Tag: شمالی وزیرستان کے متاثرین

  • شمالی وزیرستان کے متاثرین کی آج سے واپسی کاعمل شروع

    شمالی وزیرستان کے متاثرین کی آج سے واپسی کاعمل شروع

    شمالی وزیرستان: آپریشن ضرب ِعضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی آج اپنے گھر واپسی شروع ہورہی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے دوران لاکھوں افراد نے بنوں میں نقل مکانی کی تھی، سرکاری حکام کے مطابق متاثرین کو کرائے کی مد میں دس ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ واپس جانے والے فی خاندان کو پچیس ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے۔

    سرکاری حکام کے مطابق امدادی رقم اے ٹی ایم کارڈ اورسم کارڈ کے ذریعے دی جائے گی۔

    ضربِ عضب متاثرین کی واپسی اُن علاقوں کو ہورہی ہے، جو آپریشن کے بعد دہشت گردوں سے کلئیر قراردے دیئے گئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باعث10 لاکھ سے زائد متاثرین اپنے علاقوں سے خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں منتقل ہوئے تھے، آپریشن ضربِ عضب کے متاثرین کیلئے شیڈول جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق شامیری قبائل منگل 31مارچ سے 10اپریل تک اور میرعلی اسپن وام کے متاثرین کی وطن واپسی10 اپریل سے 13 اپریل تک ہوگی۔

    دوسری جانب آپریش راہِ نجات میں جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا 12واں مرحلہ آج اختتام پذیرہوگا۔

  • بنوں:متاثرینِ شمالی وزیرستان میں راشن تقسیم کےدوران بدنظمی، کئی زخمی

    بنوں:متاثرینِ شمالی وزیرستان میں راشن تقسیم کےدوران بدنظمی، کئی زخمی

    بنوں:شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور پولیس کی ہوائی فائرنگ سےدو افراد اور نو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    بنوں کے اسپورٹس کمپلیکس میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی پیدا ہوگئی، جس پر متاثرین مشتعل کر سڑکوں پر نکل آئے اور بنوں کوہاٹ روڈ بلاک کردی، اس دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اورہوائی فائرنگ کی جبکہ مشتعل مظاہرین نے بھی پتھراؤ کیا اور وہاں لگے کیمپوں کو بھی آگ لگادی۔

    پولیس اورمظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کے دوران متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے، آپریشن ضربِ عضب کے باعث وہاں کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد خیبرپختونخوامیں قائم کیمپوں میں مقیم ہے۔

  • ڈبلیو ایف پی کا آئی ڈی پیز کیلئے خوراک کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    ڈبلیو ایف پی کا آئی ڈی پیز کیلئے خوراک کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    پشاور: عالمی امدادی ادارہ برائے خوراک نے آئی ڈی پیز کے لئے خوراک کے دوسرے مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، ڈبلیو ایف پی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ فوڈ باسکٹ میں خواتین اوربچوں کے کھانے کے خصوصی آئٹمز بھی شامل ہوں گے۔

    عالمی امدادی ادارہ برائے خوراک ڈبلیو ایف پی نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے خوراک کی امداد کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔۔ ڈبلیو ایف پی کے حکام نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کے دوران بتایا کہ خوراک کی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا آغاز دس اگست سے ہوگا۔

    امدادی خوراک کے لئے چھ لاکھ آئی ڈی پیزکا ہدف مقرر کیا گیا ہے، چھ لاکھ آئی ڈی پیز کو اٹھاون کلو گرام وزن پر مشتمل فوڈ باسکٹ دی جائے گی، ڈبلیو ایف پی حکام کے مطابق فوڈ باسکٹ میں دال، چاول، چینی، آٹا اور دیگر اشیاء شامل ہیں جبکہ فوڈ باسکٹ میں آئی ڈی پیزخواتین اوربچوں کے لیے خوراک کے خصوصی آئٹمزبھی شامل ہیں۔

  • بنوں: شمالی وزیرستان کے متاثرین میں عیدی پیکج تقسیم

    بنوں: شمالی وزیرستان کے متاثرین میں عیدی پیکج تقسیم

    بنوں :  متاثرین شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی جانب سے عیدی پیکج اور نقدی رقم تقسیم جاری ہے۔

    ملک کے محفوظ مستقبل کیلئے گھر چھوڑنے والوں کی مدد میں پاک فوج پیش پیش ہے، بنوں میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے بکہ خیل کیمپ میں مقیم ایک سو دس خاندانوں میں پاک فوج کی جانب سے عید پیکج کے تحت تحائف اور نقد رقم تقسیم کی گئی، تحائف میں کپڑے چوڑیاں، مہندی جوتے ،کپڑوں سمیت سولہ آئٹم پر شامل ہیں۔

    اس موقع پر پاک فوج کے اعلی حکا م نے بتایا کہ متاثرین کا ہر طرح کا خیال رکھا جا رہا ہے، متاثرہ خاندانوں میں عیدی تحائف تقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ متاثرین کو یہاں بھی گھر جیسا ماحول میسر ہو،

    اس موقع پر کرنل منصور مصطفی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بچوں کو الگ سے تحائف دیئے جارہے ہیں، دوسری جانب ہزارو ں متاثرہ خاندانوں کوسم کے ذریعے بھی امدادی رقم کی فراہمی جاری ہے۔