Tag: شمالی علاقوں

  • شمالی علاقوں میں گرمی کی لہر، گلیشیئر پگھلنے  لگے

    شمالی علاقوں میں گرمی کی لہر، گلیشیئر پگھلنے لگے

    اسلام آباد : شمالی علاقوں میں گرمی کی لہر کے باعث گلیشیئر پگھلنے لگے، جس سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافے کے باعث اسکردو میں درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور گلئیشیر پگھلنے سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے

    ارسا نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاو چارلاکھ تین ہزارکیوسک ہو گیا ہے، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ انتالیس لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔

    ارسا نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کےمقام پرپانی کا بہاودولاکھ سات ہزار، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد اکسٹھ ہزارکیوسک ہے،

    اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ، دریائے کابل میں پانی کا بہاو سڑسٹھ ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کا بہاو انہترہزار کیوسک ہے۔

  • شمالی علاقوں میں شدید سردی،اسکردو میں منفی 5 ڈگری

    شمالی علاقوں میں شدید سردی،اسکردو میں منفی 5 ڈگری

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہرجاری ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان ، مالاکنڈ، ہزارہ ، گلگت بلتستان ڈویژن کشمیر اور اس ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ہنزہ، چترال، گلگت اور کالام میں منفی دو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں بارہ روز سے جاری زلزلے کے جھٹکوں نے علاقہ مکینوں کوخوف میں مبتلا کردیا۔

    علاقہ مکینوں کاکہناہے بارہ روز سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں،زلزلے کے باعث اب تک بیس سے زائدمکانات کوبھی نقصان پہنچ چکاہے۔زلزلے کے باعث لوگ گھروں میں داخل ہونے سے خوفزدہ ہیں۔علاقہ مکینوں نےحکومت سے ریسکیوآپریشن شروع کرنے کامطالبہ کیا۔