Tag: شمالی وزیرستان

  • شمالی وزیرستان میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں رہا: جی او سی میجر جنرل

    شمالی وزیرستان میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں رہا: جی او سی میجر جنرل

    میران شاہ: جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل حسن اظہر حیات کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں رہا۔ شمالی وزیرستان کا 80 فیصد علاقہ کلیئر ہو چکا۔ علاقے میں ترقیاتی عمل اور آئی ڈی پیز کی واپسی بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے میڈیا کو شمالی وزیرستان کا دورہ کروایا گیا۔ جی او سی میجر جنرل حسن اظہر حیات نے ترقیاتی کاموں اور امن کی بحالی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب شمالی وزیرستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔ ضرب عضب میں 28 سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ 9 سو 72 زخمی جبکہ 17 سو 77 گرفتار ہوئے۔

    مزید پڑھیں: گھروں کو واپس لوٹنے والی آئی ڈی پی خواتین نفسیاتی مسائل کا شکار

    ان کے مطابق ڈیڑھ ہزار سے زائد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران 7 سو 6 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ ان قربانیوں کی بدولت پاک فوج نے 80 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے پاک کردیا۔

    انہون نے کہا کہ امن کی بحالی کے ساتھ ہی علاقے میں آئی ڈی پیز کی واپسی شروع ہوگئی۔ 84 فیصد مکین ایجنسی واپس آچکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے ایجنسی میں تعلیم اور صحت کی اسکیموں سمیت مارکیٹس بھی بنائی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تنگی ڈیم کی تعمیر: امریکہ کا مالی مدد کےمعاہدے پردستخط

    تنگی ڈیم کی تعمیر: امریکہ کا مالی مدد کےمعاہدے پردستخط

    اسلام آباد: امریکہ نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کے لیے آٹھ کروڑ دس لاکھ ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے پراتفاق کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی وزیرستام میں تنگی ڈیم کی تعمیرکےلیے ایک معاہدے پر پہلے ہی امریکہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے ترقی اور واپڈا کے درمیان معاہدے پردستخط کیےگئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں تعمیر کیے جانے والےتنگی ڈیم کامنصوبہ دو مراحل میں مکمل کیاجائےگا،پہلا مرحلہ تین سال میں مکمل ہوگا۔

    تنگی ڈیم سے83 اعشاریہ 4 میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جاسکے گی اور اس کے علاوہ یہ ڈیم شمالی وزیرستان اور بنوں میں تین سو باسٹھ ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرے گا۔

    مزید پڑھیں:پاکستان وزیرستان میں خوف اور فساد ختم، اب ترقی ہوگی، نوازشریف

    یاد رہےکہ رواں ماہ 3مارچ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف نےشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئےکہاتھا کہ کرم تنگی ڈیم منصوبے کا آغاز خوف اور فساد کےدور کو ختم کرنے کے لیےاہم سنگ میل ہے۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ وزیرستان میں خوف اور فساد کے دور کا خاتمہ ہوگیا اور یہاں اب محبت و اخوت کی حکمرانی ہے،ترقیاتی منصوبے کے آغاز سے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

  • شمالی وزیرستان :وزیراعظم آج کرم تنگی ڈیم کاسنگ بنیاد رکھیں گے

    شمالی وزیرستان :وزیراعظم آج کرم تنگی ڈیم کاسنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیرستان : وزیراعظمم میاں محمد نواز شریف آج شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ڈیم کامنصوبہ دو مراحل میں مکمل ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف آج شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں تعمیر کیے جانے والے کرم تنگی دیم کا سنگ بنیاد رکھیں گےجس میں پانی بھی ذخیرہ کیاجاسکےگا۔

    شوال میں تعمیر کیےجانے والے ڈیم کا منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگاجبکہ اس سے خیبرپختونخواہ اورفاٹا کو فائدہ پہنچےگا اور زراعت کے شعبے کوبھی ترقی ملے گی۔کرم تنگی ڈیم کامنصوبہ دو مراحل میں مکمل کیاجائےگا،پہلا مرحلہ تین سال میں مکمل ہوگا۔

    مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس: سفارشات کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن جائے گا

    یاد رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں کابینہ نےفاٹااصلاحات کےلیےقانونی اور آئینی سفارشات منظورکرلی تھیں۔

    واضح رہےکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد سفارشات کےتحت فاٹاخیبرپختونخواکاحصہ بن جائےگا،اصلاحات کےبعد فاٹا میں ایف سی آرقوانین کاخاتمہ ہوجائےگااور فاٹامیں وفاق کا عمل دخل نہیں ہوگا۔

  • شمالی وزیرستان: پاک فضائیہ کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: پاک فضائیہ کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

    پشاور: پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی واپسی ناکام بنادی۔ پاک افغان سرحدی علاقے ووچا بی بی میں پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے ووچا بی بی میں کارروائی کی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے تھے جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند روز میں ہونے والے متعدد دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔ 17 فروری کو پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں قائم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

    کارروائی میں جماعت الاحرار کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کا کیمپ اور تربیتی مرکز سمیت 6 سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

    اس کے ایک روز بعد پاک افغان سرحد کے پار کارروائی کرتے ہوئے جماعت الااحرار کے مزید کیمپ تباہ کر دیے گئے جس کے دوران خودکش حملہ آور کو تربیت فراہم کرنے والا اہم کمانڈر رحمٰن بابا سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    مذکورہ حملے میں پاک فوج نے دو روز تک آرٹلری شیلنگ کی جس سے 12 تربیتی کیمپ تباہ ہوئے۔

    دوسری جانب خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد طور خم گیٹ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا جاچکا ہے اور یہ تاحال بند ہے۔ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

    دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کے لیے سخت انتظامات کرتے ہوئے اضافی ہیوی آرٹلری پاک افغان بارڈر پر آگے بھجوا دی گئی ہے۔

  • پاک فوج کا شوال آپریشن : سینکڑوں ایکڑ رقبہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا

    پاک فوج کا شوال آپریشن : سینکڑوں ایکڑ رقبہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا

    شمالی وزیرستان: پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں کامیاب آپریشن کے بعد 312 اسکوائر کلومیٹر کا ایریا محفوظ بنا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کا انتہائی دشوارگزاراورمشکل وادی شوال میں کامیاب آپریشن کر کے وہاں موجود ملکی وغیرملکی دہشت گردوں کو پاکستانی سرحد سے باہر نکال کر حکومتی رٹ کو بحال کردیا گیا ہے۔

    وادی شوال میں کامیاب آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر بشیر کا کہنا تھا کہ ’’اس علاقے میں اعلیٰ تربیت یافتہ دہشت گرد موجود تھے اوراس علاقے کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا تھا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر شوال آپریشن کا آغاز کیا گیا، ابتدا ء میں پاک فوج کے جوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر جوانوں نے ہمت و بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔

    شوال میں جاری آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 26 جوان زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 120 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بہترحکمت عملی کے باعث شوال میں پاکستانی قانون کی رٹ بحال ہونے سے 100 کلو میٹر پاک افغان سرحد کو بھی محفوظ بنا لیا گیا ہے۔

    میڈیا کو مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں تقریباً 2500 کے قریب ملکی و غیرملکی دہشت گرد موجود تھے مگر کامیاب آپریشن کے بعد اب کوئی بھی دہشت گرد انفرادی طور پر دراندازی نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان آرمی نقل مکانی کرنے والے افراد کو واپس لانے پر توجہ دے رہی ہے اور مقامی آبادی کے ساتھ مل کر علاقے میں تعمیر نو کا کام شروع کیا گیا ہے، اس وقت شوال میں 395 پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر پروجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

     

  • ژوب میں ایف سی کی کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    ژوب میں ایف سی کی کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    ژوب: ایف سی اور حساس اداروں کی گُل کچھ کے علاقے میں کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ایف سی اور حساس اداروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے گُل کچھ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں دہشت گردی غرض سے جمع کیا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ژوب سے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد، پشین سے افغانی گرفتار

    ایف سی حکام کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 6 ایس ایم جیز، 8 پستول، 17 دستی بم، چودہ میگزین سمیت سینکڑوں گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

     

  • شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا، جنرل راحیل شریف

    شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا،قبائلی عوام کامطالبہ ہے کہ تعمیرنو اوربحالی کےکاموں تک فوج علاقےمیں موجود رہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نےشوال میں آپریشن کے آخری مرحلے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نےکہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی اور امن پر قبائلی عوام انتہائی خوش ہیں،شمالی وزیرستان کاساڑھےچھ سو کلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا۔قبائلی عوام چاہتےہیں تعمیر نواوربحالی تک فوج کو علاقے میں موجود رہے۔

    جنرل راحیل شریف نےکہا کہ شمالی وزیرستان کے دوردرازعلاقوں کی کلیئرنس آخری مرحلے میں ہے،آپریشن ضر ب عضب کے دوران بے گھر ہونے والوں کی آباد کاری جاری ہے۔ ٓ

    آرمی چیف نے یونس خان اسپورٹس کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا،افتتاحی تقریب میں سابق کپتان یونس خان بھی شریک تھا۔ یونس خان اسپورٹس کمپلکس9ماہ میں مکمل ہو گا۔

    اسپورٹس کمپلکس سے نوجوانوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر آئیں گی، شمالی وزیرستان میں جدید پاکستان بازار بھی تعمیر کیا گیا ہے،آرمی چیف کواس بازار کےحوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

     

  • آپریشن ضرب عضب: شمالی وزیرستان میں اکیس دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

    آپریشن ضرب عضب: شمالی وزیرستان میں اکیس دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

    شوال : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف جاری فوجی آپریشن کےدوران گزشتہ رات اکیس دہشت گرد وں کوہلاک کردیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کےٹوئیٹرپیغام کےمطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی ایوی ایشن اورایئرفورس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں پر فضائی حملے کیے گئے۔

    زمینی فوج دہشت گردوں کی تلاش میں ان کےتعاقب میں ہے۔ مشترکہ کارروائی کے دوران رات میں اکیس دہشت گردوں کو ٹھکانےلگایاگیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق پاک افغان سرحد کےساتھ اہم پہاڑوں،گھاٹیوں اور ان میں راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ وادی شوال کودہشت گردوں سے پاک کرنےکی بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

  • شمالی وزیرستان : پاک فوج کی فضائی کارروائی،17 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : پاک فوج کی فضائی کارروائی،17 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے دہشت گردوں پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تازہ ترین کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی۔

    پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائیاں کر کے 17دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کی گئی۔

    جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دتہ خیل اور شوال میں بمباری کی ۔ کارروائی کے بعد کئی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

    دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ فضائی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد سترہ بتائی جا رہی ہے۔

  • شمالی وزیرستان : جیٹ طیاروں کی بمباری 38شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان : جیٹ طیاروں کی بمباری 38شدت پسند ہلاک

    دتہ خیل : شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی تازہ کارروائی میں اڑتیس شدت ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع کی موجودگی میں جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی ایجنسی تحصیل دتہ خیل میں کارروائی کی۔

    علاقہ مائزر اور شیرنی میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ اطلاعات کے مطابق فورسزکی فضائی کارروائی میں اڑتیس شدت پسند مارے گئے جبکہ شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔