Tag: شلپا شیٹی

  • شلپا شیٹی فائرنگ اور دھمکی کے بعد سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں

    شلپا شیٹی فائرنگ اور دھمکی کے بعد سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی فائرنگ کے واقعے پر اظہار ہمدردی کے لیے بالی ووڈ استار سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شلپا شیٹی کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں اپنی والدہ کے ہمراہ سلمان خان کی رہائشگاہ گیلکسی اپارٹمنٹ کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کے اس بُرے وقت میں بالی ووڈ سیلیبریٹی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شپلا شیٹی سلمان خان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    دوسری جانب بالی ووڈ کے دونوں اسٹار  متعدد فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں جس میں ’پھر ملیں گے، گرو، شادی کرکے پھنس گیا یار، دس اور اوزار جیسی مشہور شامل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث ملزمان کو پکڑا جاچکا ہے۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے جس کے بعد سے سلمان خان کے گھر پر ان سے اظہار ہمدردی کرنے کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    بھارتی معروف اداکارہ و فٹنس ماہر شلپا شیٹی کے شوہر، معروف تاجر راج کندرا ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی تقریباً 100 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے، یہ جائیداد راج کندرا کے ’بٹ کوائن پونزی اسکیم ‘ میں ملوث پائے جانے کے شبے میں ضبط کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 100 کروڑ کی جائیداد میں جوہو میں واقع ایک رہائشی فلیٹ بھی شامل ہے جو فی الحال اداکارہ شلپا شیٹی کے نام پر رجسٹرڈ ہے جبکہ پونے میں ایک رہائشی بنگلہ، اور راج کندرا کی ملکیت میں ایکویٹی شیئرز شامل ہیں۔

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بِٹ کوائن پونزی فراڈ سے جڑی جانچ پڑتال کے دوران راج کندرا کی جائیداد ضبط کی ہے۔

    واضح رہے کہ ’پونزی اسکیم‘ ایک دھوکا دہی کا کھلا پلیٹ فارم ہے جہاں سرمایہ کاروں کو کم یا بغیر کسی خطرے کے منافع دیا جاتا ہے لیکن اس اسکیم میں پیسہ نہیں لگایا جاتا ہے۔

  • شلپا شیٹی نے 29 میڈیا نمائندوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

    شلپا شیٹی نے 29 میڈیا نمائندوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے 29 میڈیا اہل کاروں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنے شوہر کے فحش ایپس بنانے کے کیس میں’جھوٹی رپورٹنگ اور امیج کو خراب کرنے‘ کے الزام میں 29 میڈیا نمائندوں اور میڈیا ہاؤسز کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، اس کیس کی سماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا نے میڈیا اداروں کو غلط، جھوٹی، بدنیتی پر مبنی بدنام کرنے والی رپورٹنگ کو روکنے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ ان کے شوہر راج کندرا کے پورن ایپس کیس میں گرفتاری کے حوالے سے ان کے خلاف سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر غلط مواد شائع کیا جا رہا ہے۔

    کرائم برانچ کا چھاپا، شلپا شیٹی رو پڑیں

    شلپا نے میڈیا اداروں کے خلاف 25 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ شلپا کے شوہر اور معروف کاروباری شخصیت راج کندرا کو 19 جولائی کو سٹی پولیس کی کرائم برانچ نے انڈین پینل کوڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

  • کرائم برانچ کا چھاپا، شلپا شیٹی رو پڑیں

    کرائم برانچ کا چھاپا، شلپا شیٹی رو پڑیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کرائم برانچ کے چھاپے کے دوران رو پڑیں، شلپا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے کرتوت سے بالکل بے خبر تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے مابین اس وقت تلخ کلامی ہوئی جب کرائم برانچ نے فحاشی کے معاملے میں ان کے گھر پر چھاپا مارا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ یہ کہتے ہوئے رو پڑیں کہ وہ اپنے شوہر کے کرتوت سے بالکل بے خبر تھیں، پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ پر وہ بہت پریشان ہوئیں اور راج کندرا پر یہ کہہ کر چلائیں کہ اسے یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کے گھر کی تلاشی کے لیے چھاپا مارا تھا، اداکارہ کے رد عمل پر کرائم برانچ کی ٹیم کو انھیں پُرسکون کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔

    پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ شلپا شیٹی پولیس کے سامنے رو پڑیں اور انھوں کہا کہ راج کندرا نے ان سے فحاشی ایپ کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کیا ہے، اور انھیں اس معاملے میں کوئی بھی معلومات نہیں ہیں۔

    چھاپے کے دوران میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران دل برداشتہ شلپا شیٹی نے کندرا کو بتایا کہ ان کی اس حرکت کی وجہ سے خاندان کا نام بدنام ہو رہا ہے اور فلم انڈسٹری میں بھی ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے توڑے جا رہے ہیں اور اس وقت انھیں مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا نے کندرا سے سخت لہجے میں سوال کیا کہ جب ان کے خاندان نے معاشرے میں اچھا رتبہ حاصل کیا تھا تو اس طرح کے کام انجام دینے کی کیا ضرورت تھی؟

    واضح رہے کہ راج کندرا اور 11 دیگر افراد کو فحاشی کے معاملے میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے 19 جولائی کو مبینہ طور پر پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔