Tag: شمالی بحیرہ عرب

  • پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 26 ملین  ڈالر کی منشیات برآمد

    پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 26 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

    پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 26 ملین ڈالر کی منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس ون ففٹی کے ساتھ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کشتی سے ایک اعشاریہ تین ٹن حشیش برآمد کرلی ، ضبط منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت چھبیس ملین ڈالر ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ آپریشن میں پی این ایس ذوالفقار اور پی ایم ایس ایس کولاچی نےحصہ لیا جبکہ مشترکہ آپریشن میں امریکی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیرئیر یوایس ایس ابراھم لنکن نے مدد کی۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ امریکی کوسٹ گارڈ اور پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں نے بھی مدد فراہم کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کا مقصد قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔

  • پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

    راولپنڈی : پاک بحریہ نے مشق سی سپارک کے اختتام پر فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا ، جو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کامشق سی سپارک 2024کےاختتام پرشمالی بحیرہ عرب میں فائرپاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے بحری جہاز نے میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا لائیو میزائل فائرنگ کاکامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کامنہ بولتاثبوت ہے۔

    کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمدفیصل عباس نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئےہمہ وقت تیار ہے۔

    پاک بحریہ کامشق سی سپارک کےاختتام پرفائرپاورکا کامیاب مظاہرہ
    پاک بحریہ کےبحری جہازنےٹارگٹس کوکامیابی سےنشانہ بنایا،آئی ایس پی آر پاک بحریہ کا مشق سی سپارک دوہزار چوبیس کے اختتام پر فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ۔۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک بحریہ کے بحری جہاز نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سےنشانہ بنایا۔۔ جو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر کا بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر کا بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر نے بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا جہاں رائل بحرین نیول فورسز کے حکام نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس خیبر نے بحرین کی بندرگاہ کا دورہ کیا، بندرگاہ آمد پر رائل بحرین نیول فورسز کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

    پی این ایس خیبر کے دورے کے موقع پر بحری جہاز کے کمانڈنگ افسر نے کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈ اور ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین سے ملاقات کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دورے کے اختتام پر پی این ایس خیبر نے شمالی بحیرۂ عرب میں سیکورٹی پٹرول کا پھر آغاز کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شمشیر خصوصی دورے پرعمان پہنچ گیا

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس خیبر ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول پر شمالی بحیرۂ عرب میں تعینات ہے جو عالمی تجارت کے لیے بحری راستے کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس خیبر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

    یاد رہے کہ 2 مئی کو پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے مسقط کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا تھا، یہ جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے سلسلے میں خلیج عرب اور شمالی بحیرۂ عرب میں سیکورٹی آپریشنز پر مامور ہے۔