Tag: شمالی برطانیہ

  • شمالی برطانیہ نے ایک ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

    شمالی برطانیہ نے ایک ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

    لندن: شمالی انگلینڈ نے ڈانکاسٹر ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کساد بازاری کے اثرات کے باعث شمالی انگلینڈ نے ڈانکاسٹر شیفیلڈ ایئر پورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ایئر پورٹ کے بند ہونے سے 800 سے زائد ملازمین اکتوبر کے آخر تک بے روزگار ہو جائیں گے۔

    انتظامیہ کے مطابق ڈانکاسٹر ایئر پورٹ کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف ایئر پورٹ انتظامیہ نے پبلک فنڈ سے پیسے لینے سے بھی انکار کر دیا۔

    برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کو ریکارڈ کمی کا سامنا

    ڈانکاسٹر ایئر پورٹ سے 54 سے زائد مقامات کے لیے فضائی آپریشن جاری تھا، اور 14 لاکھ سے زائد مسافر اس سے استفادہ کرتے تھے۔

    پاکستان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بھی ڈانکاسٹر ایئر پورٹ سے آپریٹ ہوتی تھی۔

  • شمالی برطانیہ میں مسلم شہری آج عید پر ایک دوسرے سے نہیں مل سکیں‌ گے

    شمالی برطانیہ میں مسلم شہری آج عید پر ایک دوسرے سے نہیں مل سکیں‌ گے

    مانچسٹر: برطانیہ میں آج بروز جمعہ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، شمالی برطانیہ میں اس موقع پر جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر شمالی برطانیہ میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، دوسری طرف آج برطانیہ بھر میں بقر عید منائی جا رہی ہے۔

    بریڈ فورڈ، مانچسٹر، ہالیفیکس، لنکا شائر، بلیک برن اور گرد و نواح میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، آج رات بارہ بجے کے بعد سے گھروں میں ایک دوسرے سے ملنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    جزوی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد مقیم ہے، سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہنکاک کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔

    جزوی لاک ڈاؤن کے باعث ان علاقوں میں رہنے والے افراد دوسروں گھروں میں رہنے والے افراد سے نہیں مل سکیں گے، مقامی کونسلوں کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید پر برطانیہ کے مسلمان شہری عزیز و اقارب سے نہیں مل سکیں گے۔