Tag: شلوار قمیض

  • کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں قومی لباس پہنے نوجوان کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، ریسٹورنٹ کے منیجر نے شلوار قمیض کو ’’چیپ ڈریسنگ‘‘ قرار دیا، اور کہا ہم پینڈوؤں کو سروس نہیں دیتے، شہری نے اس عدم مساوات پر عدالت سے رجوع کر لیا۔

    We don’t serve pendu یہ کہنا ہے کراچی کے ایک نجی ریسٹورنٹ کا، شہری عبد الطیف ایڈووکیٹ کو! جو اپنے دوستوں کے ہمراہ وہاں کھانا کھانے گئے تھے۔

    شہری کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس حوالے سے ریسٹورنٹ میں احتجاج کیا تو منیجر نے انھیں کہا تماشا نہیں کرو چلے جاؤ ورنہ ہم زبردستی نکال دیں گے۔

    عبدالطیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف اس رویے پر انھوں نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا، تاہم جواب نہیں آیا تو اب کورٹ سے رجوع کیا ہے، ماہرین سماجیا ت کے مطابق ایک اچھے سماج کے لیے انصاف، مساوات، احترام، اور رواداری جیسی اقدار کا ہونا ضروری ہے۔ کراچی جیسے شہر میں قومی لباس پہننے پر ریسٹونٹ سے نکالنے کا مبینہ واقعہ معاشرے میں عدم مساوات اور غیر امتیازی سلوک کو ظاہر کرتا ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے شلوار قمیض زیب تن کرلئے

    پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے شلوار قمیض زیب تن کرلئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پشاور زلمی کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افطار ڈنر میں خاص انداز اپنایا، فرنچائز کے تمام کھلاڑی قومی لباس شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر شریک ہوئے۔

    پشاور زلمی کے اعزاز میں کراچی میں مقامی ڈیزائنر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں تمام کھلاڑیوں نے ڈیزائنر کی جانب سے دیے گئے قومی لباس پہنے۔

    پشاور زلمی ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کا قومی لباس زیب تن کیا اور مسرت کا اظہار کیا۔

    اسلام آباد نے کوئٹہ کو ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

    نجی مصروفیت کے باعث پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم افطار ڈنر میں شرکت نہ کرسکے، کراچی کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔