Tag: شفقت محمود

  • حکمران سازش کی بات کرتے ہیں مگر بتاتےنہیں کہ کیاسازش ہورہی ہے‘ شفقت محمود

    حکمران سازش کی بات کرتے ہیں مگر بتاتےنہیں کہ کیاسازش ہورہی ہے‘ شفقت محمود

    لاہور: تحریک انصاف کےرہنماشفقت محمود کا کہناہےکہ جے آئی ٹی رپورٹ آنےکےبعد سےمسلم لیگ ن کے رہنماؤں کےچہروں پرپریشانی صاف نظر آ رہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےرہنما شفقت محمود نےنیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ مسلم لیگ کےرہنماسازش کی باتیں کرتے ہیں لیکن بتاتے نہیں کہ یہ اندرونی سازش ہے یا بیرونی سازش ہے۔

    تحریک انصاف کےرہنما نےکہاکہ جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی ان پاناماپیپرز میں سےعالمی سازش کی بو آنے لگی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیا متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے جے آئی ٹی کو گلف اسٹیل کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دے کر ان کے خلاف سازش کی ہے؟۔

    شفقت محمودکا کہنا تھاکہ یا پھران کےکزن طارق شفیع نےان کےخلاف سازش کی ہے؟۔ جنہوں نےکہا کہ انہوں نےاپنےبیان حلفی کوپڑھےبغیر ہی دستخط کردیےتھے۔

    انہوں نےکہاکہ گلف اسٹیل کی کہانی میں شہباز شریف کا بڑا اہم کردار ہے،طارق شفیع کے بقول والد صاحب نے شہباز شریف کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ گلف اسٹیل چلانے میں مدد کریں گے۔

    تحریک انصاف کےرہنما کا کہناتھاکہ گلف اسٹیل فروخت ہوئی تواس پردستخط شہباز شریف کے تھے لیکن جے آئی ٹی کے سامنے انہوں نے کہا کہ ان کا اس فروخت میں کوئی کردار نہیں ہے۔ کیا ان کے خلاف میاں شہباز شریف سازش کر رہے ہیں؟۔


    پانامالیکس ایک سازش تھی جس کاہدف پاکستان تھا‘ خواجہ سعدرفیق


    واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھاکہ پاناما پیپرزاسپانسرڈ سازش ہےاوراس کا ہدف پاکستان تھا کیونکہ کچھ طاقتیں پاکستان کو بھکاری بناکررکھنا چاہتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، شفقت محمود

    حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت آج کے جلسے سے خائف ہوکر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا قافلہ اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید اور شفقت محمود کی قیادت میں ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ حکومت آج کے جلسے سے خائف ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گاڑیاں بند کی جارہی ہیں ۔

    جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تاکہ کوئی اسلام آباد نہ پہنچے انھوں نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کی بنیاد پر کروائے گئے جب تک انھیں کالعدم قرار نہیں دیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ دھرنے میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ طاہر القادری کا ہے وہ اپنی مرضی سے دھرنے میں بیٹھے اور مرضی سے اٹھے انھیں مجبور نہیں کیا جاسکتا۔