Tag: شمالی وزیرستان

  • شمالی وزیرستان کے تھانہ میرعلی بازار کی حدود سے 4 لاشیں برآمد

    شمالی وزیرستان کے تھانہ میرعلی بازار کی حدود سے 4 لاشیں برآمد

    شمالی وزیرستان : تھانہ میرعلی بازارکی حدود سے 4 افرادکی لاشیں برآمد ہوئی تاہم لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں تھانہ میرعلی بازارکی حدود سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے بتایا کہ چاروں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کےقریب ہی سبزی لے جانے والی 2 گاڑیاں موجود تھیں تاہم لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کردیاگیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان میرعلی بازار میں آج نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ، مقتول عارف خان کاتعلق ضلع کرک سے تھا۔

    رواں ماہ کے آغاز میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی سے 6 افراد کی لاشیں ملیں تھیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کیے گئے افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے، مقتولین کی میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے تھا۔

  • پاکستان میں  گیس کے نئے ذخائر  دریافت

    پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

    اسلام آباد : پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے، شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں سے 0.607 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کرلی ، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ شیوا 2 کنویں سے 0.607 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ گیس وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران دریافت ہوئی ، شیوا 2 کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی تھی، کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

    ماڑی پٹرولیم نے کہا کہ نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی، اس علاقےمیں ماری پٹرولیم کے 55 فیصد شیئرز ہیں جبکہ او جی ڈی سی ایل کے35 فیصد اور او پی آئی کے10 فیصد شیئر زہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

    وزیرستان: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، جاں بحق بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے۔

    پولیس اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بچے کھجوری چیک پوسٹ کے قریب کھیتوں میں بکریاں چرا رہے تھے کہ اچانک زور دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز سن کر مقامی لوگ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، اور جاں بحق بچوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کیں۔

  • شمالی وزیرستان میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ درج

    شمالی وزیرستان میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ درج

    بنوں : شمالی وزیرستان میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، حجاموں کو نامعلوم افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، میرعلی میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کیا گیا۔

    مقدمہ ایس ایچ او میرعلی سلیمان خان کی مدعیت میں درج کیا ، جس میں کہا کہ 6 حجاموں کو نامعلوم افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، مقتولین میں محمد شاہد، راعب، کاشف، عرفان، ساجد اور محمد طارق شامل ہیں۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ مقتولین کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا، میر علی میں حجام کی دکانیں چلاتے تھے ، گزشتہ روزنامعلوم افراد نے طارق مارکیٹ میر علی بازار سے اٹھا کر قتل کیا، علاقے میں دہشت گرد حیدری آریانہ اور خدری گروپ سرگرم ہیں۔

    گذشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی سے چھ افراد کی لاشیں ملیں تھیں ، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں 6 ہیئر ڈریسرز کے قتل کا دلدوز واقعہ

    شمالی وزیرستان میں 6 ہیئر ڈریسرز کے قتل کا دلدوز واقعہ

    وزیرستان: شمالی وزیرستان میں 6 ہیئر ڈریسرز کے قتل کا دلدوز واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی سے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کا کام کرتے تھے، پولیس نے لاشوں کو میر علی اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    سیکورٹی فورسزکی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردکمانڈر سمیت5دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد کمانڈر کی شناخت راہ زیب عرف خارے کے نام سے ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر مزید دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے۔

    پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، آرمی چیف

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہل علاقہ کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کو سراہا گیا، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

  • شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے متعلق اہم اعلان

    شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے متعلق اہم اعلان

     اتمانزئی جرگے کا پولیو مہلک بیماری کے تدارک کیلئے پاک فوج اور حکومت کیساتھ ملکر مہم چلانےکا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اتمانزئی جرگے نے  پاک فوج اور حکومت کیساتھ ملکر مہم چلانےکا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ مانزئی جرگہ، شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے، اس جرگہ نے پولیو کے تدارک کیلئےحکومت کے ساتھ ملکر مہم کے آغاز سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

     جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکےگا، پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

  • پاک فوج کے شہید سپاہی کی نماز جنازہ و تدفین

    پاک فوج کے شہید سپاہی کی نماز جنازہ و تدفین

    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے سپاہی عبدالحکیم کی نماز جنازہ ادا کرکے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہوئے سپاہی عبدالحکیم شہید کی نماز جنازہ جعفر آباد میں ان کے آبائی قصبے میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔

  • پاک فوج نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، 1جوان شہید

    پاک فوج نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، 1جوان شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 6 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 8 زخمی ہوگئے، آپریشن میں سپاہی عبدالحکیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبدالحکیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے پاک فوج کی بے لوث خدمات

    شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے پاک فوج کی بے لوث خدمات

    راولپنڈی : پاک فوج کی مسلسل کاوشوں سےشمالی وزیرستان کےطلباملک کے بہترین اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں، اس بورڈنگ اسکول میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے پاک فوج کی بے لوث خدمات کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی مسلسل کاوشوں سےشمالی وزیرستان کےطلباملک کے بہترین اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔

    شمالی وزیرستان کے 90 طلبا علی گڑھ پبلک اسکول میں زیرتعلیم ہیں اور 67 طلبا و طالبات پاک ترک اسکول میں بھی تعلیم حاصل کررہےہیں، اس بورڈنگ اسکول میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔

    اس اسکول میں طلبا کو دینی اور دنیاوی تعلیم کی ساتھ ساتھ نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں میں بھی مصروف رکھاجاتا ہے اور امام مسجدکی موجودگی میں5وقت کی نمازاورقرآن کی تعلیم کااہتمام کیاجاتا ہے۔

    طلبا کو مفت اورمعیاری کھانے بھی فراہم کیےجاتے ہیں ، اس کے علاوہ قابل اساتذہ سے معیاری تعلیم حاصل کرنے کیساتھ ساتھ طلبا کیلئے لائبریری اورکمپیوٹراورسائنس لیب کابھی انتظام کیاگیا ہے اور اسکول میں بہترین کھیلوں کےمیدان کے ساتھ مفت اورمعیاری کھیلوں کےسامان کی فراہمی کوبھی یقینی بنایا گیا ہے۔

    طالبعلم کا کہنا ہے کہ میں پاک آرمی کابہت شکرگزارہوں جنہوں نےہمیں تعلیم حاصل کرنےکاموقع فراہم کیاہے، بین الاقوامی سےلےکرقومی مواقعوں کی جب بات آتی ہےتویہ ادارہ میرے لیے بہت مددگارثابت ہوا ہے۔

    ایک اور طالبہ نے کہا کہ میں پاک فوج کی بہت مشکورہوں کہ انہوں نےمجھےتعلیم حاصل کرکےاپنامستقبل روشن کرنےکایہ موقع فراہم کیا ، ایک لڑکی ہونے کی حیثیت سےتعلیم حاصل کرنےکایہ موقع میرے لیےبہت اہم ہے۔/