشید شاہ سوال بھی خود کررہے تھے اور جواب بھی خود دے رہے تھے، وہ ایشو پر کبھی حمایت اور کبھی مخالفت کررہےتھے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا،عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، عدالتی فیصلے کے بعد ایشو کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

    وزیر تعلیم نے کہا خورشید شاہ کم ازکم پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر ان کی مذمت توکرتے، پورے ملک کو مفلوج کیا گیا،رٹ چیلنج کرنےوالی کی مذمت تو کرتے،  ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نےاس قسم کےمعاملے پر اسٹینڈ لیا، وزیراعظم نےواضح کہاریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں سے نمٹیں گے، ماضی میں اس قسم کے واقعات پرحکومتیں خاموش ہوجایا کرتی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل آصف زرداری نے کہا تھا ہم حکومت کیساتھ مل کرچلیں گے، امتحان کاوقت شام کوہی آگیااورریاست کی رٹ کوچیلنج کیاگیا، ایک اہم ایشوپرحکومت کاساتھ دینےکےبجائےاپنی سیاست چمکائی گئی، ہم ایک اصول کیساتھ کھڑےہیں قانون کی حکمرانی پریقین رکھتےہیں، کوئی ریاست کی رٹ کوچیلنج کرتاہےہم اس کابھرپورمقابلہ کریں گے۔

    شفقت محمود نے کہا یہ حکومت اور اپوزیشن کامعاملہ نہیں ریاست کا ہے،قانون کو چیلنج کیا جارہاہے، عمران خان نےتقریرمیں کہا تھا قانون کافیصلہ ہے، جس پر عملدرآمدہوگا، اگرہرکوئی کہےگاکہ فیصلہ منظور نہیں توحکومت کانظام کیسے چلےگا، کل توپھرکوئی بھی باہرنکل کرکہےگایہ فیصلہ مجھے منظورنہیں ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ نے معاملہ ٹھنڈاکرنےکے بجائےاس پرسیاست چمکائی، چھوٹےچھوٹےسیاسی فائدوں کیلئےبڑےمقصدکونقصان پہنچایا جارہا ہے،  ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرےگی اورقانون کاعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا قانون کی حکمرانی تسلیم کرنےوالوں سےبات چیت ہورہی ہے، آپ نےعمران خان کی تعریف کےبجائےسیاست چمکائی مذمت کرتا ہوں۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کل اپوزیشن لیڈرنےبھی کہاقومی مفاد کیلئے ساتھ چلیں گے، اس سے بڑا قومی مفاد کیا ہے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیاجارہاہے اور ملک کو آئین کے مطابق چلایا جارہا ہے، بے جا تنقید کے بجائے اپوزیشن ارکان اپنی کل کی تقاریر پر ذرا توجہ دیں۔

  • گزشتہ حکومت نے 900 ارب روپے کا گھپلہ چھپایا: وزیر تعلیم

    گزشتہ حکومت نے 900 ارب روپے کا گھپلہ چھپایا: وزیر تعلیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریب آدمی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، گزشتہ حکومت کی جانب سے 900 ارب روپے کا گھپلہ چھپایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے 900 ارب روپے کا گھپلہ چھپایا گیا، گزشتہ حکومت 30 ہزار ارب روپے کے قرضہ جات چھوڑ کر گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے مشکل حالات میں بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں حکومت کی جانب سے بہت ریلیف دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب آدمی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز قائم رکھے گئے ہیں۔ امید کرتے ہیں بجٹ کے اہداف کے حصول سے پاکستان آگے بڑھے گا۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایکسپورٹ کے اہداف بہت کم ہوگئے ہیں، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے بہت اقدامات کیے گئے ہیں، فیکٹری اور کمپنیوں کو ریلیف دینے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، عارف علوی صدر مملکت بن جائیں گے، شفقت محمود

    تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، عارف علوی صدر مملکت بن جائیں گے، شفقت محمود

    لاہور: وفاقی وزیر برائے تعلیم و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، عارف علوی صدر مملکت بن جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے پاس سادہ اکثریت ہے۔

    شفقت محمود نے کہا ’اپوزیشن لڑے یا جڑے ہمیں فرق نہیں پڑتا، وہ ذاتی مفادات کے لیے اکھٹی ہوئی ہے، ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں موروثی سیاست ہے۔‘

    انھوں نے پی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’پاکستان پیپلز پارٹی صرف سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، اس لیے اب وہ قومی جماعت بننا چاہتی ہے، لیکن وہ تحریکِ انصاف کا نعم البدل نہیں بن سکتی۔‘

    تحریکِ انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت بن گئی ہے، اس کی نمائندگی چاروں صوبوں میں ہے، ڈاکٹرعارف علوی صدر پاکستان کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔


    صدراتی انتخاب میں جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا: ڈاکٹر عارف علوی


    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمارے اتحاد سے متعلق مفروضے بنا رہی ہے، اتحادیوں سے ہمارے تحریری معاہدے ہوئے ہیں، اپوزیشن اپنے اتحاد کی فکر کرے، ہمارا اتحاد ٹھیک ہے۔

    انھوں نے سابق صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’آصف زرداری کے پاس برطانیہ کی جعلی ڈگری ہے، جب کہ عارف علوی 25 سال سے سیاست میں اور ڈینٹل سرجن ہیں، ان کا ماضی شان دار ہے، کرپشن سے پاک ہیں۔‘

    شفقت محمود نے پی پی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کو بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی عزت کرتے ہیں، لیکن اگر پیپلز پارٹی کے پاس نمبر پورے ہوتے تو آصف زرداری امیدوار ہوتے، نمبر پورے نہیں تو اعتزاز احسن کو امیدوار بنایا۔

  • ختم نبوت ﷺ کے قانون کی شق میں تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں، شفقت محمود

    ختم نبوت ﷺ کے قانون کی شق میں تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں، شفقت محمود

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات  میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا، مخالفین سازش کر کے ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فارم 23 سے متعلق قوم کو بتانا چاہتا ہوں، یہ وہ فارم ہے جس میں امیدوار اپنے گواشواروں کی تفصیلات تحریر کرتا ہے جبکہ فارم 27 میں انتخابی مہم کے اخراجات بتائے جاتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میں آئینی شق کرنے والی تبدیلی کرنے والی کمیٹی نے فارم 3 ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کی جس سے میرا کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ فارم میرے حصے میں نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا ختم نبوت ﷺسے متعلق آئینی ترمیم پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

    اُن کا کہنا تھا کہ مخالفین نے زبردستی تعلق جوڑ کر سازش کی اور ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کا ملبہ تحریک انصاف پر ڈالنے کی کوشش کی مگر اس سے ہمارا کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ برس آئین کی انتخابی شق 203 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے منظور کروایا تھا جس کے بعد اعتزاز احسن نے اس بل کی مخالفت کے لیے قرارداد ایوانِ بالا میں پیش کی مگر ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد اس ترمیم کو صرف ایک ووٹ سے منظور کرلیا گیا تھا۔

    حکومت نے آئین کے انتخابی آرٹیکل 203 میں ترمیمی قرار داد منظور کروائی اور پھر اس پر صدر مملکت نے دستخط کیے جس کے بعد نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا پارٹی صدر تعینات کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ختم نبوت کا معاملہ، ن لیگ کوبڑادھچکا،5 اراکین اسمبلی مستعفی

    انتخابی آرٹیکل میں ترمیم کی منظوری کے بعد شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا تھا کہ حکومت نے اس قانون کی آڑ میں ختم نبوت کا قانون بھی ختم کردیا جس کے بعد عوامی حلقوں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا۔

    حکومت نے پہلے ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کی باتوں کو مسترد کیا تاہم اگلے ہی روز امیدوار کے حلف نامے کو اصلی شکل میں بحال کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا، تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے فیض آباد انٹرچینج پر مظاہرہ کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف چیف جسٹس، وزیراعظم ملاقات سے جو حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ حاصل نہیں ہوا:شفقت محمود

    نوازشریف چیف جسٹس، وزیراعظم ملاقات سے جو حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ حاصل نہیں ہوا:شفقت محمود

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم چیف جسٹس سے ملاقات پر قوم کواعتماد میں لیں۔

    ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملاقات کے معاملے پر پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیں، یہ از حد ضروری ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ لگتا ہے، نوازشریف جو حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ اسے حاصل نہیں کرسکے۔ پہلے ہی کہا تھا کہ شہبازشریف کبھی نوازشریف کے خلاف نہیں جائیں گے۔ یہ دونوں ایک ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ پیراگون سٹی کے پارٹنرخواجہ سعدرفیق ہیں، اکاؤنٹس کے آڈٹ پر پیراگون کے لین دین کا ریکارڈ سامنے آجائے گا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    شفقت محمود نے کہا کہ ٹرانزیکشنز سے اندازہ ہوجائے گا کہ پیراگون کی لین دین کیسے ہورہی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں دو گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی تھی۔ یہ ملاقات وزیر اعظم کی درخواست پر کی گئی۔

    سیاسی صورت حال اور ن لیگ کے عدالتوں میں جاری مقدمات کے تناظر میں اس ملاقات کو بہت اہم گردانا گیا۔

    اسی ضمن میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم کی ملاقات غیرمعمولی تھی، البتہ نوازشریف کی پریس کانفرنس سے لگتاہے کہ وزیراعظم ناکام رہے۔ اب لازم ہے کہ وہ اس معاملے میں قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔


    شریف خاندان کے بچوں میں جانشینی کی جنگ چل رہی ہے، شفقت محمود


  • شریف خاندان کے بچوں میں جانشینی کی جنگ چل رہی ہے، شفقت محمود

    شریف خاندان کے بچوں میں جانشینی کی جنگ چل رہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کے بچے اداروں سے جنگ کی بات کرتے ہیں اور تاثر ایسا دیتے ہیں جیسے سب کے ساتھ بنا کر چلنا چاہتے ہو.

    وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے شفقت محمود نے نے کہا کہ شریف خاندان کے بچوں میں جانشینی کی جنگ چل رہی ہے جس کے لیے بظاہر نظر آنے والی شریف خاندان کی جنگ نقلی اورجعلی ہے.

    انہوں نے کہا کہ تاثر ایسا دیا جاتا ہے کہ جیسے کہ نوازشریف اورشہبازشریف الگ الگ راہ پرچل رہے ہیں لیکن کیا یہ ممکن ہے کہ شہباز شریف، نوازشریف کی کسی بات کو ٹال سکتے ہیں ؟ حقیقت یہ ہے کہ دونوں بھائیوں کی پالیسی ایک ہی ہے اوردونوں بھائیوں کی نورا کشتی صرف دکھانے کے لیے ہے.

    شفقت محمود نے کہا کہ شہباز شریف کے آنے سے بھی پالیسیاں نہیں بدلیں گی اور بڑے بڑے پراجیکٹ دکھاوا اور مال بنانے کے طریقے ہیں اور اسی طرح اقامہ ایک طریقہ ہے رشوت کا اور کچھ نہیں، شریف فیملی پرفرد جرم عائد ہونے کا قوم 30 سال سے انتظارکر رہی تھی.

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف فرماتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا توانہیں چاہیے کہ عدالتی فیصلہ پڑھ لیں تاکہ لگ پتہ جائے ، آصف زرداری نے اچھی بات کہہ دی کہ شریف خاندان کا وی آئی پی ٹرائل ہورہا ہے جہاں خاندان کا ایک فرد حاضر ہوتاہے تو دوسرا چلا جاتا ہے، آخر ان لوگوں کے نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالےجاتے؟ اور انہیں گرفتار کیوں نہیں کیاجاتا؟

    شفقت محمود نے کہا کہ جب سے الیکشن کمیشن بنا ہے اُنہیں صرف عمران خان نظرآتا ہے اور شریف خاندان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جب کہ دونوں بھائی عدلیہ اور فوج پرحملوں میں شریک ہیں اور اسی نواز شریف نے مخالفین پرمقدمات بنوا کر نوازشریف نے اختیارات کا غلط استعمال کیا.

    انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اقامہ میں گارڈ اور وزیر خارجہ خواجہ آصف مارکیٹنگ سیلزمین ہیں مجھے سمجھ نہیں آتی کہ 600 ارب کی جائیداد اسی اقامہ سے بنی ہے اور کیا 16 کمپنیاں لوٹ مار کے پیسے سے بنی ہیں؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی مسترد کردی

    پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی مسترد کردی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی کو مسترد کر دیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اخلاقیات کمیٹی سے متعلق حتمی فیصلہ کل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کو 4 سال میں اخلاقیات کی کمیٹی بنانا تو یاد نہیں آیا، آج عمران کے معاملے پر سیاست کرنے کا موقع مل گیا ہے ،حکومت کا کمیٹی بنانے کا مقصد عمران کو نشانہ بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات غیر جانبدار فورم پر ہوں اور فرانزک ایکسپرٹس کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ حقائق قوم کے سامنے آسکیں، انہوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں تاہم اس متعلق حتمی فیصلہ کل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے پیچھے نواز لیگ ہے اور اب نواز لیگ کے ارکان ہی جج بن کر فیصلہ سنائیں گے، شفقت محمود نے کہا کہ نواز لیگ کی نیت کا علم ہے یہ عمران خان پر جھوٹے الزامات کو سچ ثابت کرکے ان کے خلاف اسپیکر سے ریفرنس بھجوانا چاہتے ہیں۔

    کرپشن کے پیسے پر پلنے والے بلاول بھٹو تہذیب کے دائرے میں سیاست کریں

    شفقت محمود نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاف ستھری اور تہذیب کے دائرے میں سیاست کریں، پیپلزپارٹی کا برا حال اسی کرپشن کی وجہ سے ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن کی بڑی مثال ہیں جنہوں نے عوام کا خون چوس کرکرپشن کی رقم باہرمنتقل کی، پیپلزپارٹی کو بھی اپنے 5 سال میں اخلاقیات کی کمیٹی بنانا یاد نہیں آیا، جتنے کارنامے اس دور میں ہوئے قوم کی یاداشت میں سب محفوظ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو حیرانگی ہو رہی ہے کہ کرپشن کے پسیے سے پلنے والا بچہ دوسروں پر انگلیا ں اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے سے نا اہلی کا انتقام پاکستان اور عوام سے نہ لیں۔

    نواز لیگ جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے دراصل عدلیہ اور فوج کو برا بھلا کہنے کے لیے میلہ سجا رہی ہے اور نا اہل ہونے والے شخص کے لیے پنجاب کے سر کاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

  • نوازلیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے، شفقت محمود

    نوازلیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ نواز لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے، شواہد کی بنیاد پر وزیراعظم نااہل ہونے سے نہیں بچ سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم ایک مارکیٹنگ منیجر تھا جو10ہزار درہم تنخواہ لیتا تھا، آپ ٹیکس ریٹرن دیکھیں تو ان کی کمپنیاں کوئی پیسہ نہیں کما رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہوناچاہئیے کسی کو جمہوریت کی فکرنہیں ہونی چاہئیے، مریم کےسپریم کورٹ آنے پرچند سو لوگ آئے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراء عدالتوں اور جےآئی ٹی ممبران کوڈرانا دھمکانا چھوڑدیں، ہم سپریم کورٹ، جےآئی ٹی ممبران اور میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں، پاناما کیس پر عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں ایک امیدبن کرآئی ہے، جوق درجوق لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، بدتمیزی کے معاملے پرظفرحجازی کا بیٹا اب تک گرفتار ہوجانا چاہئیے تھا، افسوس ہے انہوں نے خاتون صحافی سے بدتمیزی کی۔