Tag: شمالی وزیرستان

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 9 خارجی ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 9 خارجی ہلاک

    فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 2 کارروائیوں کے دوران 9 خارجی جہنم واصل ہوگئے ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دو سلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سرانجام دیا، فورسزکی جانب سے آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے، دوسلی میں ہونے والی کارروائی میں 2 خارجی دہشت گرد گرفتار بھی ہوئے۔

     

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز میں 19 خوارج ہلاک

     

    جاری بیاب میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ایشام کے علاقےمیں کیا، ایشام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ایشام میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے، خارجی دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/2024-security-forces-operation-report/

     

  • شمالی وزیرستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

    شمالی وزیرستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

    شمالی وزیرستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، ڈی سی نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

    ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے بتایا کہ علاقے میں ہزاروں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    دو ماہ پہلے ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا ٹاسک رکھا گیا تھا، اس بار شمالی وزیرستان میں بھی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

     

    سندھ بھر میں 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

     

    ملک بھر میں سات روزہ پولیو مہم چلائی گئی تھی، جس میں 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی تھی، وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ قابل ٹیم کی نگرانی میں مہم شروع ہورہی ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہوجائے گا، وفاق اور صوبائی حکومتیں ملکر اس مہم کو مؤثر بنائیں گی، یقین ہے اجتماعی کوششوں سے وطن کو پولیو سے پاک کریں گے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 7 خارجی ہلاک، ایک جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 7 خارجی ہلاک، ایک جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں 7 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کیں، فورسز کی کارروائیوں میں 7 خارجی مارے گئے، فورسز نے میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے،2 زخمی ہوئے، اسپین وام میں دوسرے آپریشن کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین بہاری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کلیئرنس آپریشن ہورہا ہے۔

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ : پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن کی وجہ سے قیمتی جانیں بچ گئیں

    شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ : پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن کی وجہ سے قیمتی جانیں بچ گئیں

    شمالی وزیرستان : خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو بچا لیا، بس حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10مسافر زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں سیدگئی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرگئی تھی، بس حاثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10مسافر زخمی ہوئے۔

    حادثے کے بعد پاک فوج نے فوراًریسکیو آپریشن کرتےہوئےزخمی مسافروں کوکھائی سے نکالا، پاک فوج نےطبی امداد دینے میں ریسکیو اداروں کی مددکی،زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    اطلاع پر پاک فوج کا ریسکو اینڈپیرامیڈیکل اسٹاف جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا، پیرا میڈیکل اسٹاف نےزخمیوں کوابتدائی طبی امدادکےبعدڈی ایچ کیو اسپتال بنوں روانہ کیا۔

    امدادی کارروائی میں پاک فوج کے ساتھ ریسکو 1122 کی ٹیم بھی موجود تھی، علاقے کے لوگوں نے بروقت ریسکیو آپریشن اورامدادپر پاک فوج کاشکریہ ادا کیا۔

  • شمالی وزیرستان : گھرکے باہر بارودی مواد کا دھماکا، 5 افراد جاں بحق ، 16 زخمی

    شمالی وزیرستان : گھرکے باہر بارودی مواد کا دھماکا، 5 افراد جاں بحق ، 16 زخمی

    میران شاہ : شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے گاؤں تپی میں گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔

    جاں بحق افراد میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعد میں اسپتال ایم ایس ڈاکٹر حمید اللہ نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو بنوں کی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا جس کی وجہ سے قریبی کئی مکانات منہدم ہوگئے ہیں، دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ دھماکے کی اصل وجوہات کیا ہیں۔

    مقامی ذرائع کے مطابق اب بھی کئی افراد مکانات منہدم ہونے سے ملبے کے تلے دبے ہوئے ہیں جوکہ مقامی افراد اپنے مدد اپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خواج ہلاک ہوگئے جبک 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 6 خوارج مارے گئے جبکہ چھ خوارج زخمی ہوئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،  4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید

    شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید

    شمالی وزیرستان : میرعلی کے علاقے عیدک میں اسلم چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے عیدک میں اسلم چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا،حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں چیک پوسٹ اورایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم زخمیوں کوفوری طور پرمیرانشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سےامدادی کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ رکشےکے ذریعے کیا گیا تاہم اموات میں اضافے کاامکان ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈی آئی خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ، 10 جوان شہید

    گذشتہ روز فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔

    خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا تاہم شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،  لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 جوان شہید، 6 خوارجی ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 جوان شہید، 6 خوارجی ہلاک

    اسپن وام : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارجی ہلاک کردیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 اہلکار بھی شہید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 6 خوارجی مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 اہلکار بھی شہید ہوگئے ، شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ ،لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ علاقےمیں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    شہید ہونے والے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے تھا ، لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت شہید نے سوگوار ان میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے۔

    30سالہ لانس نائیک محمداللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سےتھا ، لانس نائیک محمداللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا انھوں نے سوگواران میں اہلیہ کو چھوڑا۔

    30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے تھا، انھوں نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، شہید نے سوگواران میں اہلیہ کوچھوڑا۔

    29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے تھا، انھوں نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ، شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی جبکہ 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے تھا، انھوں نے11 سال تک پاک فوج میں فریضہ سرانجام دیا، شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی۔

    26 سالہ سپاہی جمیل احمدشہیدکاتعلق ضلع سوات سے تھا، سپاہی نے 5سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ چھوڑی۔

  • شمالی وزیرستان  میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  6 افراد جاں بحق اور8 زخمی

    شمالی وزیرستان میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد جاں بحق اور8 زخمی

    شیوہ: شمالی وزیرستان میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا، حادثے میں 6 افرادجاں بحق اور8 زخمی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 3روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، ہیلی کاپٹر ماڑی پٹرولیم کے افراد لے کر شیوہ بلاک جارہا تھا کہ انجن میں خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے واپس اترنے کی کوشش کی اور ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

    ماری پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر تھل سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں انھیں طبی امداددی جارہی ہے۔

    ترجمان نے کہا ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کے انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتےہی تکنیکی فالٹ ہوا۔

    ماری پٹرولیم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان : رزمک بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    شمالی وزیرستان : رزمک بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    شمالی وزیرستان: رزمک بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کے بازارمیں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

    ۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہدکے مطابق بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔

    وزیراعلیٰ کےپی نے رزمک بازارمیں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلیٰ کے پی کازخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ،قابل مذمت اقدام ہے۔

    اس سے قبل بلوچستان کے اضلاع قلات، موسیٰ خیل اور بولان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 38 افراد شہید ہو گئے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات ضلع قلات میں مختلف واقعات میں بلوچستان لیویز کے 8 اہلکار شہید ہوئے تھے۔