Tag: شلپا شیٹھی

  • بی ایم ڈبلیو چوری : اداکارہ شلپا شیٹھی نئی مشکل میں پڑگئیں

    بی ایم ڈبلیو چوری : اداکارہ شلپا شیٹھی نئی مشکل میں پڑگئیں

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے احاطے سے قیمتی ترین لگژری کار چوری ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی ممبئی میں ایک لیوش ریسٹورنٹ کی مالکن بھی ہیں، ایک نئی مشکل میں پڑگئیں۔

    گزشتہ روز دادَر ویسٹ میں کوہِ نور اسکوائر پارکنگ لاٹ سے ایک بی ایم ڈبلیو زیڈ فور کار جس کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے چوری ہوگئی۔

    گاڑی کا مالک جو ایک کاروباری شخصیت ہے جس نے یہ گاڑی فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ باسٹیاں کی پارکنگ میں کھڑی کی تھی جب وہ 48ویں منزل پر موجود ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ کار کا مالک روحان خان اپنے دوستوں کے ہمراہ کھا نا کھانے یہاں آیا تھا، روحان خان نے اپنی بی ایم ڈبلیو کی چابیاں ریسٹورنٹ کے گارڈز کے حوالے کی تھیں جس کے بعد گاڑی کو پارکنگ ایریا میں کھڑا کردیا گیا لیکن چند منٹ بعد ہی دو ملزمان گاڑی پارکنگ سے چوری کرکے فرار ہوگئے۔

    مسروقہ کار کے مالک روحان نے عملے سے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کو کہا جس کے بعد معلوم ہوا کہ گاڑی رات تقریباً دو بجے نامعلوم افراد نے چوری کی۔

    شیوا جی پارک پولیس کے مطابق کار چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کری گئی ہے۔

  • کنتارا: ساؤتھ انڈین فلم نے شلپا شیٹھی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    کنتارا: ساؤتھ انڈین فلم نے شلپا شیٹھی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بھی ساؤتھ انڈین فلم کنتارا کے سحر میں کھو گئیں، اداکارہ نے تھیٹر جا کر یہ فلم دیکھی۔

    شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فلم کے لیے تعریفی الفاظ لکھے۔

    انہوں نے لکھا کہ انہوں نے کنتارا فلم تھیٹر میں جا کر دیکھی اور یہ نہایت شاندار تھی، کلائمس کے وقت رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

    شلپا نے لکھا کہ اس میں دکھائی گئی دنیا مجھے واپس اپنے اصل کی طرف لے گئی جب میں اداکاری کرتی تھی، فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاروں کی پرفارمنس نہایت اعلیٰ پائے کی تھی۔

    انہوں نے پوسٹ میں فلم کے ہدایت کار رشبھ شیٹھی کو بھی ٹیگ کیا اور ان کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ کنتارا فلم ستمبر 2022 میں ریلیز ہوئی جو بھارت میں بے حد مقبول ہورہی ہے۔

  • شلپا شیٹھی راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئیں

    شلپا شیٹھی راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بزنس مین راج کندرا نے گرفتاری کے تقریباً 6 ماہ بعد کروڑوں کی جائیداد شلپا شیٹھی کے نام کر دی ہے، راج فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے جوہو میں اوشین ویو والے بنگلے سمیت 5 فلیٹس شلپا شیٹھی کو منتقل کیے ہیں، جن کی قیمت 38 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے، راج نے پانچ فلیٹوں والی عمارت کی پوری پہلی منزل شلپا کے نام کی۔

    راج کندرا کو گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انھیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اداکارہ نے ٹرانسفر ڈیڈ پر 1.9 کروڑ کی ڈیوٹی ادا کی ہے، جوہو کا بنگلا 5995 مربع فٹ ہے، اور اس کی موجودہ قیمت 65,000 فی مربع فٹ ہے۔

    واضح رہے کہ جس وقت راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا وہ وقت شلپا شیٹھی کے لیے کافی مشکل تھا کیوں کہ بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے ساتھ شلپا شیٹھی پر بھی فحش مواد بنانے کا الزام لگایا جا رہا تھا۔

  • شلپا شیٹھی کی والدہ نے فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا

    شلپا شیٹھی کی والدہ نے فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا

    ممبئی : پراپرٹی ایجنٹ نے زمین کی خریداری کے معاملے پر جعلی دستاویزات دکھا کر اداکارہ شیلپا شیٹھی کی والدہ سے تین کروڑ سے زائد رقم اینٹھ لی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر کی گرفتاری کے باعث مشکلات میں پھنسی بالی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹھی کی والدہ بھی بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

    اداکارہ کی والدہ سنندا شیٹھی کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ایجنٹ نے جعلی دستاویزات دکھا کر ضلع رائے گڑھ سے متصل ایک کروڑ 60 لاکھ بھارتی روپے ( 3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی اراضی کا معاہدہ کیا تھا۔

    اداکارہ کی والدہ کو جب دھوکا دہی کا علم ہوا تو انہوں نے پراپرٹی ایجنٹ سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تاہم سدھار نامی ایجنٹ نے رقم لوٹانے سے انکار کردیا۔

    ایجنٹ کے انکار کے بعد سنندا شیٹھی نے پراپرٹی ایجنٹ کے خلاف جعل سازی اور دھوکا دہی کا مقدمہ جوہو تھانے میں درج کروا دیا۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروانے کے بعد اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے تاہم تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو پولیس نے پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار ہیں۔

    اداکارہ کے شوہر کو رواں کے وسط میں گرفتار کیا گیا تھا، مبئی پولیس کرائم برانچ نے راج کندرا کو اس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا، راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور جے ایل اسٹریم نامی ایپ پر اپ لوڈ کرنے کا کیس رواں برس فروری میں درج ہوا تھا۔

  • شلپا شیٹھی کا رس گلے کھانے کا انوکھا طریقہ

    شلپا شیٹھی کا رس گلے کھانے کا انوکھا طریقہ

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے مداحوں کو رس گلے کھانے کا انوکھا طریقہ بتایا۔

    اتوار کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رس گلے کھا رہی ہیں۔

    ساتھ ہی وہ اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ رس گلے کو کیسے کھایا جائے۔

    My favourite dessert, Rossogullas had 4 today

    A photo posted by Shilpa Shetty Kundra (@officialshilpashetty) on

    شلپا شیٹھی میٹھے کی بہت شوقین ہیں اور اکثر و بیشتر وہ روایتی میٹھے کھاتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    شلپا شیٹھی نے 2009 میں معروف بزنس مین راج کندرا سے شادی کی تھی۔ وہ اداکاری کے علاوہ فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔