Tag: شمالی وزیرستان حملہ

  • شمالی وزیرستان: دہشتگرد حملے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، صدر اور آرمی چیف کی شرکت

    شمالی وزیرستان: دہشتگرد حملے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، صدر اور آرمی چیف کی شرکت

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید اور کیپٹن محمد احمد شہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سینئر فوجی اور سول افسران اور شہداء کے لواحقین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں، جہاں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کراچی کے رہائشی تھے جبکہ 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید تلہ گنگ کے رہائشی تھے۔

    اس موقع پر صدر مملک آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ان پائیدار اصولوں کی روشنی میں دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، جس کے دوران پاک فوج نے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گرد کے خلاف غیر متزلزل عزم کو برقرار رکھا ہے۔

    صدر مملک کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر جوانوں کے غیر متزلزل عزم کی زندہ مثال ہے، وطن کے سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • شمالی وزیرستان حملہ،  شہید نائیک محمد عمران فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    شمالی وزیرستان حملہ، شہید نائیک محمد عمران فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    فیصل آباد : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں شہید ہونے والے نائیک محمد عمران کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک محمد عمران کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی۔

    شہید محمد عمران کی تدفین میں اہل علاقہ نےبڑی تعدادمیں شرکت کی جبکہ آرمی چیف کی جانب سےشہیدکی قبرپرپھول چڑھائےگئے۔

    اس موقع پر محمد عمران کے والد نے کہا کہ خدا نے بیٹے کی خواہش پوری کردی۔

    یاد رہے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین کے علاوہ دو جوان نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اختر شہید جبکہ چار زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان حملہ : میجر معیز مقصود اور کرنل راشد بیگ فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    شمالی وزیرستان حملہ : میجر معیز مقصود اور کرنل راشد بیگ فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    کراچی : شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر معیز مقصود کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید میجر معیز مقصود کی نماز جنازہ قبا مسجد نارتھ کراچی میں ادا کردی گئی، نماز و جنازہ اور تدفین میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی شرکت کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

    پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی۔ اس کے علاوہ نمازجنازہ میں دیگر اعلیٰ فوجی افسران، شہید کے عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

    شہید میجر معیز کو محمد شاہ قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، میجر معیز گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

    علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل راشد بیگ کی نماز جنازہ بھی گلگت میں ادا کردی گئی۔

    نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، اعلیٰ عسکری وسول حکام شریک ہوئے۔ شہید کی تدفین آبائی علاقے ہنزہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام علی میں دہشت گردوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان ، بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید چار زخمی

    شہداء  میں  کرنل راشد بیگ ، میجر معیز مقصود، شہید کیپٹن عارف اللہ اور جڑانوالا کے گاؤں پٹھان والا کے رہائشی سپاہی محسن علی بھی شامل تھے، چاروں شہداء کو  فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان حملہ : شہیدکیپٹن عارف اللہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    شمالی وزیرستان حملہ : شہیدکیپٹن عارف اللہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    لکی مروت: شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر  دہشت حملے میں شہید کیپٹن عارف اللہ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان حملے میں شہید کیپٹن عارف اللہ کی نمازجنازہ لکی مروت میں آبائی گاؤں تاجہ ادا کی گئی، نمازجنازہ جی اوسی پشاور میجر جنرل اسد نوازسمیت سینئرفوجی افسران نےشرکت کی جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی نمازجنازہ میں موجود تھی۔

    بعد ازاں شہید کیپٹن عارف اللہ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، تاجہ زئی میں شہیدکی قبرپرپھول چڑھائےگئے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔

    شہید کیپٹن عارف کےپسماندگان میں والدین، 3 بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔

    دوسری جانب پاک فوج کے شہیدظہیرعباس کی نمازجنازہ شام4بجے بلکسر میں اداکی جائے گی ، شہیدظہیر عباس نے سوگواران میں بیوہ اور ایک سال کی بیٹی چھوڑی ہے۔

    شہید ظہیرعباس کے والد اور چچا نے اے آروائی نیوزسےبات چیت کرتے ہوئے کہا شہیدظہیرعباس نے 3 ماہ بعد ریٹائرڈ ہونا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے خرکمر میں بارودی سرنگ کا دھماکا کیا گیا، جس میں پاک فوج کے تین افسروں سمیت ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا جبکہ چار جوان زخمی ہوئے۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید چار زخمی

    شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ ، شہید میجر مقصود بیگ کا تعلق کراچی اور شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ افسوسناک واقعے میں شہید لانس حوالدار ظہیر کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    خیال رہے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید اور پینتیس زخمی ہو چکے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان حملہ : وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    شمالی وزیرستان حملہ : وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سمیت سیاسی رہنماؤں نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپرحملےکی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہدانے وطن کے لیے سب سے قیمتی اثاثے کی قربانی دی۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن عناصرکے خلاف بہادر افواج کی خدمات قوم کبھی نہیں بھلاسکتی، پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کو شکست دی ہے۔


    شمالی وزیرستان حملہ: وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپرحملےکی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ قوم کوشہید عبدالمعید اورشہید بشارت کی بہادری پرفخرہے، پوری قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلیوٹ کرتی ہے۔


    شمالی وزیرستان حملہ: وزیردفاع کی مذمت


    وزیردفاع نے بھی شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے شہدا کی بہادری اورجرت کوسلام اورلواحقین سے اظہارتعزیت کی۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے جبکہ بزدلانہ کارروائیاں بہادرجوانوں کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتیں۔

    وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہے۔


    شمالی وزیرستان حملہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت


    وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے شمالی وزیرستان میں فورسزپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے جوانوں کی شہادت پرافسوس کا اظہاراورشہداکے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری نے کہا کہ ہمارےشہید ہماری قوم کے ہیرو ہیں۔


    شمالی وزیرستان حملہ: آصف علی زرداری کی مذمت


    سابق صدرآصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسزپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہارا فسوس کیا۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کونشانہ عبرت بنایا جائے۔


    شمالی وزیرستان حملہ: گورنر بلوچستان کی مذمت


    گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے شمالی وزیرستان میں فورسزپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادرجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


    شمالی وزیرستان حملہ: وزیرداخلہ سندھ کی مذمت


    وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نےشمالی وزیرستان میں فورسزپرحملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسران وجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    سہیل انور سیال نے کہا کہ شہداکے ورثا کےغم میں قوم برابرکی شریک ہے۔


    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ


    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔